ٹیکنالوجی پارک جیسے میگا پروجیکٹ سمیت اگلے مالی سال سے ریلوے انجینئرنگ کے آغازکی منظوری جامعہ این ای ڈی کے تحت اکتیسواں سینٹ اجلاس

کراچی ()جامعہ این ای ڈی کے تحت سینٹ کا اکتیسویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی جب کہ ممبر سینٹ کی حیثیت چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع شریک رہے۔ سینٹ کے اس اکتیسویں اجلاس میں 2021 تا 2022کے سالانہ آڈیٹ اکاؤنٹ کی رپورٹ کی منظوری، 2022تا 2023کی رپورٹ جب کہ 2023تا 2024کا بجٹ بھی پیش کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے بجٹ کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2022-23 کے بجٹ کا آغاز(211.144)ملین خسارے سے ہوا تھا لیکن جامعہ، حکومت سندھ کی ممنون ہے کہ ان کی مدد سے ہم 2.521کے سرپلس پر اختتام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مالی سال 2022-23 کی آمدن کا تخمینہ 4,327.338 ملین ہے جب کہ اخراجات کا تخمینہ 4593.782ملین ہے۔اس بجٹ کی ابتدا بھی (266.445)ملین کے خسارے سے ہورہی ہے جسے گذشتہ ادوار کے بجٹ کی طرح سرپلس کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق آئندہ پروجیکٹس کے حوالے سے بتاتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی کا کہنا تھا کہ این ای ڈی یونی ورسٹی ٹیکنالوجی پارک جیسے میگا پروجیکٹ سمیت اگلے مالی سال سے ریلوے انجینئرنگ کا آغازکرنے جارہی ہے۔ جس کے لیے وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں رقم مختص کی ہے۔اس اجلاس میں سینٹ کے108 ممبران نے شرکت کی۔
=============================