رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سی آئی پی کے زیر صدارت وائس سوسائٹی کی جانب سے ایک کنوینشن “افراد باہم معذوری کی سماجی سیاسی اور انتخابی عمل میں شمولیت” کا انعقاد کیا گیا


لاہور (جنرل رپورٹر) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سی آئی پی کے زیر صدارت وائس سوسائٹی کی جانب سے ایک کنوینشن “افراد باہم معذوری کی سماجی سیاسی اور انتخابی عمل میں شمولیت” کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی سہلکاری کے فرائض سیدہ امتیاز فاطمہ نے انجام دیے۔
جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کہ اعلی عہدہ داران ۔ مسلم لیگ ن سے خالد صاحب، جماعت اسلامی سے لئیق احمد صاحب، پی ٹی ائی سے توقیر کھوکھر صاحب، تحریک لبیک سے فرحان بٹ صاحب اور ڈاکٹر حافظ شاہزیب، ایڈوکیٹ ثوبیہ بٹ، رفا انٹرنیشنل یونیورسٹی سے عاصم اعجاز، ڈیف ویلفیئر فاؤنڈیشن سے فرحت اسلم، ٹیم ڈریم سے محمد انداز، وائس سوسائٹی سے ہمایوں ظہیر، جنت ویلفیئر فاؤنڈیشن سے عائشہ ملک، سائرہ ایوب، سی ائی پی ڈسٹرکٹ فارم کے ممبران اور بہت بڑی تعداد میں افراد باہم معذوری نے شرکت کی۔
پروگرام میں افراد باہم معذوری کے ووٹ ڈالنے میں درپیش رکاوٹوں اور سیاسی عمل میں شمولیت کے حوالے سے مسائل سے اگاہ کیا گیا۔ سی آئی پی کے ڈسٹرکٹ فارم کے ممبران سے متعارف کروایا گیا اور بعد ازاں ممبران نے افراد باہم معذوری کے سیاسی انتخابی اور سماجی عمل میں شمولیت میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔
تمام سیاسی جماعتوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ ائندہ انے والے دنوں میں افراد باہم معذوری کو خصوصی طور پر اپنی جماعتوں میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ خاص طور پر سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں افراد باہم معذوری کے لیے خصوصی داماد کی یقین دہانی کروائیں گی۔
پروگرام کے آخر میں تمام سیاسی جماعتوں نے افراد باہم معذوری کے سوالات کے جواب دیے اور ائندہ بھی ایسے پروگرام کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔
==============================

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ناعاقبت اندیشانہ قوانین، حکومت پنجاب کے محکمہ صحت کی بدانتظامی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کی احمقانہ پالیسیوں کے سبب پنجاب میں ایک طرف پبلک میڈیکل کالجز میں فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کی کلاسوں کیلئے وائٹ کوٹ تقریبات جاری ہیں اور دوسری طرف پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں طلباء کے داخلے کیلئے بچوں ساتھ میوزیکل چیئر کا کھیل جاری ہے۔ اور تینوں تماشائی PMDC, UHS اور محکمہ صحت پنجاب گرم کمروں میں بیٹھ کر تالیاں بجا رہے ہیں۔ اس تمام بربادی کی ذمہ دار سینٹرل انڈکشن پالیسی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہور کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نظامی صدرنے کی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم، ڈاکٹر محمد صادق،ڈاکٹر نادر خان کے علاوہ مجلس عاملہ کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
عہدیداران نے سوال کیا ہے کہ یہ کیسا نظام ہے کہ ایک یونیورسٹی دوسری میڈیکل یونیورسٹی کے داخلے کرتی ہے؟ پی ایم ڈی سی کا نام نہاد ریگولیٹر کس قانون کے تحت صرف پنجاب میں سنٹرل انڈکشن پالیسی کی اجازت دیتا ہے؟ اور ایک ادارہ دوسرے اداروں کی فیس کس طرح لے سکتا ہے؟ صوبہ پنجاب میں طبی تعلیم کی کئی قبروں کا وجود تھا اور سی آئی پی کے نام پر یہ نئی قبر کھود دی گئی ہے۔ کیسا ظلم ہے کہ تین داخلہ لسٹیں لگ چکی ہیں اور پتہ نہیں کتنی اور لگیں گی۔
عہدیداران نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی سی نے اعلان کیا تھا کہ یکم فروری 2024سے ہر صورت فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس کی کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا جس کیلئے تقریباً چھ مہینے پہلے ایم ڈی کیٹ کا امتحان لیا گیا اور 27ستمبر 2023کو پنجاب میں سنٹرل انڈکشن پالیسی کا تخت ہزارہ بچھا دیا گیا۔ اب جس کا نتیجہ یہ ہے کہ دوسرے صوبوں میں تو شاید یہ کلاسیں شروع ہو جائیں جبکہ پنجاب میں لگتا ہے کہ داخلے کا عمل اپریل تک جائے گا۔ اور اس تمام بربادی کے ذمہ دار حال مست مال مست پر گامزن ہیں۔ عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بدانتظامی کا جائزہ لیا جائے اور طلباء کے تعلیمی مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے اور والدین کو ذہنی مریض نہ بنایا جائے۔
===========================
لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں صوبائی داخلہ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر علی جان خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں الیکشن کے باعث پنجاب میں ایم بی بی ایس کی کلاسز کے آغاز کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئے شیڈول کے مطابق تمام سرکاری اور نجی میڈیکل کالجز میں کلاسز اب 12 فروری سے شروع ہوں گی۔ قبل ازیں ایم بی بی ایس کی کلاسز کے آغاز کیلئے یکم فروری کی تاریخ دی گئی تھی۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ سندھ اور کے پی کے میں ایم ڈی کیٹ کے ری کنڈکٹ کے باعث بھی پنجاب کے داخلوں میں تاخیر ہوئی۔ اب 8 فروری کو عام انتخابات کی وجہ سے کلاسز کے آغاز کا شیڈول تبدیل کرنا ضروری تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی سی کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے جاری داخلوں کے حوالے سے بھی اہم امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرو وی سی یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر جنید ناصر، پرو وی سی یو ایچ ایس پروفیسر نادیہ نسیم، ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ وسیم اور رجسٹرار یو ایچ ایس پروفیسر سارہ غفور موجود تھے۔ وی سی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر، وی سی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر علی چوہدری اور وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر مہناز خاکوانی نے وڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔
=====================
لاہور(جنرل رپورٹر)صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملک بھر تمام پرائیویٹ سکولزکھلےرہیں گے,سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پھیلنے والی افواہوں کا سدباب کیا جائے انھوں نے بتایا کہ
بورڈز امتحانات ری شیڈول کرکے تعلیمی تیاری کیلیے مناسب وقت دیا جائے اور
طلبا کے مزیدقیمتی وقت کو تعطیلات کی نذر کرنے سے بچایا اورناقابل تلافی تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جائے.

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC