بال گرنے کی بڑی وجہ شیمپو ہے ۔مرد کم عمری میں گنجے ہو جاتے ہیں شیمپو کا مستقل اور زیادہ استعمال انسانی بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے سر میں تیل لگانے والوں کے بال گھنے سیاہ اور مضبوط ہوتے ہیں

بالوں کی مضبوطی رنگت اور خوبصورتی پر معلومات رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ بال گرنے کی ایک بڑی وجہ شیمپو کا کثرت سے استعمال ہے کم عمری میں اکثر لوگ شیمپو کی وجہ سے گنجے ہو جاتے ہیں شیمپو کا مستقل اور زیادہ استعمال انسانی بالوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے مارکیٹ میں طرح طرح کے شیمپو دستیاب ہیں ملکی اور غیر ملکی شیمپو خوبصورت دیدہ زیب پیکنگ کی وجہ سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں ان کی تشہیر بھی کافی متاثر کن ہوتی ہے اور مشہور شخصیات کے ذریعے اس تشہیر کر کے لوگوں کو شیمپو کے استعمال پر امادہ کیا جاتا ہے شیمپو سارے لوگوں کے لیے مفید ثابت نہیں ہوتے شیمپو کی بہت سی اقسام ہیں اور بہت سے ادارے یہ شیمپو تیار کرتے ہیں مارکیٹ میں کھلا شیمپو بھی دستیاب ہے اور مشہور برانڈز کے شیمپو بھی دستیاب ہیں عام لوگوں کو اچھے شیمپو کی پہچان نہیں ہوتی اور شیمپو بیچنے والوں میں دو نمبر کمپنیاں بھی بہت اگئی ہیں جن کی وجہ سے لوگ لوٹ رہے ہیں اور اپنے بالوں کو تباہ کر رہے ہیں ایسے دو نمبر شیمپو بیچنے والوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں اتی اس لیے

وہ کھلی چھوٹ کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک کے بڑے اور چھوٹے خاص طور پر دور افتادہ علاقوں میں بڑی مشہور کمپنیوں کی نقل تیار کر کے جالی شیمپو فروخت کیے جا رہے ہیں چربہ سازی اور نقلی مال فروخت کرنے کی شکایات عام ہیں جبکہ ٹی وی پر اشتہار دیکھ کر نوجوان اور بچے بڑی جلدی ایسی اشیاء کی طرف راغب ہوتے ہیں اور وہ ان کا استعمال متوازن طریقے سے نہیں کر پاتے اور اصلی اور نقلی کی پہچان بھی نہیں ہوتی اس لیے نقصان ہوتا ہے ۔
خواتین خوبصورتی بڑھانے کے لیے شیمپو کا استعمال زیادہ کرتی ہیں تاکہ بال لمبے چمکدار اور ملائم نظر ائیں اور لوگوں پر ان کی شخصیت کا سحر طاری ہو لیکن یہ شیمپو زیادہ بال ان کی وقتی خوبصورتی کے بعد ان کے لیے مسائل پیدا کر دیتے ہیں شیمپو کا زیادہ استعمال یا دو نمبر اور نقلی شیمپو کے استعمال سے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور بالوں کا رنگ بھی بدلنے لگتا ہے بالوں میں چاندی اترنے لگتی ہے بال کمزور اور خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور بال ٹوٹنا اور بے رونق ہو جاتے ہیں ۔
دوسری طرف شیمپو نہ کرنے والی شخصیات کے بال قدرتی طور پر خوبصورت سیاہ مضبوط اور لمبے رہتے ہیں اور گنجے پن کی طرف جلدی نہیں بڑھتے بالوں کو سیاہ مضبوط اور لمبی عمر دینے کے لیے مختلف قسم کے تیل کا استعمال نہایت مفید بتایا جاتا ہے اور یہ ازمودہ طریقے صدیوں سے کامیاب چلے ا رہے ہیں جبکہ دور حاضر میں شیمپو بیچنے والوں نے نئے نئے فارمولے اور کیمیکل استعمال کر کے لوگوں کو شیمپو کے استعمال کی پرکشش پروڈکٹس تو فراہم کر رکھی ہیں اور ان شیمپو فروخت کرنے والی کمپنیوں کو پاکستان جیسے ملکوں میں کسی شکایت کے باوجود قانونی ہرجانے اور جرمانے کی کوئی فکر نہیں کیونکہ یہاں کنزیومر رائٹس کا لوگوں کو زیادہ تر علم نہیں ہے اور وہ ان شیمپو کمپنیوں کا شکار ہو کر اپنے بالوں کی صحت مضبوطی اور خوبصورتی کا نقصان کرا بیٹھتے ہیں لیکن ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کرتے قانونی ماہرین کے مطابق کنزیومر کورٹس موجود ہیں اس نوعیت کے مقدمات وہاں پر زیر سماعت ا سکتے ہیں اگر لوگ جعلی اور دو نمبر شیمپو بیچنے والوں یا غیر معیاری شیمپو بیچنے والوں کے خلاف اپنی شکایات لے کر ائیں گے تو ان کی سماعت ضرور ہوگی اور اسی صورت میں ایسے جال سازوں اور غیر معیاری شیمپو تیار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو سکتا ہے ۔
========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC

کیٹاگری میں : صحت