جرمن ساختہ دنیا کا سب سے بڑا ایکسکیویٹر

جرمن ساختہ بیگر 288 دنیا کا سب سے بڑا ایکسکیویٹر (کھدائی کرنے والی مشین) ہے۔ بہت زیادہ وزن کے حامل اس ایکسکیویٹر کا تقابل کسی بلند اسکائی اسکریپر (اونچی عمارت) سے کیا جاسکتا ہے۔

بیگر 288 کا وزن لگ بھگ 13 ہزار 500 ٹن ہے اور یہ عظیم الجثہ ایکسکیویٹر دنیا کی سب سے بڑی کھدائی کرانے والی مشین کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی حامل ہے۔
اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے ڈمپ ٹرک بیل ایز 75710 کو سامنے لایا گیا تھا جو کہ بیلاروسی ساختہ اور غیر معمولی طور پر بڑا ہونے کے ساتھ 500 ٹن تک لوڈ اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لیکن دیو ہیکل سائز کا یہ ڈمپر بھی دنیا کے سب سے بڑے بیگر 288 ایکسکیویٹر کے سامنے ننھا منا سا نظر آتا ہے۔

یہ عظیم الجثہ مشین 1978 میں جرمن کمپنی کورپ نے تیار کیا جس کے بعد سے اس نے دنیا کی سب سے بڑی کھدائی کرنے والی مشین کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔

جہاں تک اس مشین کی کام کرنے کی صلاحیت کا تعلق ہے تو یہ ہر روز دو لاکھ چالیس ہزار کیوبک میٹرز چٹان کی گہرائی تک کام کر سکتی ہے اور روزانہ 8 اعشاریہ 5 ملین ٹن کوئلہ پروڈیوس کرسکتی ہے۔