سفارتکاروں کو ملکی معاشی بقاءکے لئے کردار ادا کرنا ہوگا،مجیب الرحمان خان ہادیز و کلف کی مشترکہ کوششیں غیر ملکی سرمائے کے انخلا کو روکیں گی ،در ثمین نوید مجیب الرحمان کی ٹیم لاکھوں ڈالرز کا کام مفت میں کررہی ہے ،قونصل جنرل ملاوی ریاض قادر


کراچی( ) ثقافت ،سیاحت اور ادب کے فروغ کی بدولت ملک میں معاشی عدم و استحکام لایا جاسکتا ہے ہمارا مقصد پاکستان کے روشن ثقافتی چہرے کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے سفارت کاروں کو ملک کی معاشی بقاءکے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہارصدر کلچرل لیٹریری انٹرنیشنل فرینڈز فورم مجیب الرحمان خان نے کلف پاکستان کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نومنتخب نائب صدر درثمین نوید،سینئر نائب صدر مہرین الہی ،کلچرل سیکریٹری سید قلب محمد،ملاوی کے قونصل جنرل ریاض قادر،ڈائریکٹر سیدہ علیزہ رضا، ،سید اظفر رضا،ڈائریکٹر آڈٹ زیڈ ٹی بی ایل سید قمر عباس،کاشف حفیظ،سید اظفر رضا،ڈائریکٹر دی جاپان ہاو¿س سید شجاع حیدر،سندھ پولیس ایف ایم کے اسٹیشن ہیڈ وسیم عباسی پاک یوکے چیمبر آف کامرس کے صدر عامر خواجہ و دیگر بھی موجود تھے۔مجیب الرحمان خان نے کہا کہ ملکی مثبت تاثر کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں قانون سازی کی اشد ضرورت ہے دنیا کے بہترین ممالک اپنی نیک نامی کے لئے اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں اس جانب سرکار و نجی شعبہ جات کی توجہ نہ ہونے کے برابرہے ہادیز انٹرنیشنل کارپوریشن اور کلف کا اشتراک نسل نو کی آبیاری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے شب وروز کوشاں ہیں ہمیں سوشل میڈیا کے بہتر استعمال سے نوجوانوں میں پھیلی مایوسی ختم کرنا ہوگی افتتاحی تقریر کرتے ہوئے مسز درثمین نوید نے کہا کہ ہادیز اور کلف مشترکہ کوششوں کی بدولت غیر ملکی سرمائے کے انخلا کو پاکستان سے باہر جانے سے روکنے کی کوششیں کرینگے اور نئی سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ بیرون ممالک ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کی حکمت عملی کا آغاز کرکے ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے پر زور دینگے ملاوی کے اعزازی قونصل جنرل ریاض قادر نے کہا کہ کلف پاکستان کے امن وثقافتی مشن عالمی استحکام کی جانب ایک بڑا قدم ہے چودہ مختلف ممالک کے لوگوں کو کلف اور پاکستان سے جوڑنا ایک بڑا کام ہے مجیب الرحمان خان،در ثمین اور انکی ٹیم لاکھوں ڈالرز کا کام مفت میں کررہے ہیں ہر طرف سے مشکل حالات میں گھرے ملک کی تشہیر پوری دنیا میں کرنا ایک بہت کٹھن مرحلہ ہے سید قلب محمد نے کہا کہ ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے ہمیں اپنی ذات کے محور سے نکلنا ہوگا مہنگائی ،بے روزگاری اور معاشی مسائل کا خاتمہ ہماری نیک نامی سے وابستہ ہے 24 کروڑ لوگوں کی نیک نامی کے لئے ہمارے پاس چوبیس سو لوگ بھی موجود نہیں ایمانداری کی کنجی تمام وسائل پر لگے تالے کھول دے گی۔کلف کے آٹھ سالوں میں ذاتی خرچ سے کام کیا ہادیز کی بے لوث اسپانسر شپ پر ان کی سی ای او درثمین کے مشکور ہیں۔تقریب کے اختتام پر تعریفی اسناد گلناز جہاں،ڈاکٹر سعدیہ خلیل ،خالد حسن،شازیہ نیئر ،نواب ایم حسین ،انعم ثاقب ،فریحہ عاقب و دیگر میں تقسیم کئے گئے جبکہ حاضرین کو محضوظ کرنے کے پرائد آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار محمد علی شہکی،استاد خادم حسین و دیگر نے پرفارم کیا۔سندھ پولیس ایف ایم 88.6 کے ہیڈ وسیم عباسی نے کلف پاکستان کی ٹیم کو سرٹیفکیٹ پیش کئے۔
===========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC