الیکشن کے انعقاد میں معاونت ترجیح، فیصلہ عوام نے کرنا ہے:مرتضیٰ سولنگی

الیکشن کے انعقاد میں معاونت ترجیح، فیصلہ عوام نے کرنا ہے:مرتضیٰ سولنگی
انتخابات میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔۔۔آزادانہ اور شفاف انتخابات میں معاونت نگران حکومت کی ترجیح ہے ۔۔۔۔ آئین میں لکھا ہے کہ ملک کانظام منتخب نمائندے چلائیں گے۔۔۔بنیادی فیصلہ سازی نگران حکومتوں کا نہیں، منتخب حکومت اور پارلیمان کا کام ہے۔۔۔۔جس حالت میں ملک ملا اس سے بہتر حالت میں آئندہ حکومت کو منتقل کریں گے۔۔۔تمام جماعتوں کو مساوی کوریج دی جا رہی ہے۔۔۔پاکستان ٹیلی ویژن ملتان سینٹر سے 24 گھنٹے علاقائی نشریات کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہاہے۔۔۔۔ پی ٹی وی ملتان سےحالات حاضرہ، موسیقی، ادب اور بچوں کے پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے ۔۔۔۔وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی میڈیا سے گفتگو

ملتان ۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی میڈیا سے گفتگو

اس وقت ہم الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں، مرتضیٰ سولنگی

8 فروری 2024ءکو عام انتخابات ہوں گے، مرتضیٰ سولنگی

آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، مرتضیٰ سولنگی

تمام جماعتوں کو مساوی کوریج دی جا رہی ہے، مرتضیٰ سولنگی

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگوں کے تاثرات آج کیا ہیں، مرتضیٰ سولنگی

انتخابات میں فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے، مرتضیٰ سولنگی

ملک میں پریس بھی آزاد ہے، عدلیہ بھی آزاد ہے، مرتضیٰ سولنگی

جمہوریت کے اندر شور اور آوازیں ہوتی ہیں، یہ جمہوریت کا حصہ ہے، مرتضیٰ سولنگی

جمہوریت قبرستان نہیں ہے جہاں خاموشی ہو، مرتضیٰ سولنگی

آنے والی پارلیمان اور آنے والی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں پیشنگوئی نہیں کی جا سکتی، مرتضیٰ سولنگی

ہمیں جس حالت میں ملک ملا ہے اس سے بہتر حالت میں اگلی حکومت کو منتقل کر کے جائیں گے، مرتضیٰ سولنگی

بنیادی فیصلہ سازی نگران حکومتوں کا کام نہیں، یہ منتخب حکومت اورمنتخب پارلیمان کا کام ہے، مرتضیٰ سولنگی

اگلے دو ماہ کے اندر جو ہمارے بس میں ہے ہم کریں گے، مرتضیٰ سولنگی

وزارت فوڈ سیکورٹی اپنا کام کر رہی ہے، ایس آئی ایف سی کے تحت بھی زراعت کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

زراعت صوبائی سبجیکٹ ہے لیکن اس کے باوجود ہم مل کر کام کریں گے، مرتضیٰ سولنگی

پاکستان ٹیلی ویژن ملتان سینٹر سے 24 گھنٹے علاقائی نشریات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، مرتضیٰ سولنگی

پی ٹی وی ملتان سے ایک ہفتہ میں حالات حاضرہ کے 8 پروگرام پیش کئے جائیں گے، مرتضیٰ سولنگی

پی ٹی وی ملتان سے موسیقی، ادب اور بچوں کے پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے، مرتضیٰ سولنگی

پی ٹی وی کی نشریات دنیا کے پچاس ممالک میں دیکھی جا سکے گی، مرتضیٰ سولنگی

بطور ڈی جی ریڈیو سرائیکی میں خبروں کا آغاز کیا، مرتضیٰ سولنگی

پی ٹی وی ملتان کا علاقائی ثقافت کی ترقی میں اہم کردار ہوگا، مرتضیٰ سولنگی

شہریوں کے معاشی و ثقافتی حقوق کے تحفظ کے لئے پی ٹی وی ملتان اہم کردار ادا کرے گا، مرتضیٰ سولنگی

ہماری خواہش ہے کہ پی ٹی وی ملتان اس خطے کے عوام کے حقیقی مسائل کی آواز بنے، مرتضیٰ سولنگی

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC