نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے ساتھی طلبہ کی مبینہ اجتماعی زیادتی


نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو ساتھی طلبہ نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو ساتھی طلبہ نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو ساتھی طلبہ نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ مزاحمت پر ملزمان نے ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ طالبہ سے زیادتی میں ملوث دونوں دوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
=============================

پاکپتن: کمرۂ عدالت میں لڑکی کا قتل، مقدمہ ماموں اور ساتھی کیخلاف درج

ساہیوال یونیورسٹی کی طالبہ نے پسند کی شادی کی
پاکپتن میں کمرۂ عدالت میں لڑکی کے قتل کا مقدمہ اس کے ماموں ملزم شاہنواز اور اس کے نامعلوم ساتھی کے خلاف درج کر لیا گیا۔

تھانہ فرید نگر پولیس نے سب انسپکٹر آصف رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس نے لڑکی کو 164 کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کمرۂ عدالت میں داخل ہو کر لڑکی پر فائرنگ کی تھی جو اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

واضح رہے کہ ساہیوال یونیورسٹی کی طالبہ نے پسند کی شادی کی تھی
============================
انٹر بورڈ میں کرپشن، سعید الدین، نسیم میمن اور دیگر کیخلاف ایکشن ہوگا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیر اعلی سندھ کی جانب سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن میں نتائج میں تبدیلی اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات رپورٹ کی منظوری کے بعد محکمہ بورڈز و جامعات نے ہیرا پھیری میں ملوث افسران / اہلکاروں کے خلاف فوجداری کارروائی (مجرمانہ مقدمات کا اندراج) کے لیے چئیرمین انسداد رشوت رستانی کو خط لکھ دیا ہے سیکریٹری بورڈز و جامعات کی جانب سے لکھے گئے خط میں بورڈ کے سابق چئیرمین ڈاکٹر سعید الدین، پروفیسر نسیم احمد میمن، سابق ڈپٹی کنٹرولر محمد اسلم چوہان، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر محمد اطہر اور دیگر افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے بطور وزیر انچارج/کنٹرولنگ اتھارٹی آف ایجوکیشنل بورڈز، محکمہ بورڈز و جامعات کو اطلاع دی تھی کہ سالانہ امتحانات کے نتائج میں ہیرا پھیری میں ملوث پائے افسران کے خلاف سخت کارروائ کی جائے۔
https://e.jang.com.pk/detail/622566
===========================
جامعہ اردو وی سی، 5 نام منظور، سندھ کا واحد امیدوار بھی باہر

کراچی( سید محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں پانچ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی گئی ہے مگر سندھ سے تعلق رکھنے والے مضبوط امیدوار اور ٹیکنیکل یونیورسٹی خیرپور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مدد علی شاہ کو پانچویں نمبر سے نکال کر چھٹے نمبر پر کردیا گیا ہے۔ جمعہ کو چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کی زیرصدارت ایچ ای سی ریجنل مرکز میں ہونے والے اجلاس میں 10 امیدواروں کے ناموں پر غور کرتے ہوئے پانچ ناموں کی منظوری دی گئی سرچ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اے کیو مغل کے انتہائی قریبی زرائع نے بتایا کہ سرچ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے 10 ناموں کا انتخاب کیا مگر ان میں اپنے نمبر روک لیے اور کہا کہ وہ آئندہ اوسط کی بنیاد پر نمبر دیں گے تاہم ایسا نہ ہوا اور جمعہ کو اجلاس میں انھوں اپنی پسند سے نمبر دیئے جس کی وجہ سے سندھ کے واحد امیدوار مدد علی شاہ پانچویں سے چھٹے نمبر پر کردیئے گئے اور مقابلے کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے۔ جن پانچ امیدواروں کو فائنل کیا گیا ان میں ڈاکٹر بخت جہاں، ڈاکٹر محمد علی شاہ ، ڈاکٹر ضابطہ شنواری، ڈاکٹر اطہر محبوب اور ذاکر زکریہ شامل ہیں۔ اب یہ پانچ نام وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ میں بھیجے جائیں گے سینٹ ان میں سے 3 نام منتخب کرکے صدر مملکت کو بھیجے گی جس کے بعد صدر ایک نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دیں گے۔ جنگ نے جب چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار سے موقف لینے کے لیے فون کیا کہ آپ نے پہلے اجلاس میں نمبر نہیں دیئے اور بعد میں اوسط نمبر دینے کہا کہا لیکن بعد من پسند نمبر دے کر ناموں کی ترتیب بدل دی اور ایک امیدوار کو باہر کردیا تو ڈاکٹر مختار نے کہا کہ “وہ اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے‘‘۔
https://e.jang.com.pk/detail/622542
========================================
سینٹ اجلاس اور امتحانات ملتوی
03 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق جامعہ کی سینٹ کا 06 فروری کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیاگیا ہے۔اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ دریں اثناء ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بیچلرآف فزیکل ایجوکیشن (بی پی ایڈ)اور ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ)کے 06 فروری 2024 ء کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردی گئے ہیں۔ملتوی ہونے والے امتحانات اب 14 فروری 2024 ء کو منعقد ہوں گے۔
=====================
کراچی:ڈاؤ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اتوار کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ ملتوی
کراچی:اوجھا کیپمس میں فارم ڈی اور ڈی پی ٹی کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہونا تھا
کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی کے ملتوی ہونے والے انٹری ٹیسٹ عام انتخابات کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔ڈاکٹر فواد شیخ ،کنٹرولر اگزامنیشن ڈاؤ یونیورسٹی
کراچی: ملتوی شدہ انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان آ ئندہ ہفتے کردیا جائے گا ،ڈاکٹر فواد شیخ ،کنٹرولر اگزامنیشن ڈاؤ یونیورسٹی
=======================

انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے ضمنی امتحانات ملتوی
03 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے عام انتخابات کی وجہ سے منگل 6 فروری کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے سائنس پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔ ملتوی شدہ پرچے بروز پیر 12فروری کو انہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔
==========================
ٹیچر کی طالب علم سے جنسی زیادتی شکایت پر ٹیچر گرفتار،مقدمہ درج
03 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹیوشن پڑھانے کیلئے گھرآنیوالی ٹیچر کی طالبعلم سے جنسی زیادتی، ویڈیو بناکر بلیک میل اور وائرل کرنے کی شکایت پر پولیس نے ٹیچر کو گرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم تھانہ حیدرآباد میں حسین آباد کے رہائشی نوجوان (الف) نے کرائم نمبر2024/1سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج کرائے گئے۔
========

سندھ میں6تا 9فروری، تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل
02 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی انتخاب 2024 کے باعث سندھ میں6 تا 9 فروری تک تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان، ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری منظور کرلی،فیصلے کے تحت صوبےمیں6 تا 9 فروری تک تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے، واضح رہے کہ 5 فروری کی عام تعطیل کا پہلے ہی اعلان ہو چکا ہے۔
==================
سندھ ہائیکورٹ،داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی
02 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیخلاف دائر درخواست نمٹادی ہے۔ گزشتہ روز یونیورسٹی کے ایک طالبعلم کے دوبارہ داخلہ کے معاملے پر سماعت ہوئی جس میں یونیورسٹی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے ضابطہ اخلاق کی بار بار سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث طالبعلم کے دوبارہ داخلے کا معاملہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے جس کا اجلاس 17 فروری کو منعقد کیا جائے گا۔
================
پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کے طلباء کی جاپانی زبان میں شاندار کارکردگی
02 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کے طلباء کی جانب سے جاپانی زبان میں شاندار کارکردگی پر ڈپٹی قونصل جنرل جاپان یاسوشی ناکاگاوا کا کہنا ہے کہ جاپان کا دروازہ آپ کیلئے ابھی کھلا ہے او رآپ اس کے قریب ہیں، آپ کے پاس دروازے کی چابی بھی ہے اور جاپان کو آپ سب طلباء کا انتظار ہے۔ پاکستان جاپان انٹیل ایکٹ فورم کے زیراہتما م اسٹیٹ بینک آف پاکستان میوزیم میں ’’مستقبل کے لیڈروں کو بااختیار بنانا‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جاپانی زبان سیکھنے والے پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کے طلباء نے جاپانی زبان میں گفتگو کا شاندار مظاہرہ کرکے حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی۔ تقریب میں یاسوشی ناکاگاوا نے پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کی جانب سے محض ڈیڑھ ماہ میں جاپانی زبان پر عبور حاصل کرنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اگلی مرتبہ وہ ان طلباء سے جاپانی زبان میں خود گفتگو کرینگے۔ انہوں نے جاپانی زبان کی مہارت پر طلباء کی تعریف کی اور جاپانی زبان کو انگریزی اور اردو سے بھی آسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا میں سب سے آسان زبان ہے۔ اس موقع پر پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبد الرحمان جسکانی نے اپنے خطاب کےد وران جاپان ویک منانے اور یاکی شائم نمائش کے شاندار اہتمام پر یاسوشی ناکاگاوا کو مبارک باد پیش کی ۔ تقریب سے افتتاحی خطاب میں پاکستان جاپان انٹیل ایکٹ فورم کے صدر اقبال برما نے فورم کی مختصر تاریخ، اس کے مقاصد اور ملک بھر کے مختلف کالجوں اور جامعات کے تعاون سے دونوں ممالک کی زبان اور ثقافت کے فروغ پر روشنی ڈالی۔

========================
جامعہ کراچی، سینیٹ واکیڈمک کونسل کیلئے کالج پرنسپلز واساتذہ کی نشستوں پر انتخابات کے نتائج جاری
02 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے رجسٹرار نے جامعہ کے سینیٹ واکیڈمک کونسل کے لئے جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالج پرنسپلزاور اساتذہ کی نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات کے نتائج جاری کردیئے ۔