نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

دوبئی:4 دسمبر 2023

دوبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے گورنمنٹ ڈویلپمنٹ و فیوچر محترمہ عهود بنت خلفان الرومي، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ وزیر اعظم نے ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں بھی شرکت کی اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کا قومی بیانیہ پیش کی۔ وزیر اعظم نے گلوبل اسٹاک ٹیک گول میز مباحثے میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

کآپ 28 کی سائیڈ لائینز پر وزیر اعظم نے سری لنکا اور مالدیپ کے صدور ، نیدرلینڈز ، استونیا ، شام کے وزراء اعظم اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر بل گیٹس سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے کآپ 28 پاکستان پویلین کا دورہ بھی کیا، لیونگ انڈس انیشی ایٹو کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی اور زاید سسٹین ایبلیٹی پرائز کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی طالبات سے ملاقات بھی کی۔

کآپ 28 کے دوران وزیر اعظم نے عالمی ذرائع ابلاغ کو دئیے گئے انٹرویوز میں موسمیاتی تبدیلی، ملک کے داخلہ، خارجی معاملات، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف بھی اجاگر کیا۔

وزیر اعظم دوبئی سے گوادر پہنچیں گے جہاں وہ چین -پاکستان دوستی اسپتال اور سمندری پانی کو صاف کرکے قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC