پاکستان کے ممتاز مالیاتی ادارے بینک اسلامی نے نوجوانوں کو بااختیاربنانے اور معاشی ترقی کے فروغ کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے تاریخ ساز ڈیجیٹل سرٹیفکیشن پروگرام متعارف کرانے کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ( آئی بی ای) کراچی کے ساتھ تذویراتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے

پاکستان کے ممتاز مالیاتی ادارے بینک اسلامی نے نوجوانوں کو بااختیاربنانے اور معاشی ترقی کے فروغ کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے تاریخ ساز ڈیجیٹل سرٹیفکیشن پروگرام متعارف کرانے کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ( آئی بی ای) کراچی کے ساتھ تذویراتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی کی قیادت میں اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ضروری ٹیکنیکل مہارتوں کے ساتھ تعلیم سے آراستہ اور انہیں بااختیار بناناہے تاکہ وہ اپنے خاندان اور معاشرے کی بہتری کیلئے کردارادا کرسکیں۔
یہ جامع ڈیجیٹل سرٹیفکیشن پروگرام آئی بی اے کراچی کی تعلمی مہارت کے ساتھ بینک اسلامی کی طرف سے مکمل طورپر پیش کیا جارہا ہے جو پاکستان کے مستقبل کے معماروں کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی بینک کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہے۔

اس کے علاوہ کامیاب طلباء کو غیر ملکی منصوبوں پرکام کرنے کا موقع ملے گا جس سے پاکستان کی عالمی تجارت اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

بینک اسلامی اور آئی بی اے کراچی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخطی تقریب کا انعقاد جمعہ کوہوا جو پاکستان میںجامع تعلیم کیلئے دونوں اداروں کے عزم کا اجاگر کرتی ہے۔اشتراک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی نے کہاکہ بینک اسلامی کوڈیجیٹل دور میں کامیابی کیلئے نوجوانوں کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کی اہمیت کا ادراک ہے۔
آئی بی اے کراچی کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں جس سے وہ نہ سرف ٹیکنیکل مہارت حاصل کر سکیں گے بلکہ مائنڈ سیٹ بھی ٹھیک کرسکیں گے جوجدت اور انٹرپرینورشپ کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔ یہ اقدام پاکستان میں معاشی ترقی کے فروغ اورٹیکنالوجی میں پیش رفت کیلئے ہمارے عزم کے مطابق ہے۔آئی بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے کو ٹراسفارمیشن کیلئے بینک اسلامی کے ساتھ شراکت داری پرفخر ہے۔
ہمارا مقصد بزنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم میں ہماری مہارت کے ساتھ پاکستان کے نوجوانوں کو جدید ترین ہنر سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ ملک کی اقتصادی ترقی میں معنی خیز کردارادا کرسکیں۔ ہم مل کر نوجوانوں کوڈیجیٹل دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے ضروری مہارتوں سے آراستہ کریں گے۔بینک اسلامی اورآئی بی اے کراچی کے درمیان اشتراک کے ذریعے مختلف ڈیجیٹل ڈومینز میں ایک جامع تربیتی نصاب فراہم کیا جائے گا۔
یہ پروگرام عملی مہارتوں پر بھرپور زور دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شرکاء ترقی پذیر جاب مارکیٹ کے متحرک تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری علم اور مہارت حاصل کریں۔ اس اقدام کے ذریعے حاصل کردہ ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن شرکاء کی ملازمت اور کاروباری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گی۔
========================