وؤمنٹ نے عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ کر دیا مہاجر قومی موومنٹ کے چیٸرمین آفاق احمد نے کیا ہے کہ ہمیں شہر میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ایسا لگتا ہے آئندہ انتخابات شفاف اور منصفانہ نہیں ہونگے اگر سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ملی تو بڑے فیصلے کرنے پر مجبور ہونگے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر )
مہاجر قومی موؤمنٹ نے عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ کر دیا مہاجر قومی موومنٹ کے چیٸرمین آفاق احمد نے کیا ہے کہ ہمیں شہر میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ایسا لگتا ہے آئندہ انتخابات شفاف اور منصفانہ نہیں ہونگے اگر سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ملی تو بڑے فیصلے کرنے پر مجبور ہونگے۔ وہ جمعرات کو اپنی رہاٸش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خصوصی پرو ٹوکول دے وزیر اعظم بناٸے جانے کا تاثر دیا جارہا ہے

آفاق احمد نے کہا کہ انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے شہر میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ضلعی انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے انھوں نے ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ناراض ہو کر دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں وہ پی ایس پی سے ناراض ہیں ایم کیو ایم عملی طور پر ختم ہو چکی ہے اب صرف اور صرف پی ایس پی ہے
آفاق احمد کا کہنا تھا کہ مہاجر قومی موومنٹ کو دیوار سے لگانے کے بجائے مواقع فراہم کیے جائیں تبدیلی کا عمل روک کر اس ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے ہم اس شہر کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC