) قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر، نسیم شاہ انجری سے صحت یاب ہوگئے، پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر فاسٹ بولر کا رہب مکمل ہو گیا ،نسیم شاہ ایشیاءکپ میں کندھے کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھ اور انجری کی وجہ سے نسیم شاہ ورلڈکپ بھی نہیں کھیل سکے تھے


کراچی (عبدالصمد) قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر، نسیم شاہ انجری سے صحت یاب ہوگئے، پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر فاسٹ بولر کا رہب مکمل ہو گیا ،نسیم شاہ ایشیاءکپ میں کندھے کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھ اور انجری کی وجہ سے نسیم شاہ ورلڈکپ بھی نہیں کھیل سکے تھے، نسیم شاہ نے انگلینڈ سے سرجری کروائی اور وہیں صحت یاب ہوئے، نسیم شاہ نے اپنے پیغام میں میڈیکل ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا انکا کہنا تھا کہ اچھے انتظامات پر وہ پی سی بی کے شکر گزار ہیں ، نسیم شاہ نے میڈیکل ٹیم، ڈاکٹرامتیاز، فزیو جارج ارل اور ایڈم رائٹ کا شکریہ اداء کیا. دوسری جانب اسلام آباد یونائٹیڈ نے نسیم شاہ کا اسلام آباد یونائٹیڈ کے کیمپ میں شامل ہونے کا باقاعدہ کا اعلان کردیا، نسیم شاہ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کی خبر کی تصدیق بھی کردی، پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن نسیم شاہ اسلام آباد یونائٹیڈ سے کھلیں گے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ سے وسیم جونیئر اور ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چلے گئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ دونوں فرنچائزز کے درمیان پلئیرز ٹریڈ طے پاگئی. اس سے قبل افتخار احمد نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیرباد کہہ دیا تھا.
=================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC