تکلیف دہ منظر، بنکاک ایئرپورٹ پر خاتون کی ٹانگ ایسکلیٹرمیں پھنس گئی خاتون کو بچانے کے لیے اس کی ٹانگ کاٹنا پڑ گئی، ایئرپورٹ حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا

تکلیف دہ منظر، بنکاک ایئرپورٹ پر خاتون کی ٹانگ ایسکلیٹرمیں پھنس گئی

خاتون کو بچانے کے لیے اس کی ٹانگ کاٹنا پڑ گئی، ایئرپورٹ حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا

ایک سیاح کی چونکا دینے والی ویڈیو نے دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بنکاک ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر کی ٹانگ ایسکلیٹر میں پھنس گئی۔ طبی عملے کو خاتون کو بچانے کے لیے ٹانگ کاٹنا پڑگئی۔

57 سالہ تھائی مسافرہ نے گزشتہ جمعرات کی صبح بنکاک کے ڈان میوانگ ایئرپورٹ سے جنوبی صوبے ناکھون سی تھمارات کے لیے ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر پرواز میں سوار ہونا تھا۔ لیکن اسے ایک عجیب حادثہ پیش آگیا۔

وہ اپنے گلابی بیگ کے اوپر سے پھسل گئی اس سے پہلے کہ اس کی بائیں ٹانگ کو ایسکلیٹر کے آخر میں مشین تک گھسیٹ لیا جاتا خوف زدہ راہگیروں نے ہنگامی سوئچ کو بندکردیا
۔ اس دوران مشین اعضاء کے پٹھوں، عضلات او ہڈیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرتی رہی

۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق بالآخر وہاں موجود طبی ٹیم کو اس کی بائیں ٹانگ گھٹنے کے اوپر کاٹنا پڑگئی۔ اس کے بعد خاتون کو ہنگامی علاج کے لیے بھومی بول ادلیادیج ہسپتال لے جایا گیا

میڈیکل ٹیم نے بتایا کہ ابتدائی طور بتایا گیا کہ اس کی ٹانگ دوبارہ نہیں جوڑی جا سکتی۔ لیکن خاتون نے امکان کا جائزہ لینے کے لیے دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کو کہا تو اسے دوسرے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا
۔ قریب ہی پڑے ایک سوٹ کیس کے دو پہیے غائب تھے۔ پیلے رنگ کے کنگھی نما پینل کو کٹا ہوا بھی دیکھا گیا۔ یہ پینل عام طور پر بیلٹ کے اس کنارے کو ڈھانپتے تھے جہاں واک وے ختم ہوتی ہے۔

اس وقت خودکار واک وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور انجینئرنگ ٹیم نے معائنہ اور سیکیورٹی چیک کیا۔

ڈان میوانگ ایئرپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈان میوانگ ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر اور انتظامیہ نے مریضہ کی عیادت کی ہے۔ ہوائی اڈے کو اس حادثے پر بہت دکھ ہوا ہے اور وہ اس حادثہ کی پوری ذمہ داری لینے کو تیار ہے