کیا یہ کمپنی پھر سے کر پائے گی ؟

کیا یہ کمپنی پھر سے کر پائے گی ؟
بے شک یہ 1967 سے پاکستان میں اپنا وجود رکھتی ہے ۔


بے شک اسے انڈسٹری میں 13 ویں پوزیشن حاصل ہے ۔
بے شک اس سے 700 سے زائد ملازمین وابستگی رکھتے ہیں ۔


بے شک یہ اسٹیٹ اف دی ارٹ مینوفیکچرنگ کی حامل ہے ۔
بے شک اس کی فیلڈ فورس 380 باصلاحیت افراد پر مشتمل ہے ۔
لیکن پھر بھی سوال یہ ہے کہ اتنے عرصے بعد انڈسٹری میں واپسی ۔ کیا یہ کمپنی پھر سے کر پائے گی ؟
اس کمپنی کو ایک بار پھر سے مریضوں کی ضروریات پر توجہ دینی ہے ہاں پھر سے ہیلتھ کیئر لیڈر بننا ہے مگر کیسے ؟


جس طرح 55 سال سے یہ کمپنی لاکھوں انسانی جانوں کو بچانے میں کردار ادا کرتی ائی ہے ۔اپنی ٹاپ کوالٹی پروڈکٹس کے ذریعے لوگوں کی زندگی کا معیار بھی بہتر بناتی ائی ہے بالکل اسی طرح اگے بڑھنا ہوگا ۔یہاں سے اگے کا سفر اور کامیاب اور یادگار بن سکتا ہے اگر انے والے چیلنجوں اور مشکلات کا اچھی طرح سے مقابلہ کرنے کی حکمت عملی وضع کر لی گئی تو ۔امید تو یہی ہے کہ ایسا کر لیا جائے گا ۔
یہ سید بابر علی تھے جنہوں نے 1967 میں اس کی بنیاد رکھی اور اج وہ بورڈ کے چیئرمین ہیں اصل میں اس کمپنی نے ہوئسٹ پاکستان لمٹڈ کی پہچان پائی ۔
اس دوران کمپنی نے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے۔ انتظامیہ بدلی کمپنی کا نام بدلا لوگ بدلے کردار بدلا ۔
لیکن دنیا گول ہے مختلف نام حاصل کرنے کے بعد یہ کمپنی اب دوبارہ اپنے اصل نام پر واپس اگئی ہے سال 2023 میں sanofi نئے اکثریتی شیئرز جس کنسورشیم کو بیچے اس میں ائی جی ائی انویسٹمنٹ اور ارشد علی گوہر گروپ شامل ہے جس نے 100 فیصد ملکیت حاصل کر کے کمپنی کا نام بدل کر پرانے نام پر کام شروع کر دیا ہے ۔
کمپنی کے بورڈ اف ڈائریکٹرز میں سید بابر علی چیئرمین نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،سجاد افتخار سی ای او ،سید حیدر علی نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،ارشد علی گوہر نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،سید انیس احمد شاہ ازاد ڈائریکٹر ،امتیاز احمد حسین لالی والا ازاد ڈائریکٹر ،محمد سلمان برنی نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،سعدیہ نوید ازاد ڈائریکٹر ،اقرا سجاد نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر جبکہ چیف فائننشل افیسر یاسر پیر محمد اور کمپنی سیکرٹری سید محمد طاہر نقوی ہیں یہ کمپنی 2023 کے شروع میں 18560ملین روپے مالیت کی مانی جاتی تھی اس کا منافع 724 ملین روپے تھا اس کا شیئر 17 روپے سے زائد کما رہا تھا اور یہ کمپنی تیزی سے ترقی کر رہی تھی
===========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC

کیٹاگری میں : صحت