سسٹم میں ایسی بسیں شامل کریں جو سموگ کا باعث بالکل نہ بنیں۔صوبائ وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد


لاہور 06 دسمبر::صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں پانچ سسٹم چلا رہے ہیں۔ جن میں
لاہور میٹرو بس ، پاکستان میٹرو بس ،ملتان میٹرو بس،لاہور فیڈر روٹس اور ملتان فیڈر روٹس شامل ہیں۔ تمام بسیں کنٹریکٹر کے توسط سے چلائ جا رہی ہیں جبکہ آٹھ سالہ کنٹریکٹ ہوتا ہے ۔ صوبائی وزیر کو انارکلی میٹرو اسٹیشن پر ایڈورٹائزنگ کے حوالے سے بھی بریف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مختلف ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ ماڈل ٹائون کچہری سے لیکر کینال روڈ تک کے پولز پر بات چیت ہو رہی ہے۔زیادہ تر توجہ ایس ایم ڈیز کی جانب ہے اور بینکوں کے ساتھ اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب پر بھی بات چیت چل رہی ہے۔ امید ہے کہ بہت جلد ایگریمنٹ حتمی شکل پر پہنچ جائیں گے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ
عوام کی سہولت کو ہر حال میں مد نظر رکھیں۔کنٹریکٹ کی ایکسپائری سے ایک سال قبل ہی ورکنگ شروع کی جائے تاکہ بسوں کے چلانے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آ سکیں۔انہون نے ہدایت کی کہ سسٹم میں ایسی بسیں شامل کریں جو سموگ کا باعث بالکل نہ بنیں جبکہ کنٹریکٹ میں فیول پرائس کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا تاہم یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کے ریٹس اوپر جانے سے کنٹریکٹ پر کیا اثر پڑ سکتا ہے ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اتھارٹی کی پرفارمنس جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی اویلیو ایشن ضروری ہے جبکہ ایڈورٹائزنگ میں بس کی خوبصورتی برقرار رہنی چاہیے ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی کہ کوشش کریں کہ کنٹریکٹ کی مدت تین سال تک ہو اور بسوں کے ذریعے عوامی خدمت کا سفر جاری رہنا چاہیے ۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی،ایم ڈی پی ایم اے، سیکرٹری اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
==========================

صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت اہم اجلاس

بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں لائیو سٹاک کی پیداواری صلاحیت اور ہنگامی صورتحال کا جائزہ لیا

لاہور 05 دسمبر:صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے محکمہ لائیو سٹاک میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں لائیو سٹاک کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ایمرجنسی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی کہ ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں اعلیٰ صلاحیت/ پیداوار دینے والے مینڈھوں/ ہرن کے پراجیکٹ کی فراہمی کا آپشن موجود ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے لیے 4 سے 5 مختلف منصوبے پیش کرے گا۔ موثر پالیسی کے ذریعے جی سی سی ممالک کی گوشت کی طلب میں 5 گنا سے زیادہ اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کو اس میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ ان کے پاس 28,000 کسان سوسائٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ان کے پاس مالی امداد کی تقسیم کا طریقہ کار بھی ہے۔
سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں رینج لینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آپشن موجود ہے۔ ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں مادہ بھیڑوں/بکریوں کو محفوظ بنانے کا ایک آپشن بھی موجود ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پنجاب بھر میں ایف ایم ڈی ڈی ایف سی زونز ہونے چاہئیں جیسے شیخو پورہ میں آر جے گروپ چائنہ موجود ہے۔
کمشنر ڈی جی خان نے ڈی جی خان ایئرپورٹ کے قریب 17 ہزار ایکڑ اراضی کی دستیابی کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال محکمہ جنگلات کے زیر انتظام ہے ،جلد محکمہ لائیو سٹاک کو منتقل کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے کمشنر تفصیلی پریزنٹیشن دیں گے۔ فارمرز ایسوسی ایشن ڈی جی خان نے سفارش کی کہ بہتر ین سمن کی فراہمی مفت ہونی چاہیے۔ اسکے ساتھ جانوروں کے لیے شیڈز کی فراہمی، گوشت اور دودھ کے ذریعے مارکیٹ ویلیو میں اضافہ، براہ راست تعلق سے سلاٹر ہاؤس وغیرہ کی قدر بڑھ سکتی ہے، دور دراز علاقوں میں ویٹرنری خدمات ل، تالابوں اور ڈیموں کی صورت میں پانی کی دستیابی یقینی بنانا وغیرہ شامل تھا۔ انہوں نے بارانی علاقوں میں فیڈ کی دستیابی کا مسئلہ حل کرنے کی بھی درخواست کی۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جانوروں کے حوالے سے ٹریس ایبیلیٹی کا نظام اپناناہوگا اور ڈرگ ریزیڈیوئل مانیٹرنگ کا ٹھوس منصوبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جنوبی پنجاب کے ہوائی اڈوں پر گوشت کو ذخیرہ کرنے کے لیے کولڈ چین کا سسٹم موجود نہیں ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں جی سی سی ممالک کے لیے پروازوں کا شیڈول بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ VC، CUVAS بہاولپور میں نان ڈسکرپٹ کیٹلز میں برہمن سیمین کے حوالے سے 4 سے 5 نکاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC