الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (EMS) کے استعمال کی تجرباتی مشق (mock exercise) کی جو کامیاب رہی اور اس کے مفید اور حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان

پریس ریلیز
27 جنوری 2024ء

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (EMS) کے استعمال کی تجرباتی مشق (mock exercise) کی جو کامیاب رہی اور اس کے مفید اور حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے۔ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر اِس تجرباتی مشق میں شریک ہوئے جس کے دوران فائبر/ڈی ایس ایل کنیکٹوٹی، ای ایم ایس ایپ لاگ ان(log-in)، استعمال اور نتائج کی ترسیل و تدوین کے مراحل کی مکمل مشق کی گئی اور اس میں ای ایم ایس کے ذریعے کامیابی سے پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل اور ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی تدوین مکمل کی گئی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ EMS کا بنیادی مقصد آر او کی سطح پر نتائج کی تدوین و ترتیب (compilation and tabulation) ہے۔اس مشق کے دوران تمام آر اوز نے مکمل کامیابی کے ساتھ نتائج کی تدوین و ترتیب مکمل کی اور اس میں کسی قسم کی کوئی دقت نہیں ہوئی۔
مجموعی طور پر پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل بھی تسلی بخش رہی تاہم مشق کے دوران چند مقامات پر کنیکٹوٹی کی دشواری کے باعث کچھ پریذائیڈنگ آفیسرز کو نتائج کی ترسیل میں معمولی چیلنجز بھی سامنے آئے جنہیں فوری طور پر دور کیا جا رہا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر کسی پریذائیڈنگ آفیسر کو اپنے موبائل فون کے ذریعے نتائج کی آر او تک ترسیل میں کوئی دشواری ہو تو وہ پریذائیڈنگ آفیسر انتخابی نتیجہ ذاتی طور پر آر او (R.O) کے دفتر پہنچائے گا۔

ترجمان
الیکشن کمیشن

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC