فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا,

لاہور(مدثر قدیر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا, یونیورسٹی کی قائم مقام پرنسپل ،ڈین نرسنگ اور چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن پروفیسر بلقیس شبیر کو حکومت پاکستان نے سول ایوارڈ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے لیے نامزد کیا,تفصیلات کے مطابق
پروفیسر بلقیس شبیر 12 میڈل کے ساتھ فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں سن 1996 کی بیسٹ گریجویٹ رہ چکی ہیں ۔ آپ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیسن، ڈین نرسز کی خدمات سر انجام دی۔
پروفیسر بلقیس شبیر کا ایک بڑا اعزاز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ہدایت پر 2020 میں ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا قیام تھا۔
جس کے تحت پاکستان کے تیس سے زائد اضلاع اور مختلف ممالک سے کووڈ19 اور دیگر امراض سے متعلقہ مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔
پروفیسر بلقیس شبیر نے 2022 میں سیلاب کے چیلینج کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی المنائی ، فکیلٹی اور کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے تعاون سے ساؤتھ پنجاب اور اندرون سندھ کے اضلاع میں بے مثال خدمات سر انجام دی۔
جن میں تحصیل فاضل پور ضلع راجن پور 100 گھروں پر مشتمل اکاشانی بستی جس کا موجودہ نام فاطمہ جناح بستی ہے کا قیام، میڈیکل ریلیف کیمپ، کمیٹی سینٹر، ڈسپنسری اور سکول کا قیام شامل ہے ۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی شعبہ سربراہ میڈیسن اور ڈائریکٹر کیو -ای-سی اور ڈین ہونے کی ناطے سے طبی ، تدریسی ،تحقیق اور کوالٹی ایشورنس میں ادارے کا نام بلند کرنے میں بھرپور کردار ادا کیاہے۔پروفیسر بلقیس شبیر کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ ٹائم ہائر رینکنگ میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ملک میں نمائیہ مقام حاصل کیا۔
پروفیسر بلقیس شبیر نے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور فکلیٹی ممبران کے ہمراہ کیک کاٹا
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ ان کامیابیوں کا سہرا
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی ایلومنائی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی کو جاتا ہے
=========================