اسپین: کرسچین روبرٹو نے 100 میٹر ہائی ہیلز کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اسپین میں کرسچین روبرٹو لوپیز نامی شخص نے ہائی ہیلز پہن کر 100 میٹر تک دوڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

کرسچین نے یہ ریکارڈ 12.82 سیکنڈ میں بنایا جو یوسین بولٹ سے صرف 3.24 سیکنڈ کم وقت ہے۔

کرسچین سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے آندرے اورٹولف کے پاس تھا جس نے 2019 میں ہیلز پہن کر 14.02 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑ لگائی تھی۔

ہائی ہیلز پہن کر دوڑنے سے پاؤں، ٹانگیں اور کمر میں انجری کا خدشہ ہوتا ہے لیکن ہسپانوی شہری ان سب عوامل کو بالائے طاق رکھ کر دوڑ پڑا اور ریکارڈ بنا ڈالا۔

کرسچین کا کہنا تھا کہ اس نے یہ ریکارڈ اس لیے بنایا تاکہ ثابت کرسکتے کہ ٹائپ 1 ذیابیطس والے افراد بھی بغیر ذیابیطس والے افراد کی طرح یا ان سے زیادہ کچھ کرسکتے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کرسچین نے اس سے قبل بھی 12 عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔