بلوچستان کی ڈاکٹر عالیہ حیدر نے کوپ 28 میں فرنٹ لائن کلائمیٹ ہیلتھ ایوارڈ جیت لیا۔

دبئی ایکسپو .
بلوچستان کی ڈاکٹر عالیہ حیدر نے فرنٹ لائن کلائمیٹ ہیلتھ ایوارڈ جیت لیا۔ ڈاکٹر عالیہ نے 2022 میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگائے، سیلاب متاثرین کو مفت طبی سہولتیں فراہم کیں، ڈاکٹر عالیہ کو ایوارڈ ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عالیہ حیدر کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں نسل نو ہزارہ اسکول سے حاصل کی اور انہوں نے ایف ایس سی اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ سے کیا جس کے بعد وہ ایم بی بی ایس کرنے چین چلی گئیں۔چین سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد ڈاکٹر عالیہ حیدر نے لاہور میں باقاعدہ میڈیکل شعبے میں خدمات کی ادائیگی شروع کردی، اس دوران وہ ماحولیات اور سماجی شعبے میں کافی سرگرم رہیں۔ڈاکٹر عالیہ حیدر اس وقت لاہور میں ہی مقیم ہیں تاہم ان کی فیملی کوئٹہ میں مقیم ہے، ان کی ایک بہن جلیلہ حیدر معروف وکیل، سماجی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کوپ 28 میں پاکستانی اسکول کے طالب علم بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
=================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC