)ویمن ان آرکیٹیکچر پاکستان نے ویمن ان آرکیٹیکچر یو کے اور ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر یو ای ٹی لاہور کے تعاون وائسز آف ویمن ان آرکیٹیکچر کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)ویمن ان آرکیٹیکچر پاکستان نے ویمن ان آرکیٹیکچر یو کے اور ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر یو ای ٹی لاہور کے تعاون وائسز آف ویمن ان آرکیٹیکچر کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا۔ دیگر تعاون کرنے والوں میں لندن ساؤتھ بینک یونیورسٹی (LSBU)، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان، اور ADA میگزین شامل تھے۔ ایونٹ کا پہلا دن 11 جنوری کو لندن میں اور دوسرا اور تیسرا دن 18 اور 19 جنوری کو لاہور میں منعقد کیا گیا۔ چیئرپرسن ویمن ان آرکیٹیکچر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آرکیٹیکچر LSBU پروفیسر ڈاکٹر اگیا ٹرونائی نے لاہور میں تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کی کنوینر ڈاکٹر میمونہ اقبال (محکمہ آرکیٹیکچر، یو ای ٹی) نے کہا کہ اکیڈمیا اور پریکٹس میں خواتین آرکیٹیکٹس کی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یہ ایک بہت کامیاب ایونٹ تھا۔ اس تقریب میں خواتین آرکیٹیکٹس کو پیشے میں درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایچ او ڈی آرکیٹیکچر یو ای ٹی، ڈاکٹر منزہ اختر اور پروفیسر ڈاکٹر نیلم ناز نے بطور پینلسٹ اور مہمان خصوصی شرکت کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC