پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہائیرایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) آف پاکستان کے اشتراک سے تین روزہ 45ویں آل پاکستان اقبال ٹرافی انٹر یونیورسٹی ویمن اتھلیٹکس چمپئن شپ2023-24ء کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہائیرایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) آف پاکستان کے اشتراک سے تین روزہ 45ویں آل پاکستان اقبال ٹرافی انٹر یونیورسٹی ویمن اتھلیٹکس چمپئن شپ2023-24ء کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس مسزطاہرہ سلیم،خواتین کھلاڑی اور آفیشلز نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ کھیل جسمانی و ذہنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کھیلوں سمیت ہر شعبہ زندگی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ نے کہا کہ تین روزہ آل پاکستان اقبال ٹرافی انٹر یونیورسٹی ویمن اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان بھر کی 26یونیورسٹیوں سے اتھلیٹیس شرکت کررہی ہیں۔ تین روزہ 45ویں آل پاکستان اقبال ٹرافی انٹر یونیورسٹی ویمن اتھلیٹکس چمپئن شپ2023-24ء کی اختتامی تقریب بروز جمعہ (آج) دوپہر 12بجے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی جس میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمودبطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC