رینکنگ کے مطابق بابراعظم ورلڈ کپ میں نمبر ون بیٹر کی حیثیت سے داخل ہوں گے


رینکنگ کے مطابق بابراعظم ورلڈ کپ میں نمبر ون بیٹر کی حیثیت سے داخل ہوں گے تاہم بھارت کے شبمن گل اور بابر اعظم کے درمیان فاضلہ مزید کم ہو گیا ہے۔ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی کپتان بطور نمبر 1 بلے باز ورلڈکپ میں شرکت کرے گا۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 857 برقرار ہیں جب کہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 814 سے بڑھ کر 847 ہو گئے ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف آخری ون ڈے نہیں کھیلا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے قبل پہلی پوزیشن حاصل نہیں کرسکیں گے، اس رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کے فخر زمان ٹاپ 10 میں او ر رینکنگ میں
دوسری جانب آئی سی سی کی ون ڈے بولرز رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ رینکنگ میں دوسرے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔اسی طرح نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں، شاہین آفریدی 8 ویں اورفاسٹ بولر حارث رؤف رینکنگ میں دو درجے بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC