ضلع کندھکوٹ کشمور کے علاقے بخشاپور میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والی پولیس کے جوان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کواٹرز لاڑکانہ میں ادا کردی گئی

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

لاڑکانہ کے قریبی گائوں سلطان خان جمارانی کے رہائیشی شہید خالد حسین ابڑو کی جنازہ نماز پولیس ہیڈ کوارٹرز لاڑکانہ میں ادا


کر دی گئی جنازہ نماز میں کمشنر لاڑکانہ، ونگ کمانڈر رینجرز کرنل ہارون ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان ڈپٹی کمشنر جاوید کنبھر ایس ایس پی عبدالرحیم رحیم شیرازی، اور اے ایس پی عاطف امیر سمیت دیگر پولیس پولیس افسران، علاقہ مکینوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی شہید پولیس جوان خالد حسین ابڑو کو پولیس کے دستے کی جانب سے سلامی دے کر خراج تحسین پیش کیا گیا شہید کے سوگواران میں اہلیہ 3 بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں
========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC