ماحول دوست اقدامات کے حوالے سے کامران اسٹیل کا کردار اور اقدامات قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں

پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والی کامران اسٹیل کہ سفر کا آغاز 1984 میں ہوا ۔ پچھلی چار دہائیوں سے یہ پاکستانی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے ۔ 40 سال کا یہ روشن سفر سچ پوچھیں تو مسلسل محنت لگن اور کامیابیوں کی داستان سناتا ہے قدم قدم ترقی اور کامیابی کے پیچھے اصل راز دیانت داری اور ایمانداری سے اپنے کام پر بھرپور توجہ محنت اور اللہ پر بھروسہ ہے ۔ کامران اسٹیل کے چیئرمین محمد اشرف اور سی ای او سفیان علی اشرف ہیں اس کمپنی کا پہلے دن سے یہی مشن ہے کہ سارا کام ایمانداری اور دیانتداری سے ہوگا اور یہ کمپنی مسلسل ہائی کوالٹی مضبوط اسٹیل پروڈکٹس کی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں اور اس کے لیے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے اور سٹیٹ اف دی ار ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھروسہ کیا گیا ۔

دنیا بھر میں ماحولیاتی الودگی کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے اور مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اس میدان میں کامران اسٹیل کا کردار نہایت ذمہ دارانہ نظر اتا ہے ماحول دوست اقدامات کے حوالے سے کامران اسٹیل کا کردار اور اقدامات قابل تعریف ہیں رضا کارانہ طور پر اس کمپنی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ دھوئیں کے اخراج کو کم کرنے کے پروگرام پر سختی سے اور سنجیدگی سے عمل درامد کیا جائے گا اور مختلف بین الاقوامی سرٹیفیکیٹس گواہی دے رہے ہیں کہ اس حوالے سے مثبت اور نتیجہ خیز پیش قدمی کی گئی جس پر کامران اسٹیل کی انتظامیہ مبارکباد کی حقدار ہے گرین ہاؤس گیسز کے حوالے سے ضروری اقدامات کر نا دنیا بھر کی ضرورت بن چکا ہے کامران اسٹیل کی انتظامیہ کا رویہ شروع دن سے نہایت ذمہ دارانہ اور دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال بن چکا ہے اس کمپنی نے اپنے ملازمین کا بھی خیال رکھا اور اپنے کسٹمرز کا بھی کبھی سیفٹی قوانین سہولتوں اور کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کیا اور یہ نعرہ لگایا کہ کامران اسٹیل ناممکن کو ممکن بناتا ہے اور ہر ناگہانی صورتحال میں کامران اسٹیل زیادہ بہتر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے 25 ہزار ٹن فی گھنٹہ کی پیداواری صلاحیت کو 50 ہزار ٹن فی گھنٹہ کرنے پر توجہ دی گئی سالانہ

ایک لاکھ ٹن پیداوار کو تین لاکھ ٹن اور پھر ساڑھے چار لاکھ ٹن سالانہ کا ہدف مقرر کیا گیا لاہور میں کامران اسٹیل اپنی پہچان رکھتی ہے اس کمپنی نہیں شروعات تو ٹریڈنگ سے کی تھی بعد میں سینیئر اسٹیل کے ساتھ پارٹنرشپ کی اور 18 کلومیٹر شیخوپورہ روڈ لاہور پر اس کی فیکٹری ہے اور یہ ان سٹیل کی انڈسٹری میں ایک مضبوط مستحکم اور قابل بھروسہ نام ہے ۔ اس کی ترقی کا سفر جاری ہے اب تک مختلف سنگ میل عبور کر چکی ہے قوم کی خوشی غمی اور ہر اہم موقع پر قوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے یہ کمپنی مکانات کی تعمیر سے لے کر بڑے انفراسٹرکچر پروجیکٹس میں مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے
========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC