ایف کے فاؤنڈیشن کی جانب سے 16 دسمبر بروز ہفتہ یوم سیاہ/سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور شہدائے اے پی ایس اور مسلمانان فلسطین کے حوالے سے شمع روشن کا انعقاد کیا گیا

کراچی ۔رپورٹ۔نور احمد عباسی

ایف کے فاؤنڈیشن کی جانب سے 16 دسمبر بروز ہفتہ یوم سیاہ/سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور شہدائے اے پی ایس اور مسلمانان فلسطین کے حوالے سے شمع روشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی سیاسی بزنس کمیونٹی اور کھیلوں شوبز میڈیا سے وابستہ اور معاشرتی شخصیات ہندو سکھ اور دیگر مذاہب سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی جس میں (ریحان ہاشمی ایکس چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ایکس ایم این اے کراچی)
(علی سہاک انچارج سندھ پولیس انالائسز ریسرچ سینٹر) (سردار مگن سنگھ پاکستان سکھ یوتھ کونسل چیئرمین) (ملک علی پریزیڈنٹ پی ایس 126 ڈسٹرکٹ سینٹرل)
( نفیس افریدی بزنس مین اینڈ ایگزیکٹو ایڈیٹر پاک محافظ) (ہما سنگر )


(سرفراز احمد کنٹری سلمان فوڈ)
(عاشر سی ای او ایم ایم ریزورٹ)
( فیصل حمید سی ای او ہم کراچی)
(جویریہ صدیقی فاؤنڈر اینڈ چیئرمین غلام پنجتن) انہوں نے
اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کیا۔ آرمی پبلک اسکول کے بچوں اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہدائے فلسطین سے اظہار ہمدردی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے حصے کے دیے روشن کیے۔ اس موقع پر ایف کے فاؤنڈیشن کے روح رواں فہد خان اور ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری ارشد علی نے فلسطین میں ہونے والی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC