اختلاف ہو سکتا ہے لیکن دانیال کو علاقائی سیاسی ایشو ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا: سعد رفیق


اختلاف ہو سکتا ہے لیکن دانیال کو علاقائی سیاسی ایشو ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا: سعد رفیق
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں لیکن ان کو علاقائی سیاسی ایشو کو ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن آواز باہر نہیں جانی چاہیے، کوئی شکایت ہے تو حق سے کریں، پارٹی لیڈر شپ موجود ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ جن ساتھیوں نے لمبی جدوجہد کی ہے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا تاہم ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے خلاف بیان دینے پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مطابق شوکاز نوٹس دانیال عزیز کے 30 نومبر کے بیان پر جاری کیا گیا، شوکاز نوٹس میں دانیال عزیز سے7 دن میں تحریری وضاحت مانگی گئی۔

دانیال عزیز نےکچھ دن قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں احسن اقبال پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے، ان کے دور میں ریکارڈ توڑ مہنگائی ہوئی، مہنگائی کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔
=========================

دبئی:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا متحدہ عرب امارات کے اخبار’الاتحاد‘ کو انٹرویو
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے30 ارب ڈالر کے فنڈ کا اعلان ایک جرات مندانہ اور تاریخی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات اٹھانا ہوں گے ، موسمیاتی تبدیلی کسی مخصوص ملک یا علاقے کو متاثر نہیں کرتی ۔

دبئی میں امارات کے اخبار الاتحاد کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی موسمیاتی کانفرنس کی میزبانی کو سراہتے ہوئے شیخ محمد بن زاید اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کو اس شاندار تقریب کی میزبانی پر مبارکباد پیش دی۔ وزیر اعظم کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج عالمی ہےاور اس حوالے سے شراکت داری کو بھی عالمی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کو “قومی سلامتی کا چیلنج” اور ایک مشترکہ عالمی مسئلہ سمجھتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی اس مفروضے پر یقین نہیں کر سکتا کہ خشک سالی صرف ایک خاص ملک کو متاثر کرے گی، یا سمندری طوفان کسی مخصوص قوم کو نشانہ بنائے گا، یا گلیشیئر کا پگھلنا صرف مخصوص خطوں میں ہوگا۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئندہ ماحولیاتی تبدیلی کافی تیز ہوگی۔ لہذا ہمیں اس بارے میں مستعد رہنا ہوگا۔

دونوں ملکوں کے درمیان قریبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئےوزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے بیج بونے والے مرحوم شیخ زاید نے اس وراثت کو ان کے قابل بیٹے نے بجا طور پر آگے بڑھایا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کو ایک قابل اعتماد اور پائیدار پارٹنر پائیں گے
وزیراعظم نے تعلقات کی مضبوطی کا سہرا متحدہ عرب امارات میں مقیم سترہ لاکھ پاکستانی تارکین وطن کو قرار دیا، جنہوں نے دو طرفہ قریبی تعلقات کو بڑھانے میں تعاون کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC