کیا نگران وزیراعلی کو یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمین مقرر کرنے کا اختیار ہونا چاہیے ؟

کیا نگران وزیراعلی کو یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمین مقرر کرنے کا اختیار ہونا چاہیے ؟

کسی بھی صوبے کے نگران وزیراعلی کو روز مرہ امور چلانے کے لیے الیکشن تک کرسی پر بٹھایا جاتا ہے لیکن اخلاقی طور پر انہیں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے جو دیر پا دور رس نتائج پر حامل ہو انہیں صرف انتخابات کرانے تک ڈے ٹو ڈے افیئرز ہی دیکھنا چاہیے اس حوالے سے قانونی اور ائینی ماہرین کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلی ہو یا نگران وزیر ،ان کا کردار واضح طور پر طے ہے انتہائی ناگزیر صورتحال کے بغیر انہیں ڈے ٹو ڈے افیئر تک خود کو محدود رکھنا چاہیے اور ایسا ہر وہ اقدام جو انے والے منتخب سیٹ اپ کے لوگ اسمبلی پارلیمنٹ یا کابینہ کر سکتی ہے وہ انے والے سیٹ اپ پر چھوڑ دینا چاہیے ۔ ملک میں نگران حکومت چاہے وفاق میں ہو یا صوبے میں اس کا کردار واضح ہے لہذا یہ بحث ہو رہی ہے کہ کیا نگران وزیراعلی کو کسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر یا تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا اختیار ہونا چاہیے کیا اسے ایسے امیدواروں کے انٹرویوز کرنے چاہیے یا اسے یہ معاملہ منتخب سیٹ اپ کے انے تک التوا میں رکھنا چاہیے اور ایڈہاک بنیاد پر ڈے ٹوڈے افیئرز چلانے چاہیے
======================================
وائس چانسلر میرپورخاص یونیورسٹی کے لیے تین ناموں کا انتخاب
25 جنوری ، 2024
کراچی(سید محمد عسکری) سندھ میں وائس چانسلر کی تلاش کیلئے قائم کمیٹی نے یونیورسٹی آف میرپورخاص کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے تین امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے۔ پہلے نمبر پر سندھ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر رفیق احمد میمن ، دوسرے نمبر پر ٹیکنیکل یونیورسٹی خیر پور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مدد علی شاہ اور تیسرے نمبر پر آئ بی ایم کے پروفیسر طارق رحیم سومرو کو رکھا گیا ہے۔ تلاش کمیٹی کے ایک بیوروکریٹ رکن نے جنگ کو بتایا کہ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرنے کے بعد تین نام نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دیے ہیں اور امکان ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے تینوں ناموں کی کلیئرنس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ تینوں امیدواروں کا خود انٹرویو کرکے حتمی امیدوار کا فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے پہلے روز 20 امیدواروں نے انٹرویوز ہوئے جبکہ دوسرے روز 12 امیدواروں نے انٹرویوز دیئے۔ جن نمایاں امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ان میں ڈاکٹر انیلہ عطاالرحمان، ڈاکٹر بیکارام، ڈاکٹر نرگس انجم، حماد اللہ کاکے پوٹو، ڈاکٹر غلام مجتبی شیخ، ڈاکٹر کشن چند مکوانا، ڈاکٹر فتح چانڈیو، پروفیسر امام الدین کھوسو، نبی بخش ناریجو، ڈاکٹر غوث بخش ناریجو، پروفیسر ڈاکٹر انجم پروین، ڈاکٹر انتظار علی لاشاری، ڈاکٹر اسماعیل کنبھر، ڈاکٹر منصور علی ابڑو، ڈاکٹر پرشوتم کھتری، ڈاکٹر سراج الحق، ڈاکٹر عثمان کھیریو اور ڈاکٹر وزیر علی بلوچ شامل تھے۔ میرپورخاص یونیورسٹی کیلئے تلاش کمیٹی کو 60سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تاہم درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد32امیدواروں کو اہل قرار دے کر انٹرویو کیلئے بلایا گیا۔ تلاش کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع نے کی جبکہ سیکرٹری بورڈز و جامعات نور احمد سموں، سیکرٹری کالجز صدف انیس اور ریٹائرڈ بیورو کریٹ سہیل اکبر شاہ اور ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے شرکت کی جب کہ سکریٹری ایچ ای سی معین صدیقی نے آن لائن شرکت کی۔
===============================

کمشنر حیدرآباد ڈویژن کو چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد کا اضافی چارج دے دیا گیا
25 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر حیدرآباد ڈویژن سیدخالد حیدر شاہ کو چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے عہدے کا اضافی چارج سے دیاگیا ہے۔
===============================

انٹر کے نتائج پر، گورنر اور نگراں وزیراعلیٰ کا موقف مختلف
25 جنوری ، 2024
کراچی( سید محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) کراچی میں چیرمین، کنٹرولر اور سیکرٹری کے ہونے والے انٹر سال اول کے امتحانات کے نتائج نہ صرف مذاق بن گئے ہیں بلکہ صوبوں کے دو اہم ترین اور بڑی شخصیات گورنر سندھ اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا موقف بھی اس بارے میں یکسر مختلف ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انٹربورڈ کراچی میں نتائج سے متاثرہ طلبہ کی دادرسی کرتے ہوئے کہا کہ ’’کراچی کے 66فیصد بچوں کو فیل کر دیا گیا ہے جو سندھ کی تعلیم پر سوالیہ نشان ہے، انٹر کے نتائج پر ماں باپ پریشان ہیں اور سیاسی لوگ بھی احتجاج میں شریک ہورہے ہیں لہذا ہم چاہتے ہیں کہ حقائق کا پتہ چلے‘‘ جبکہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے معاملے کو غیراہم قرار دیتے ہوئے انٹر میں طلبہ کی نمایاں اکثریت کے فیل ہو جانے پر کہا کہ” طلبہ فیل ہوگئے ہیں تو ہوگئے ہوں، لیکن فیل ہونے پر احتجاج کس بات کا؟ “
============================
انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ
25 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
لاہور ( لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 15نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے، 90روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مقسط سلیم ایڈووکیٹ کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔
=========================

ہینڈز کو ایچ ای سی نے تسلیم کرلیا
25 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، اسلام آباد نے ہینڈز (انسٹیٹیوٹآف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز) کو تسلیم کرلیا ہے اور اس ادارے کو آخر کار اپنی نصابی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی باقاعدہ ہدایت کردی ہے جس کے لیے اس کا بنیادی کام دو سال سے اپنے منطقی انجام تک پہنچا تھا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کیمپس کا دورہ کیا،اور اس کو تعلیمی پروگرامز شروع کرنے کی اجازت دی اس کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں اور حکومت سندھ کی پہلے ہی اسے منظور کرچکی ہے۔ ہینڈز کے بیان میں مزید کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر ابوذر واجدی، ایچ ای سی اسلام آباد کی جانب سے تیز ترین کارروائی کو سراہتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ کو ایک ماڈل بنانے کے اپنے یقین کی تصدیق کرتے ہیں۔ “ایک ڈگری دینے والا ادارہ ہونے کے ناطے، HANDS-IDS کو اب باضابطہ طور پر31ویں سے طلباء کے داخلے شروع کرنے کی اجازت ہے۔
===========================

کراچی کے نوجوانوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں، حافظ نعیم
25 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ٰنے انٹر بورڈ کراچی کی جانب سے جاری کردہ سال اول آرٹس و کامرس کے نتائج،پری میڈکل و پری انجینئرنگ سے زیادہ خراب ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں پر سرکاری ملازمتوں کے بعد اب طلبہ و طالبات پر پیشہ وارانہ اور اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں، نگرا ں وزیر اعلیٰ مقبول باقر کی جانب سے متاثرہ طلبہ کی جانب سے احتجاج پردیے گئے ریمارکس انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں ، انٹر بورڈ کراچی سال اول کے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرینگے۔ہم متاثرہ طلبہ وطالبات کے ساتھ ہیں اور ان کو ان کا حق دلوائیں گے۔
==========================
اورنگی، ٹیوشن پڑھنے گئی نوجوان لڑکی کا طبیعت خراب ہونے سے انتقال
25 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے11 محلہ بابا ولایت علی شاہ میں رہائش پزیر 14 سالہ عروج دختر محمد ساجد ٹیوشن پڑھنے گئی تھی اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی ، گھر والے قطر اسپتال اور بعد ازاں عباسی اسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کر دی،پولیس کے مطابق فوری پر معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ کی موت طبعی ہے، علاوہ ازیں ڈی ایچ اے 6 خیابان نشا ط کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے قریب 67 سالہ زرینہ زوجہ عبدالستار کی لاش ملی پولیس کے مطابق خاتون گداگر تھی جو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی ، کھوکھراپار نمبر ایک ہوٹل کے قریب گراونڈ سے 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، بہادر آباد تھانے کی حدود 4مینار کے قریب منگل کے روز نیم بےہوشی کی حالت میں ملنے والا 50سالہ نامعلوم شخص جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، پرانا گولیمار گٹر باغیچہ ڈبل پی ایم ٹی والی گلی سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق شناخت اور وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہوسکی ہے، عمر30 سال ہے ۔پولیس نےلاشیں سرد خانے منتقل کردیں۔
============================
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی انٹرنیشنل کانفرنس میں وزیراعلیٰ کی شرکت
25 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر)داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی انٹرنیشنل کانفرنس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کہا کہ آرکیٹیکچر پر ہونے والی اس کانفرنس کے نتائج سے بہت زیادہ توقعات ہے جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کہا کہ کانفرنس سے موثر تجاویز سامنے آئیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں 2روزہ انٹرنیشنل کانفرنس گزشتہ روز شروع ہوگئی جس کے افتتاحی سیشن میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع اعزازی مہمان تھے۔ وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز ) نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، ڈین فیکلٹی آف آرکی ٹیکچر اینڈ پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر یاسرہ نعیم پاشا بھی موجود تھیں ۔

=========================
اقراءیونیورسٹی کا جاب فیئر نوید لاکھانی کی شرکت
25 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اقراءیونیورسٹی نے اپنے طلباءو طالبات کو ملازمت اور انٹرن شپ کے بے مثال مواقع فراہم کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے کیریئر میلے کی کامیابی سے میزبانی کی،اس موقع پر اقراءیونیورسٹی کے چیئرمین نوید لاکھانی بھی موجود تھے اور تقریب کو مکمل طور پر کامیاب بنانے پر تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔۔ اقراءیونیورسٹی مین کیمپس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر اکرام کے مطابق 5000 سے زائد طلباءنے شرکت کی۔اس جاب فیئر نے 600 سے زیادہ معروف کاروباری اداروں کی میزبانی کی، قومی اور ملٹی نیشنل اداروںکے CEOs، MDs، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور صنعت کے مالکان کا خیرمقدم کیا۔ جاب فیئر نے فارغ التحصیل طلباءکو قومی اور بین الاقوامی دونوں کمپنیوں کے ساتھ جگہ کا تعین کرنے کے ہزاروں مواقع فراہم کیے۔
نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایات
25 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 8فروری کو ہونے والے انتخابات پر ایڈیشنل ڈایریکٹر پراییویٹ انسٹی ٹیویشنز رفیعہ ملاح نے سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تمام نجی اسکولوں کے سربراہ الیکشن کمیشن کے عملے تعاون کریں الیکشن کمیشن کی مانٹرننگ ٹیمیں کسی بھی وقت اسکولوں کادورہ کر سکتی ہیں حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرئے کی تنصیب کامرحلہ مکمل کرنا ہے، ضلع شرقی کے تمام۔انتہائی پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگائے جائیں گے چناچہ نجی اسکولوں میں اسٹاف اور چوکیداروں کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔

غیر قانونی ترقیاں روکنے کا حکم
25 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیر اعلی سندھ کی جانب سے محکمہ تعلیم سندھ میں ہونے والی غیر قانونی ترقیاں روکنے کا حکم دے دیا ہے ان ترقیوں میں سنیارٹی کو نظر انداز کیاگیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC