فلمی اداکاروں کے حیران کن معاوضے

بالی وڈ کے فنکار ایک فلم میں اداکاری کرنے کے لیے کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں یہ جان کر آپ بھی حیرت ہو جائیں گے۔

اس وقت 2023 میں بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فن کارسلمان خان شاہ رُخ خان ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کرکے سپرہٹ فلم پٹھان جوان اور ڈنکی سے 600 کروڑ سے زیادہ کمائی کی ہے جو پاکستانی روپوں میں 20 ارب روپے کے قریب بنتے ہیں۔

شاہ رخ خان، مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور سلمان خان ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ تقریبا 150 کروڑ روپے لیتے ہیں جو پاکستانی روپوں میں 5 ارب روپے تک بنتے ہیں، واضح رہے کہ یہ معاوضوں کے علاوہ شیئرز بھی لیتے ہیں یعنی جتنی فلم کی کمائی ہوگی اتنا ہی ان سپر سٹارزکا شیئرز بھی ہوگا۔

شاہ رخ خان نے رواں برس دو انڈین فلمیں پٹھان اور جوان میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور پوری دنیا میں بالترتیب 10 ارب 50 کروڑ انڈین روپے اور 11 ارب 60 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا ہے، شاہ رخ خان کے پاس اس وقت کئی برانڈز ہونے کے ساتھ ہی ان کے مختلف کاروبار بھی ہیں۔

ان انڈین فلم سپر ستاروں کے بعد زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے فنکاروں میں بالی وڈ کے بہترین کھلاڑی اکشے کمار ریتھک روشن اور رنبیر کپور 100 کروڑ روپے یعنی وہ تقریباً 3 ارب پاکستانی روپے لیتے ہیں جبکہ ایک فلم کا اجے دیوگن 80 کروڑ روپے وصول کرتے جو پاکستانی 2 ارب 40 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

اگر انڈین بالی وڈ ستاروں اور حسیناؤں کی بات کریں تو ان میں دیپیکا پڈوکون 30 کروڑ روپے جو پاکستانی 90 کروڑ روپے بنتے ہیں، عالیہ بھٹ اورکترینا کیف ایک فلم کا معاوضہ 20 کروڑ روپے لیتی ہیں جو پاکستانی روپوں میں 70 کروڑ روپے ہوتے ہیں ۔

بالی وڈ کی بیبو کرینا کپور اور انوشکا شرما ایک فلم سے 18 کروڑ روپے کماتی ہیں جو پاکستانی روپوں میں 60 کروڑ روپوں کے برابر ہیں۔

=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC