ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مسز نسرین حمید خان نے کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد طلبا و طالبات کو بلا تفریق معقول فیسز کی بنیاد پر اعلی تعلیم فراہم کرناہے

9 اکتوبر 2023

ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مسز نسرین حمید خان نے کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد طلبا و طالبات کو بلا تفریق معقول فیسز کی بنیاد پر اعلی تعلیم فراہم کرناہے, یہی وجہ ہے کہ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک گیارہ لاکھ سے زائد طلبا نے تعلیم کے حصول کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا انتخاب کیا,ہم تعلیم کو عام کرنا چاہتے ہیں اس لئے داخلہ کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں, علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگری کی اہمیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جاتی ہے,جو طالب علم کم فیس میں اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لیں ۔پورے ملک میں یونیورسٹی کے 54 ریجنل آفسز ہیں ,جو بین الاقوامی سطح کے تعلیمی معیار کے برابر اپنے طلبہ کو تعلیم کے حصول کے لئے آن لائن سروسز فراہم کرتے ہیں, تعلیم کو عام کرنے کی جدوجہد تمام عمر جاری رکھوں گی , یہی میری زندگی کا مقصد ہے۔ہمارا سلوگن ہے “تعلیم سب کے لئے”۔

ایک اہم نسشت میں گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مسز نسرین حمید خان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مستحق طلباء کے لئے بہترین درسگاہ ہے۔یونیورسٹی کا مقصد بلا تفریق تعلیم کا فروغ ہے ۔ ایف اے میں 33 فیصد نمبر حاصل کرنے والا طالب علم اوپن یونیورسٹی کے بی اے پروگرام میں داخلہ لینےکا اہل ہے , جب کہ اس طرح کی سہولت نجی تعلیمی ادارےفراہم نہیں کرتے, یہی وجہ ہے کہ میرٹ کے نام پر بہت سے طالب علم اعلی تعلیم سے محروم کردہے جاتے ہیں , ریجنل ڈائریکٹر مسز نسرین حمید خان نے بتایا کہ یونیورسٹی اڑھائی اور دو سالہ بی ایس پروگرام بھی متعارف کرواتی ہے۔جو طلباء ایف اے کے مضامین میں بی ایس کرنےکے خواہشمند ہیں انھیں دو سالہ بی ایس پروگرام دیا جاتا ہے۔ہم تعلیم کو عام کرنا چاہتے ہیں اس لئے داخلہ کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں, یونیورسٹی ہر سال آن لائن کورسز فراہم کرتی ہے۔ طلبہ کو فیس ٹو فیس کوچنگ دی جاتی ہے۔تعلیمی رہنمائی کے لئے گاہے بگاہے ورکشاپس اور سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔ میں یہاں یہ بتاتی چلوں کہ یونیورسٹی میں 15جنوری سےایم فل اور پی ایچ ڈی کے خواہشمند طلبہ داخلہ لے سکیں گے۔جو یہ افواہ پھیلاتے ہیں کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگری کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔طلبا سے درخواست ہے کہ ایسی بے بنیاد باتوں پر یقین کرنے کے بجائے اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔کیوں کہ ان کےلئےیہ وقت بہت قیمتی ہے ۔جو اہمیت ایچ ای سی کی دیگر یونیورسٹیز کو حاصل ہے وہی درجہ ہماری یونیورسٹی کو بھی حاصل ہے۔ہماری یونیورسٹی کے دروازے ہر طالب علم کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔جو طالب علم مہنگی یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں ۔وہی اعلی تعلیم ہماری یونیورسٹی نہایت کم فیس پر اپنے طلبہ کو فراہم کرتی ہے۔ہم طلبہ کو فائینینشل اسسٹنٹ بھی فراہم کرتے ہیں۔مسز نسرین حمیدخان کا کہنا تھا کہ معاشی تنگ دستی کے باعث میٹرک , ایف اے اور بی اے کے طلبہ کی فیسز کمم یا معاف کر دی جاتی ہیں۔ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ بچے ہمیں پڑھ کر دکھائیں باقی ہر جائز سہولت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی ہمہ وقت تیار ہے۔یونیورسٹی یتیم , بیوہ, ٹرانس جینڈر,نابینا اور قیدیوں کو مفت تعلیم فراہم کرتی ہے۔معذور افراد کو 50 فیصد فیس معاف کی جاتی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی مسز نسرین حمید خان نے بتایا کہ مری اور راولپنڈی کے اضلاع میری ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔جہاں سے اس مرتبہ 26000 طلبہ نے اپنا داخلہ جمع کروایا۔پورے ملک میں یونیورسٹی کے 54 ریجنل آفسز ہیں۔جو بین الاقوامی سطح کے برابر طلبہ کو تعلیم کے حصول کے لئے آن لائن سروسز فراہم کرتے ہیں۔تعلیم کو عام کرنے کی جدوجہد ہی میری زندگی کا مقصد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC