لاڑکانہ حکومت سندھ کی جانب سے اقربا پروری کی نئی مثال قائم کر دی گئی

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

لاڑکانہ حکومت سندھ کی جانب سے اقربا پروری کی نئی مثال قائم کر دی گئی

لاڑکانہ شھید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے اکائونٹس ڈپارٹمنٹ کے ایک ساتھ کام کرنے والے تین جونئیر افسران کو مختلف اداروں میں 20ویں گریڈ کے ڈاریکٹر فنانس کے اضافی چارج سونپ دیئے گئے۔

لاڑکانہ چیف سیکرٹری سندھ اور سیکریٹری یونیورسٹی ائینڈ بورڈز نے تینوں جونئیر افسران کی اعلی عہدوں پر اضافی چارج کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے

لاڑکانہ بےنظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے 17 گریڈ کے اسسٹنٹ اکائونٹس افسر کاظم بھٹو کو چانڈکا میڈیکل کالیج کے چار ٹیچنگ اسپتالوں کے ڈاریکٹر فنانس کا 3 سال کے لیے اضافی چارج دے دیا گیا نوٹیفیکیشن

لاڑکانہ شھید بے نظیر میڈیکل یونیورسٹی کے 18 گریڈ کے اکائونٹس افسر رفیق سرکی کو 20ویں گریڈ کے ڈاریکٹر فنانس نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر کا اضافی چارج سونپا گیا نوٹیفیکیشن

لاڑکانہ شھید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے 18 گریڈ کے اکائونٹس افسر سرفراز تنیو کو 20 ویں گریڈ کے ڈاریکٹر فنانس شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا نوٹیفیکیشن۔

========================

)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات اور طالبات کی نازیبا ویڈیوز کی برآمدگی کے واقعے پر طلباء نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلباء پاکستان کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے پس پردہ اصل کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ایک بڑی یونیورسٹی میں طالبات کی خفیہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی اسی یونیوررسٹی کے ایک اعلیٰ عہدے دار اور ایک شعبے کے ڈین اس طرح کے واقعے میں ملوث پائے گئے، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر افتخار بلوچ کی عشرت گاہ، انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، قائداعظم یونیورسٹی اور گومل یونیورسٹی سے اس طرح کے واقعات تسلسل سے رپورٹ ہوتے رہے ہیں، لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو سرکاری یونیورسٹیز کے چند واقعات سامنے آئے ہیں جبکہ پرائیویٹ یونیورسٹیز اور کالجز میں ہونے والے واقعات اس سے بھی زیادہ شرمناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخلوط تعلیم کے اداروں میں جس قدر محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے انتظامیہ اس کے نفاذ میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ گرفتار اہلکار طالبات اور خواتین اسٹاف کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کو باقاعدہ ڈارک ویب کو فروخت کرنے میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات میں ملوث بھیڑیوں کو تلاش کرکے عبرت کا
نشان بنادینا بہتضروری ہے۔ انہوں نے ہولی اور دیگر غیراسلامی تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت اخلاقی حدود کے اندر مذہبی آزادی کی قائل ہے، لیکن نام نہاد لبرلز اسے ڈھال بنا کر اپنے سفلی جذبات کی تسکین کرنا چاہتے ہیں جو پاکستان جیسے نظریاتی ملک میں قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط محافل سے منع کرنے پر اچھل کود کرنے والے لبرلز اب ہزاروں طالبات کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہونے پر کیا کہیں گے؟ ان کی منافقانہ خاموشی اور حکمران طبقے کی مجرمانہ بے حسی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے محفوظ اور مسابقتی ماحول فراہم نہیں کرسکتی تو آئندہ ایسے دل خراش واقعات سے بچنے کی واحد
صورت مخلوط نظام تعلیم کا خاتمہ اور اسلام نظامِ تعلیم کا قیام ہے۔ انہوں نے متاثرہ طالبات، خواتین اساتذہ اور اسٹاف کی مکمل قانونی اور آئینی مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامی جمعیت طالبات سے رابطہ کرسکتی ہیں، ان کی تمام معلومات صیغۂ راز میں رکھ کر ان کی آواز ہر فورم پر اٹھائی جائے گی۔
===============================

چیف سیکیورٹی آفیسر اسلامیہ یونیورسٹی اعجاز شاہ کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل،

اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسرز،منشیات کا استعمال کرتے ہیں،
====
بہاولپور ڈی پی او نے اسلامیہ یونیورسٹی میں منشیات کے رکارڈ یافتہ زیر تعلیم 113 طلبہ کا انکشاف کردیا اور ڈی پی او کا بڑا بیان، جامعہ کے الزامات کو چیلنج کردیا