)وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کی لاہورکی شاہراؤں پر موجودنشہ کے عادی افرادکی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے نگران صوبائی وزیرصحت وسوشل ویلفیئراینڈبیت المال ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سوشل


لاہور(جنرل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کی لاہورکی شاہراؤں پر موجودنشہ کے عادی افرادکی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے نگران صوبائی وزیرصحت وسوشل ویلفیئراینڈبیت المال ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفئیراینڈبیت المال ظہورحسین،سیکرٹری مسعود،سپیشل سیکرٹریزمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن راجہ منصوراحمداور سیدواجدعلی شاہ،ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثرریاض ملک،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ،ایس ایس پی توقیر،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اور انڈس ہسپتال کے ذمہ داران،ڈائریکٹرعرفان گوندل ودیگرافسران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران لاہورکی شاہراؤں پر موجود نشہ کے عادی افرادکی بحالی کیلئے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالہ سے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے لاہورکی شاہراؤں پرموجودنشہ کے عادی افرادکی بحالی کی ذمہ داری سونپی ہے۔ محکمہ صحت،محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈبیت المال اور محکمہ پولیس لاہورکی شاہراؤں پرموجودنشہ کے عادی افراد کی بحالی میں بنیادی کرداراداکریں گے۔ محکمہ سوشل ویلفیئراینڈبیت المال نشہ کے عادی افرادکی بحالی کیلئے”روشن گھر“کے نام سے سنٹرکاقیام عمل میں لارہاہے۔لاہورکی شاہراؤں پرموجودنشہ کے عادی افرادکی بحالی کیلئے علاج وادویات کی فراہمی جناح ہسپتال، بحالی کے اقدامات محکمہ سوشل ویلفیئراینڈبیت المال اور سکیورٹی انتظامات کو محکمہ پولیس یقینی بنائے گا۔ پہلے فیزمیں روشن گھرپروگرام میں نشہ کے عادی 100افرادکی بحالی کو یقینی بنایاجائے گا۔ نشہ کے عادی افراد کی کونسلنگ کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے انسٹرکٹرزخدمات سرانجام دیں گے۔ ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹرمیں نشہ کے عادی افراد کے کھانے کی ذمہ داری محکمہ سوشل ویلفیئراینڈبیت المال کے ذمہ ہوگی۔لاہورکی شاہراؤں پر نشہ کے عادی افراد کی بحالی کی پوری کوشش کررہے ہیں۔نشہ کے عادی افراد کی بحالی کرکے انہیں ایک ذمہ داری شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
=======================

لاہور(جنرل رپورٹر )سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے سر گنگارام ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی نہ ہونے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ایم ایس سر گنگارام ہسپتال سے رپورٹ طلب کرلی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کہا کہ سینئیر افسران کی ٹیم معاملہ کی تحقیقات کیلئے سر گنگارام ہسپتال پہنچ چکی ہے۔ مفصل رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ سر گنگارام ہسپتال میں آنے والے کسی مریض کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔
================

لاہور(جنرل رپورٹر )انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ایف ایس سی میڈیکل لیب ٹیکنالوجی اور ایف ایس سی ڈینٹل ٹیکنولاجسٹ کے دو سالہ سرٹیفکیٹ کورسز کیلئے داخلے شروع ہو چکے ہیں اور خواہشمند طلباء و طالبات داخلہ فارم آئی پی ایچ سے دفتری اوقات میں حاصل کر سکتے ہیں۔یہ بات ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بتائی. ڈاکٹر زرفشاں کا مزید کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سرکاری شعبہ کا واحد ادارہ ہے جو پبلک ہیلتھ یعنی صحت عامہ کی فیلڈ میں تعلیمی و تربیتی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ڈاکٹر زرفشاں نے بتایا کہ درخواست فارم 22 اگست تک دفتری اوقات میں وصول کئے جائیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے علاوہ آزاد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی داخلہ کے اہل ہونگے۔
ڈاکٹر زرفشاں نے بتایا کہ پیرا میڈیکل کورسز میں داخلہ کیلئے امیدوار کے میٹرک کے سائنس سبجیکٹس فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی میں 45% نمبر ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ خالص میرٹ کی بنیاد پر ہوگا جسکا فیصلہ سرکاری کمیٹی کرے گی. داخلہ کیلئے امیدواروں کے انٹرویو 29 اگست کو ہوں گے. مذکورہ کورسز میں حکومت کی پالیسی کے مطابق معذوروں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔داخلہ فارم مکمل ہونا ضروری ہیں ضروری معلومات فارم کی پشت پر درج ہیں اور انسٹیٹیوٹ کے آفس برڈ ووڈ پر عملہ رہنمائی کیلئے موجود ہے۔
========================

لاہور(مدثر قدیر )ڈینگی ہیلتھ فیڈریشن لاہور کے عہدیداران کی ایپکا لاہور ڈویژن کے صدر مختار احمد گجر سے ان کے دفتر میں ملاقات۔ اس موقع پر ڈینگی ہیلتھ فیڈریشن نے پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے پر صدر ایپکا لاہور ڈویژن اور دیگر تنظیموں کے سربراہان کی کاوشوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین کی ہمت و استقامت کی بدولت تنخواہوں میں 35 فیصد رننگ بیسک پر اضافے سے سینکڑوں گھروں میں فاقہ کشی ہونے سے بچ گئی۔ ڈینگی ہیلتھ فیڈریشن لاہور کے وفد میں عبدالجبار،ریاض احمد گھمن،توقیر احمد،محمد عمران،دانش پیر زادہ،خرم جٹ،رانا کامران،ثاقب بیگ،علی بٹ،عابد علی میو،احسان اعوان،رفاقت خان اورمحمد یونس سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ڈویژنل صدر ایپکا لاہورچودھری مختار احمد گجرکا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب کے 10 لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور 5 لاکھ پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں ۔ ایپکا لاہور ڈویژن ہمیشہ سرکاری ملازمین کی بہبود اور مسائل کو حل کرنے کے لئے سرگرم عمل رہی ہے ۔
===========================

لاہور ( جنرل رپورٹر )نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا اجلاس منعقدہوا،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، عالمی ادارہ صحت پنجاب کے انچارج ڈاکٹر جمشید احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر صومیہ اقتدار، رجسٹرار یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر جنید رشید، سمز سے پروفیسر طیبہ خاور بٹ، چیئرمین ڈی ایگ پروفیسر عمران حسن خان، ڈاکٹر محمد آصف نوید، ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد امین، پروفیسر شاہد سیٹھی اور ڈاکٹر عاصمہ علی خان نے شرکت کی۔وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے فیصل آباد سے پروفیسر ڈاکٹر عامر حسین، ڈاکٹر وسیم اکرم اور پروفیسر محمد خرم نے بھی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال اور مریضوں کے علاج کے پروٹوکولز کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال پر قابو پانے اور علاج کے پروٹوکولز کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ لاہور میں انسداد ڈینگی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا جلد انعقاد کریں گے۔ ڈینگی کی تشخیص ہونے کے فوراً بعد مریض کو ہسپتال کا رُخ کرنا چاہئے۔ آج تمام ریسرچرز اور سائنسدانوں کو اکٹھے کرنے کا بنیادی مقصد ہی ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ایکسپرٹس کے ساتھ مل کر ڈینگی کی وجوہات پر قابو پانے کیلئے حل تلاش کررہے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کو روایتی علاج سے کبھی نہیں بچایا جا سکتا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹ این ایس ون کی قیمت بھی مقرر کریں گے۔بین الاقوامی انسداد ڈینگی کانفرنس میں بیرون ممالک سے ایکسپرٹس کو مدعو کیا جائے گا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
=========

لاہور (جنرل رپورٹر )پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے احکامات پر عمل درامد شروع کر تے ھوئے ہڈی ایمرجنسی سے 3مریضوں کو آپریشن تھیٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے اور تینوں مریضوں کی سرجری کو ذاتی طور پر سپروائز کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ ائیر کنڈیشن چلانے والی کمپنی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن لیا جائیگا. پرنسپل کا کہنا تھا کہ دفاتر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ دینے والے انتظامی ڈاکٹرز کو عہدوں سے ہٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.انتظامی ڈاکٹرز اور نرسنگ انتظامیہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنا لیں مریضوں کے علاج معالجے میں سستی ناقابل برداشت ہو گی.
============