نگران صوبائی وزیر برائے بلدیات محمد مبین جمانی سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے وفد کی ملاقات۔

نگران صوبائی وزیر برائے بلدیات محمد مبین جمانی سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے وفد کی ملاقات۔

آباد کے وفد کی قیادت سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی اور موجودہ چیئرمین الطاف طائی نے کی۔

آباد کے وفد میں سفیان اڈایا، خاور سلطان، ندیم جیوا، راحیل رائچ و دیگر شامل تھے۔

https://studio.youtube.com/video/Jj8Rgyy400I/edit

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نجم احمد شاہ، اسپیشل سیکرٹری لوکل باڈی عثمان بلوچ، ڈی جی ایس بی سی اے محمد یاسین شر، ڈی جی ایم ڈی اے، سی ای او واٹر بورڈ صلاح الدین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

آباد کے وفد نے محمد مبین جمانی کو نگراں صوبائی وزیر بننے پر مبارکباد پیش کی۔

وفد نے نگران صوبائی وزیر سے نئی تعمیرات، نقشوں کے اجراء سمیت دیگر پر ان کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

نئی تعمیرات اور نقشوں پر لگائی جانے والی پابندی چند روز کے لئے لگائی گئی ہے تاکہ شہر کو مزید بلڈنگوں کے جنگل بننے سے روکا جاسکے۔ محمد مبین جمانی

آج آپ سے ملاقات کا مقصد بھی اس حوالے سے ایک ایسی پالیسی مرتب کرنا ہے، جس سے قانونی تعمیرات کو فروغ اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام ہوسکے۔ محمد مبین جمانی

ہم ایک ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں، جس سے اس شہر اور صوبے میں تعمیراتی شعبے کو فروغ ملے اور اس سے حکومت کو ریونیو حاصل ہو۔ محمد مبین جمانی

جو غیر قانونی تعمیرات اس شہر اور صوبے میں قائم ہوچکی ہیں اس کا مکمل سروے کرکے 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ محمد مبین جمانی

ایسی تمام غیر قانونی عمارتیں جہاں لوگ آباد ہوگئے ہیں ان عمارتوں کا تھرڈ پارٹی انجنئیرز سے سروے کرایا جائے گا۔ محمد مبین جمانی

ہماری موجودہ نگران حکومت کا ایک ہی ایجنڈہ ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جائے۔ محمد مبین جمانی

آباد کے ممبران، ایس بی سی اے، کے ڈی اے، ایم ڈی اے، ایل ڈی اے سمیت تمام اتھارٹیز کے ممبران پر ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ محمد مبین جمانی

آباد اپنی تجاویز اور تعمیراتی شعبے کو قانون کے مطابق چلانے سمیت دیگر پر تفصیلی طور پر اپنی رائے دے۔ محمد مبین جمانی

تعمیراتی صنعت پر پابندی صرف اور صرف اس شعبے کو قانونی طور پر لانے کے لئے ہے اور جیسے ہی تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی تجاویز چند روز میں دیں گے یہ پابندی ہٹا دی جائے گی۔ مبین جمانی

آباد نے اس پابندی پر تشویش کا ضرور اظہار کیا تھا تاہم حقائق کو دیکھ کر ہم اس کے حق میں ہیں۔ چیئرمین آباد

ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس شہر اور صوبے میں تعمیراتی شعبے کو فروغ ملے اور تمام کام قانون کے مطابق ہوں۔ چیئرمین آباد

ہم اپنی تجاویز آئندہ 2 سے 3 روز میں پیش کردیں گے اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ ان تجاویز کی روشنی میں ایک ایک کرکے پابندی ہٹائی جائے۔ چیئرمین آباد

ماضی میں اس حوالے سے کمیٹی ضرور بنی لیکن نا معلوم وجہ کے باعث یہ کمیٹی اپنا کام مکمل نہ کرسکی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نجم احمد شاہ

ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر آئندہ ایک ہفتہ کے اندر اندر ایسی پالیسی لائیں، جس سے اس شہر اور صوبے میں قانونی تعمیراتی صنعت کو فروغ حاصل ہوسکے۔ نجم احمد شاہ

=============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC