میرپورخاص میں یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں فوجی قبرستان سٹلائٹ ٹاؤن میں ایک تقریب منعقد کی گئی


میرپورخاص == تحسین احمد خان === میرپورخاص میں یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں فوجی قبرستان سٹلائٹ ٹاؤن میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں سول ڈیفنس میرپورخاص کی جانب سے ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس محمد فھیم میمن چیف وارڈن و میئر میونسپل کارپوریشن عبدارؤف غوری ایڈشنل چیف وارڈن پروفیسر عبدالحمید شیخ ڈپٹی چیف وارڈن خلیل الله خان ڈپٹی ڈویژنل وارڈن نذیر احمد جیلانی نے جنگ ستمبر کےشہداء کی قبروں پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائ اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈپٹی ڈویژنل وارڈن نذیر احمد شیخ۔ڈپٹی گروپ وارڈن محمد برھان انسٹریکٹر عبدالوحید جیلانی۔ودیگر عہدیدار اور رضاکاروں کے علاوہ تنظیم شہداء افواج پاکستان کے صدر میجر ریٹائرڈ مرزا مسرور بیگ۔جنرل سیکریٹری محمد۔یاسین چوہان۔ رئیس احمد شاہین۔سمیع الله۔الیاس انصاری۔رشیدالله منصوری۔ بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ اسکول کے بچوں دیگر سیاسی وسماجی کی جانب سے فوجی قبرستان سٹلائٹ ٹاؤن میں پاک فوج کے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائ گئ اور فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پر پولیس اور سول ڈیفنس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب سے سول ڈیفنس کے چیف وارڈن و میئر عبدالرؤف غوری۔ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس محمد فھیم میمن۔ایڈشنل چیف وارڈن پروفیسر عبدالحمید شیخ۔ڈپٹی چیف وارڈن خلیل الله خان۔میجر ریٹائرڈ مسرور بیگ یاسین چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اپنے ملک وقوم کے خاطر قربانیاں دیں ان شہداء کی قربانیوں کو رائیگاہ نہیں جانے دیا جائے گا اور پاکستان کی قوم کو اپنی مسلح افواج پر پورا بھروسہ ھے اور پاکستان کی عوام اور سول ڈیفنس پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ھر وقت تیار اور ملک و قوم کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا***
=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC