سندھ میں یونیورسٹیز کے وائس چانسلر شپ کا ریٹ پانچ سے 10 کروڑ روپے ہے ، سندھ کے اہم سیاستدان اپنے بیان پر قائم ۔

سندھ میں یونیورسٹیز کے وائس چانسلر شپ کا ریٹ پانچ سے 10 کروڑ روپے ہے ، سندھ کے اہم سیاستدان اپنے بیان پر قائم ۔

سندھ میں یونیورسٹیز کے وائس چانسلر شپ کا ریٹ پانچ سے 10 کروڑ روپے ہے ، سندھ کے اہم سیاستدان اپنے بیان پر قائم ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے مشہور قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو مشہور ٹی وی اینکر حامد میر کے پروگرام میں جیو ٹی وی پر کچھ سال پہلے

یہ کھلا الزام لگا چکے ہیں کہ سندھ میں یونیورسٹیز کی وائس چانسلرشپ پانچ سے 10 کروڑ روپے میں ہے ان کے مطابق سندھ میں تعلیم اور اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت اور

https://www.youtube.com/watch?v=vBkvCEmpN-g

v

ہسپتالوں میں بھی تباہ حالی ہے مختلف پروگراموں میں اربوں روپے کے گھپلے ہیں اور ایم ایس کروڑوں روپے دے کر اتے ہیں ۔ایاز لطیف پلیجو سیاست میں ڈنکے کی چوٹ پر حق بات کرنے کی شہرت رکھتے ہیں اور سندھ میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے ان کا بیان ریکارڈ پر ہے اور وہ اپنے بیان پر قائم ہیں

جبکہ دوسری طرف سرکاری احکام اور حکومتی شخصیات ایسے بیانات کو محض سیاسی بیانات اور الزام تراشی قرار دے کر ان کی تردید کرتے ہیں سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور عوام نے بار بار اس پر اعتماد کا اظہار کر کے مینڈیٹ دیا ہے اگر ان الزامات میں کوئی سچائی ہوتی تو سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو بار بار ووٹ نہ دیتے جو الزامات لگاتے ہیں ان کو عوام ٹھکرا چکی ہے اور ہر بار وہ الیکشن میں مسترد ہوتے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف الزام لگانے والوں اور سازشیں کرنے والوں کو کبھی سندھ کے عوام کی جانب سے پذیرائی حاصل نہیں ہوئی ۔

===================