پاپ کارن کا مہنگا بل سوشل میڈیا پر وائرل

سینما گھروں میں جا کر فلمیں دیکھنا تو سب کا شوق ہے، ہم سب ہی اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ فلمیں دیکھنے سینما گھر جاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت سے ایک صارف نے سینما گھر سے پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک کے بل کی تصویر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے بل میں پاپ کارن کی قیمت 460 روپے لکھی تھی جبکہ ایک کولڈ ڈرنک کی قیمت 360 روپے تھی، مجموعی طور پر دونوں چیزوں کی قیمت 820 روپے لکھی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ فلم کا ٹکٹ اس میں شامل نہیں تھا۔
صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ قیمت سالانہ ’پرائم ویڈیو ان‘ کی سبسکرپشن کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فیملی کے ہمراہ سینما گھروں میں جا کر فلم دیکھنا ناقابل برداشت ہو گیا ہے۔