اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی78ویں سائینس سمٹ سے پروفیسر اقبال چوہدری کاآن لائن خطاب

کراچی:۔ کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی ا ور حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے منگل کی شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی78ویں سائینس سمٹ سے آن لائن خطاب کیا۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق78ویں سائینس سمٹ کے مینجنگ ڈائڑیکٹر ڈاکٹر ڈیکلین کیرین نے پروفیسر اقبال چوہدری کو78ویں سائینس سمٹ کے افتتاحی تقریب میں خطاب کے لیے مدعو کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ بین الاقوامی پروگرام نیویارک شہر میں 12تا 29ستمبر کے درمیان جاری رہے گا، اس سمٹ میں دنیا بھر سے تقریبا ڈیڑھ ہزار مقررین خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب کے دوران 78ویں سائینس سمٹ کو پروفیسر اقبال چوہدری نے یہ تجویز پیش کی کہSDG’sگول کے نفاذ سے متعلق سائینسی اور تیکنیکی صلاحیت کو مضبوط کرنے اور چیلنجز اور طریقہئ کار پر تبادلہ خیال کے لیے ایک فورم قائم کیاجائے۔ انھوں نے کہا کامسٹیک عالمی جنوب کے لیے اپنے سیکریٹریٹ کے طورکام کرنے میں خوشی محسوس کریگا۔ انھوں نے کہا اقوام متحدہ کے بعد اسلامی تعاون کی تنظیم دوسری سب سے بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے جس کے چار برِ اعظموں میں 57 ممالک اور 1.9 بلین افراد ہیں۔ انھوں نے کہا کامسٹیک کا بنیادی مقصد مسلم دنیا کے ممالک کے درمیان سائینس اور ٹیکنالوجی تعاون مضوط بنانا ہے سائینس پر مبنی سماجی اوراقتصادی ترقی میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ انھوں نے کہا آر این ڈی پر اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے مگر سرمایہ کاری ترقی یافتہ ممالک میں مرکوز ہے، بین الاقوامی فنڈنگ میں تفاوت کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاعالمی مسائل کے حل سے متعلق تحقیق میں کامسٹیک کلیدی کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
میڈیا ایڈوائزر
===============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC