)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر، ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے


لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر، ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پی کے ایل آئی میں گردوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ ہونے والے نارروال کے پینتیس سالہ رہائشی عمر خیام سے ملاقات بھی کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ راولپنڈی کی رہائشی بیگم اختر رخسانہ نے اپنے اعضاء عطیہ کرکے تین انسانوں کی جان بچائی ہے۔ سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج خاتون مریضہ کو برین ڈیتھ ڈیکلیریشن کے بعد سفاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ مریضہ کی خواہش کے مطابق ان کے اعضاء تین انسانی جانوں کو بچانے میں کارآمد ثابت ہوئے۔ ڈاکٹر فیصل ڈار کی سربراہی میں ٹرانسپلانٹیشن کا عمل کامیاب ہوسکا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ خدمت انسانیت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ٹرانسپلانٹ ہونے کے بعد تینوں مریض الحمداللہ صحت یاب ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ اللہ پاک اپنے اعضاء عطیہ کرکے تین انسانی جانوں کو بچانے والی خاتون بیگم اختر رخسانہ کے درجات بلند فرمائیں۔ بعداز مرگ اپنے اعضاء عطیہ کرنے والی خاتون نے تین انسانوں کی جان بچا کر انسانیت کی عظیم خدمت کی ہے۔ صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنے اعضاء بعد از مرگ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تین قیمتی انسانی زندگیاں بچانے کیلئے ڈین پی کے ایل آئی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔نگران صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر نے تین مریضوں کے کامیاب ٹرانسپلانٹ ہونے پر وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی، وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈین پی کے ایل آئی ڈاکٹر فیصل سعود کو مبارکباد دی۔سید اظفر علی ناصرنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی قیادت میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے تینوں مریضوں کے ٹرانسپلانٹ کرنے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔
=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC