پیرس میں چاقو بردار شخص کا حملہ، جرمن سیاح ہلاک،2 افراد زخمی

فرانس کے داراحکومت پیرس میں ایک شخص نے چاقو اور ہتھوڑے سے حملہ کرکے جرمن سیاح کو ہلاک اور 2 افراد کو زخمی کردیا۔فرانس کے وزیر داخلہ کے مطابق حملہ آور نے ایفل ٹاور کے قریب سیاحوں کو نشانہ بنایا۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ملزم کو 2016 میں بھی ایک حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ فرانسیسی سکیورٹی سروس کی واچ لسٹ پر تھا۔فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزم کو نفسیاتی مسائل کا بھی سامنا رہا ہے۔

پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی ،سفارتی سطح پر بھارت کو شکست
پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی ۔۔۔ سفارتی سطح پر بھارت کو شکست ۔۔۔پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین منتخب۔۔۔پاکستان کو2023سے 2027کی مدت کے لیے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا ہے ۔۔۔ الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے ۔۔۔ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان اور یونیسکو کے تمام رکن ملکوں کا پاکستان کی بھرپور حمایت اور اعتماد کا اظہار ۔۔۔

غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم جاری ،مختلف علاقوں پر فضائی حملے
غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم جاری ۔۔۔ جنوبی شہر خان یونس کے رہائشیوں پر وحشیانہ فضائی حملے اوربدترین گولہ باری ۔۔۔نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے ۔۔۔ 9 افراد شہید ،متعدد زخمی ۔۔۔2 روز کے دوران صہیونی حملوں میں 300سےزائد فلسطینی شہید ۔۔۔تعداد 15ہزار 200ہو گئی ۔۔۔40ہزار زخمی ۔۔۔غزہ میں کوئی بھی جگہ حملوں سے محفوظ نہیں رہی۔۔۔انسانی بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔۔۔اقوام متحدہ

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC