)یونیورسٹی آف لاہور کے پروفیسر عرفان ملک اور ان کی ٹیم کا بڑا کارنامہ 80 سالہ بزرگ کے بائیں پھیپھڑے سے ویڈیو برونکو سکوپی کے ذریعے پتھری نکالنے کا عمل, آپریشن کے عمل کے دوران میں مریض کو بے ہوش بھی نہیں کیا گیا

لاہور(مدثر قدیر)یونیورسٹی آف لاہور کے پروفیسر عرفان ملک اور ان کی ٹیم کا بڑا کارنامہ 80 سالہ بزرگ کے بائیں پھیپھڑے سے ویڈیو برونکو سکوپی کے ذریعے پتھری نکالنے کا عمل, آپریشن کے عمل کے دوران میں مریض کو بے ہوش بھی نہیں کیا گیا تفصیلات کے مطابق بزرگ مریض ایمرجنسی میں رپورٹ ہوئے لاہور تفصیلی معائنہ کے بعد ہیڈ آف پلمانالوجی پروفیسر عرفان ملک نے مریض کا سی ٹی سکین اور ایکسرے کیا جس پر پتھری نظر آئی اور تشویش پر برونکو اسکوپی کا فیصلہ کیا اور پروفیسر عرفان ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پروسیجر کر کے کامیابی کے ساتھ فارن باڈی یعنی پتھری کو نکال دیا اس موقع پر مریض کے اہل خانہ نے پچیدہ مسئلے کو کامیابی سے حل کرنے پر پروفیسر عرفان ملک اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جبکہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد پرویز نے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش. کیا.

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC