مقبول باقر بھی کیا جسٹس بندیال کے راستے پر چل نکلے ؟ لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پونے دو سال سے جبری رخصت پر ہیں پہلے وزیراعلی ناراض تھے اب نگران وزیراعلی کے پاس شنوائی کا ٹائم نہیں ؟


سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے راستے پر چل نکلے ہیں جس طرح جسٹس بندیال نے اپنے دور میں جنرل فیض حمید کے حوالے سے جج شوکت کا کیس زیر سماعت نہیں انے دیا اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا اسٹے ارڈر کئی سال تک برقرار رکھا اسی طرح سے ان کے نگران وزیراعلی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر لیاری یونیورسٹی کے پونے دو سال سے جبری رخصت پر بھیجے گئے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کے معاملے کا فیصلہ نہیں کر رہے اور یہ معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے کہا جا رہا ہے کہ پہلے پیپلز پارٹی کے وزیراعلی مراد علی شاہ ناراض تھے اور اب نگران وزیر اعلی مقبول باکر بھی لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو سننے کے لیے تیار نہیں ہیں ٹائم نہیں دے رہے جو بھی فیصلہ کرنا ہے کسی ایک طرف کر دینا چاہیے لیکن معاملے کو خواہ مخواہ لٹکانا بھی عجیب و غریب ہے اخر اس کی منطق کیا ہے لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے پاس ہے اسی طرح لا یونیورسٹی کے 22 چانسلر کا اضافی چارج میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے پاس ہے صوبے میں اعلی تعلیم سے متعلق معاملات جس طرح چلائے جا رہے ہیں لوگوں کی سمجھ سے باہر ہے نگران وزیراعلی کو اعلی تعلیم سے متعلق کون بریفنگ دیتا ہے کون فیصلے نہیں ہونے دے رہا اور معاملات کو تول دیا جا رہا ہے اس حوالے سے بہت سے سوالات تعلیمی حلقوں میں گردش کر رہے ہیں

===================================

شاہ لطیف یونیورسٹی وی سی اسکینڈل وڈیو کا فرانزک کرانے کا فیصلہ

کراچی(سید محمد عسکری) ویڈیو اسکینڈل کی بنیاد پر جبری رخصت پر بھیجے گئے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوتو کے خلاف قائم تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو جامعہ این ای ڈی میں وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی،سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امجد عباسی نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے رجسٹرار کی جانب سے بند لفافے میں یو ایس بی موصول ہوگئی ہے جس میں وڈیو موجود ہے تاہم اس وڈیو کے اصلی یا نقلی ہونے کا تعین کرنا باقی ہے چناچہ اس یو ایس بی میں موجود وڈیو کی فارنزک کی جائے جس پر شرکاء نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو فارنزک کے لیے وڈیو بھجنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ آئندہ اجلاس وڈیو کی فارنزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل ابو پوتو کو 12 جنوری سے ایک ماہ کے لیے جبری رخصت پر بھیج دیا تھا۔یاد رہے کہ لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ بھی گزشتہ پونے دو سال سے جبری رخصت پر ہیں اور عہدے کا چارج میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی کے پاس ہے۔ ڈاکٹر اختر بلوچ کے خلاف تحقیقات بھی مکمل ہوچکی ہیں بس وزیر اعلیٰ سندھ نے ان کے ساتھ ہیرننگ کرنا باقی ہے مگر سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی طرح نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) مقبول باقر نے بھی معاملے کو لٹکادیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج بھی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے پاس ہےجب کہ لاء یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے تقرر کے لئے دو ماہرین کے نام کی سمری بھی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں پڑی ہے۔
==============================================
درسی کتاب نہ چھپ سکیں، تعلیمی سال اپریل سے اگست کردیا گیا
26 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( اسٹاف رپورٹر) نگراں حکومت سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے درسی کتب بھی بروقت چھاپنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کی وجہ سے تعلیمی سال 15اپریل کے بجائے یکم اگست سے ہوگا۔ زرائع کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کی زیلی کمیٹی میں میں نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تعلیمی سال بڑھانے کی مخالفت کی اور کہا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نااہلی ہے جس کی سزا طلبہ کو دی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کے 50 لاکھ طلبہ 15 اپریل سے تعلیمی سال شروع ہونے کے منتظر ہیں لہذا تعلیمی سال میں تاخیر نہ کی جائے تاہم نگراں وزیر تعلیم رعنا حسین اور سکریٹری اسکول ایجوکیشن تعلیمی سال یکم اگست سے ہی شروع کرنے پر بضد رہیں۔

===================
انٹر سال اول کے نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا آج دھرنے کا اعلان
26 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) میرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 28جنوری کو باغ جناح میں تاریخی جلسہ ہوگا، عوام انتخابات کافیصلہ دے دینگے،تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ انٹر سال اول کے نتائج کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعہ 26جنوری کو صبح 11بجے انٹر بورڈ آفس پر دھرنا دیا جائے گا،سال اول آرٹس و کامرس،پری میڈیکل و پری انجینئرنگ کے طلبہ و طالبات پورے شہر سے مارکس شیٹ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شریک ہوں،اسکروٹنی کے نام پر فی پیپر5سو روپے وصول کر کے مال بنایا جارہا ہے جس میں صرف ری کاؤنٹنگ کی جائے گی جو کسی صورت قابل قبول نہیں، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر سے واضح اور دوٹوک مطالبہ ہے کہ سال اول آرٹس و کامرس،پری میڈکل و پری انجینئرنگ کے نتائج کو کالعدم قراردے کر کراچی کے طلبہ و طالبات سے تعلیم دشمنی کا فوری طور پر سخت نوٹس لیں۔

کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے باہر فرسٹ ایئر کے بدترین نتائج کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے۔

دھرنے میں طلباء اور والدین کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی دھرنے میں شرکت کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، وڈیروں اور جاگیرداروں سن لو ہماری جنگ شروع ہوگئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تم ان بچوں سے ان کا حق نہیں چھین سکتے، میٹرک میں 90 فیصد نمبر لینے والا انٹر میں 40 فیصد لے پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمہیں ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، ان بچوں کے ساتھ ظلم نہیں ہو سکے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 6 مہینے کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس ملک کے ٹیکس کے برابر ہے۔

فرسٹ ایئر کے حالیہ نتائج میں 44 ہزار سے زائد طلباء فیل ہوئے ہیں اور فرسٹ ایئر کے تمام گروپوں کے نتائج میں فیل ہونے والے طلباء کا تناسب 64 فیصد ہے۔

اس سے قبل اس معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انٹربورڈ کراچی میں نتائج سے متاثرہ طلباء کی دادرسی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے 66 فیصد بچوں کو فیل کر دیا گیا ہے جو سندھ کی تعلیم پر سوالیہ نشان ہے

انہوں نے کہا تھا کہ انٹر کے نتائج پر ماں باپ پریشان ہیں اور سیاسی لوگ بھی احتجاج میں شریک ہورہے ہیں، لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ حقائق کا پتہ چلے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے معاملے کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ طلباء فیل ہوگئے ہیں تو ہوگئے ہوں، لیکن فیل ہونے پر احتجاج کس بات کا؟
==============================
ڈاؤ یونیورسٹی:اکیس سو بانوے طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض
جمعرات 14 دسمبر 2023, 9:14 شام ہیلتھ

کراچی:ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تیرہویں کانووکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس ،فارم ڈی اور ڈی پی ٹی سمیت الائیڈ ہیلتھ سائنسز اکیس سو بانوے طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کردی گئیں کانووکیشن کا انعقاد اوجھا کیمپس کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کا شمار دنیا کی چھ سو بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے یہ ہم سب کی محنت کا نتیجہ ہے۔ طلبہ سے خطاب میں پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس گریجویشن کیلیے ڈاؤ یونیورسٹی طلبا و طالبات کی ہمیشہ سے ترجیح ہے۔ سیکھنے کا عمل مستقل مرحلہ ہے، یہ آپ کیلئے ایک جذباتی دن بھی ہے اور آپ کے خاندان کیلئے فخر و افتخار بھی ہے میرے لئے بھی یہ امیدوں سے بھرپور دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کی تعلیم مکمل ہوگئی ہے اپنے تعلیمی شعبہ میں کمال حاصل کیجیئے ،ہماری کوشش رہی ہے کہ آپ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاص، برداشت سمیت دیگر اخلاقی اوصاف بھی سکھائے جائیں ۔اب دنیا آپ کے سامنے ہے آپ اپنے علم سے انسانیت کی خدمت کیجیئے۔

ڈاؤ یونیورسٹی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔یونیورسٹی میں جینومک سینٹر کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے جس کیلئے ڈاؤ کے المنائی اور وفاقی حکومت کا تعاون ہمیں حاصل رہا ۔اپریل دو ہزار چوبیس میں ڈاؤ کینسر سینٹر کام کا آغاز کردے گا جہاں تمام قسم کے کینسر کا جامع علاج ایک چھت تلے ممکن ہوسکےگا۔ اس موقع پر کانووکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن صبا سہیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کو اپنی مادر علمی پر فخر ہونا چاہئے یہاں پر گزارے گئے برس اور ان کی تربیت آپ کو زندگی کے آئندہ چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گی۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے ایم بی بی ایس کے طلبہ و طالبات سے انسانیت کی بلاامتیاز رنگ ونسل خدمت کا حلف لیا اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین ،ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل، ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر زیبا حق، کنٹرولر اگزامنیشن ڈاکٹر فواد شیخ سمیت فیکلٹی ،طلبا وطالبات اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔گزشتہ برس سے میڈیسن کے شعبے کے مایہ ناز ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق پروفیسر محمد شفیع قریشی مرحوم کے نام سے موسوم بیسٹ گریجویٹ ایوارڈ ڈی ایم سی کی طالبہ زینت ہادی کو دیا گیا علاوہ ازیں ڈاؤ میڈیکل کالج سمیت یونیورسٹی کے چودہ انسٹی ٹیوٹ اور کالجز کے تین تین بیسٹ گریجویٹس کو بالترتیب گولڈ ،سلور،برونز میڈل دئیے کل 42 میڈل دئیے گئے جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی سے الحاق کرنے والے اداروں کے 50 طلبا وطالبات کو میڈلز دئیے گئے۔

2192 پاس آؤٹ طلبا میں ڈاؤ میڈیکل کالج کے 321 میڈیکل گریجویٹس، ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے 143 میڈیکل گریجویٹس ، سندھ میڈیکل کالج کے 1 میڈیکل گریجویٹ،ڈاؤ ڈینٹل کالج کے 47 ، ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج کے 52، ڈاکٹر عشرت العباد انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کے 104 ڈینٹل گریجویٹس ، ڈاکٹر آف فارمیسی کے 137، ڈی پی ٹی (ڈاکٹر آف فیزیو تھراپی) کے 95، بی ایس اکوپیشنل تھراپی کے 29، بی ایس پی او کے 12،پی پی ڈی پی ٹی (ریپیٹر)کے 1، بی ایس میڈیکل ٹیکنالوجی کے 96، پوسٹ آر این بی ایس نرسنگ کے 496، بی ایس نرسنگ جینیرک کے 186، پوسٹ آر این بی ایس سی نرسنگ ریپیٹر کے 7، پوسٹ آر این بی ایس ایم کے 14، بی ایس ڈینٹل کیئر پروفیشنل کے 33، بی بی اے کے 116، بی ایس ریڈیولوجیکل ٹیکنالوجی کے 19، بی ایس نیوٹریشن کے 29، بی ایس بائیو ٹیکنالوجی کے 93، ایم فل کے 22, پی ایچ ڈی کے 3، ایم ڈی کے 1، ایم ایس کے 4، ڈی ڈرما کے 10, ڈی ایم آر ڈی کے 5، ایکو کارڈیو گرافی ڈپلومہ کے 6، ڈی ایم جے کے 3، ڈی ایل او کے 1 ڈی سی ایچ کے 2، ایم ایس سی ڈی ای کے 3، ایم ایس نرسنگ کے 9، ایم ایس پبلک ہیلتھ کے 1، ایم پی ایچ (پبلک ہیلتھ) کے 4، ایم ایس بی ای کے 5، ایم ایس ایڈوانس فیزیو تھراپی کے 5، ایم ایچ پی ای کے 12، ایم ڈی ایس (ڈینٹل سائنسز) کے 18، ایم ایس سی ڈی ایس کے 3 ایم بی اے کے 24 ای ایم بی اے کے 20 طلبہ وطالبات کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔
============================
پروفیسر ڈاکٹر راشدہ ارتفاق کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

کراچی: نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہےکہ جب امریکہ دریافت ہوا تو اس نے بم، بارود بعد میں، پہلے یونیورسٹیاں بنائیں، اس لئے وہ آج دنیا پر حکمرانی کررہا ہے، فوڈ سیکورٹی کا عملہ ایسا ہونا چاہیے، جو حفظان صحت کے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کی سابق پروفیسر ڈاکٹر راشدہ ارتفاق کو سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چیف ایمبسیڈر مقرر کرنے کے اعزاز میں ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حیرت ہے حکومت نے تاحال ایسی خاتون کو سول ایوارڈ سے نہیں نوازا، جس نے زندگی تدریس و تحقیق کیلئے وقف کردی، اعلان کرتا ہوں ان کو ایوارڈ ملنے میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔ ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر نے کہا کہ سندھ میں 750 سے زائد فوڈ انسپکٹرز کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو حفظان صحت کے اصولوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔ جامعہ اور ایس ایف اے کے باہمی اشتراک سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر راشدہ ارتفاق نے کہا کہ نیوٹریشن اور ہائی جین کی تعلیم اسکول کی سطح سے ہی دینی چاہیے، تجربات سے معاشرے کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہوں

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC