ملائشیا کی باتک ائرلائن کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی باتک ائرلائن کو جناح انٹرنیشنل پہنچنے پر روایتی واٹر سلوٹ پیش کیا گیا

ملائشیا کی باتک ائرلائن کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی۔باتک ائرلائن کو جناح انٹرنیشنل پہنچنے پر روایتی واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملائشیا کی باتک ائرلائن کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی۔باتک ائرلائن کو جناح انٹرنیشنل پہنچنے پرروایتی واٹر سلوٹ پیش کیا گیا

باتک ائرلائن کوالالمپوراورکراچی کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں چلائے گی باتک ائرلائن کی پہلی پرواز گزشتہ شام 7 بجکر 28 منٹ جناح انٹرنیشنل پہنچی۔

=======================

پاکستان کی نجی ائر لائنز کی پہلی پرواز اسلام آباد سے بیجنگ پہنچ گئی

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پی آئی اے کی اسلام آباد‘ بیجنگ‘ ٹوکیو پرواز بوجوہ معمول کے مطابق چلنا بند ہو گئی تاہم کبھی کبھار جہاز کی دستیابی کی صورت میں اس پرواز کو آپریٹ کیا جاتا ہے۔ اسکے نتیجے میں پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ ائرمارشل صاحبان اور چینی سرمایہ کاروں کی مشترکہ فضائی کمپنی سیرین ائرلائنز نے اس روٹ کو اتوار کی علی الصبح سے اپنے اے 330ائربس طیارے اسلام آباد بیجنگ پروازوں کیلئے ضروری ضوابط پورے کر دیئے ہیں اور اتوار کی صبح ساڑھے 5بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پی آئی اے کی بجائے سیرین ائر کی پرواز بیجنگ کم و بیش60مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی‘ حالانکہ اے 330ائربس طیارے میں مسافروں کی گنجائش اڑھائی سو بتائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیجنگ کا نئے انٹرنیشنل ڈاکسنگ انٹرنیشنل ائرپورٹ جو دنیا کے جدید ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے‘ کا افتتاح چین کے صدر شی جن پنگ نے کیا تھا۔ اس انٹرنیشنل ائرپورٹ کی آرکیٹکٹ لبنانی خاتون زاہا حدید تھیں۔ اس انٹرنیشنل ائرپورٹ کی خوبصورتی یہ بھی ہے کہ مرکزی پسنجر ہال سے پانچ کاریڈورز میں جو طیارے مسافروں کو لینے کیلئے انتظار میں کھڑے ہوتے ہیں تو وہاں پر مسافر اپنا ٹرالی بیگ سمیت پندرہ منٹ میں پہنچ جاتا ہے جبکہ دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر یہ فاصلہ آدھا پونا گھنٹہ میں طے ہوتاہے۔ قبل ازیں پی آئی اے کی اسلام آباد‘ بیجنگ‘ ٹوکیو کی پروازیں عشروں سے جاری تھیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC