دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد ایڈز کی بیماری کے خلاف آگاہی اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے

لاہور( جنرل رپورٹر ) دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد ایڈز کی بیماری کے خلاف آگاہی اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔اس سال کا موضوع کمیونٹی کو قیادت کرنے دیں ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی سڑکوں پر 5ہزار سے زائد 120 مقامات پر نشہ کے عادی افراد سرنجوں کا استعمال کرتے ہیں۔ایڈز کی بیماری کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ انجکشن کی سرنج کا ایک دوسرے کے ساتھ بار بار استعمال ہے سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم نے بتایا کہ لاہور کی سڑکوں پر انجکشن کے ذریعے منشیات کا استعمال کرنے والے افراد میں 40فیصد ایڈز بیماری کی علامات ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ سڑکوں باغوں اور فٹ پاتھوں پر منشیات کے عادی روزانہ 4 سے 5 انجکشن کا استعمال کرتے ہیں۔ اور لاہور کی سڑکوں پر روزانہ 20 ہزار انجکشن نشئ افراد اپنے جسم کا حصہ بناتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں باغوں اور پارکوں سے علاج کیلئے ریسکیو کئے گئے نشے کے عادی افراد کے علاج کے دوران 50 مریضوں کے ٹیسٹ میں 17 مریضوں میں ایڈز کی علامت پائی گیئں۔انہوں نے کہا کہ ایڈز ایک بیماری ہے اسکے تدارک کیلئے عوامی سطح پر آگاہی کے پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔آگاہی کے ذریعے اس بیماری کے خوف کو ختم کیا سکتا ہے.

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC