ہماری 18 ایکڑ زرعی اراضی پر بااثر افراد نے زبردستی قبضہ کرلیا باقی زمین پر قبضے کی کوششیں جارہی ہے


میرپورخاص == تحسین احمد خان === ہماری 18 ایکڑ زرعی اراضی پر بااثر افراد نے زبردستی قبضہ کرلیا باقی زمین پر قبضے کی کوششیں جارہی ہے یہ بات ننگر پارکر کے رہاشی اللہ بچایو ساند نے میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہی انہوں نے کہا کہ ہماری 70 ایکٹر زرعی زمین ہے جس میں 18 ایکڑ زمین پر بااثر افراد جن میں علی محمد ساند، مکھن ساند، لقمان ساند، سکلدھو ساند، اشرف ساند اور دیگر نے قبضہ کر لیا جبکہ باقی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کیے جانے کی کوشش کررہے ہیں طاقتور افراد ہمیں ہمارے مکانات گرانے سمیت جھوٹے مقدمات کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے ہمارے پینے کا پانی کا کنواں بھی بند کروا دیا ہے اور ہمارا جینا محال کر دیا ہے ہمیں ہمارے گھر جلانے اور خواتین کو اغوا کرنے سمیت جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں جانی و مالی خطرہ ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے***
================================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC