معیشت کی بحالی کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت کا منصوبہ ریاست کی معیشت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا.


جمعرات22 جون2023
پریس ریلیز
معیشت کی بحالی کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت کا منصوبہ ریاست کی معیشت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا. منصوبے کا حجم سی پیک سے کئی گنابڑا اور دوست ممالک کی لازوال دوستی کا امتحان ہوگا. عسکری قیادت کی شمولیت منصوبے کی شفاف، کامیاب اور بروقت تکمیل کے لئے اہم کردار ادا کرے گی. زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں پر بھرپور توجہ سے پاکستان غذائی خودکفالت میں دنیا کے بیشتر ممالک کو پیچھے چھوڑ جائے گا.
محمد زاہد اعوان…… چیئرمین تحریک عوام پاکستان.

چیئرمین تحریک عوام پاکستان محمد زاہد اعوان نے پاکستان کی زبوں حال معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے وفاقی حکومت اور مسلح افواج کی مشترکہ کوشش اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے قیام کو تاریخ ساز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے معیشت کا ناقابل تسخیر ہونا ناگزیر ہوچکا ہے. موجود ہ عالمی حالات اور دنیا کی معیشتوں کے اتار چڑھاؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کو ایک مضبوط، مربوط اور مستحکم معاشی پالیسی کی ضرورت تھی جس کا ادراک کرتے ہوئے سیاسی اور عسکری قیادت نے صحیع وقت پر درست سمت کا انتخاب کیا ہے.تحریک عوام پاکستان کی مرکزی قیادت اور اراکین شوری کے ایک اہم تنظیمی اجلاس کے شرکامرکزی صدر محمد صدیق اعوان، مرکزی وائس چیئرمین اول راشد محمود اعوان، وائس چیئرمین دوم محمد فرقان، چیف آرگنائزر لئیق احمد خان، نائب صدور آفتاب اعوان، اقبال حسین، پیر مسعود زمان قریشی، عبد الحمید کریم اعوان، محمد قدیر، محمد عدنان، سیکریٹری جنرل محمد اقبال اختر، ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد ارشد، سیکریٹری اطلاعات عمر سلطان، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سلمی روبی،سید فرقان علی شاہ، محمد حسین اراکین مجلس شوری محمد بشیر،حضرت عمر، نعمان طارق،عبد الوحید اعوان، دانش، نبیل احمد، نور زمان، عبد الرحمان طارق، محمد وسیم، غلام غوث، محمد فیاض خان، حکم داد، عاصم عباس، امتیاز خان، زبیر جاوید اعوان، آصل خان، سید مشرف علی، بابر سلطان، محمد عامر، بلال شکور، فرح نواز، محمد گل، محمدفیاض محمد ارشاد،محمد حنیف، محمد اکرم کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین محمد زاہد اعوان نے کہا کہ ہماری پارٹی توقع کرتی ہے کہ معیشت کی بحالی کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت کا منصوبہ ریاست کی معیشت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا. منصوبے کا حجم سی پیک سے کئی گنابڑا اور دوست ممالک کی لازوال دوستی کا امتحان ہوگا. عسکری قیادت کی شمولیت منصوبے کی شفاف، کامیاب اور بروقت تکمیل کے لئے اہم کردار ادا کرے گی. تحریک عوام پاکستان ریاست کی معیشت، عوام کی معاشی بد حالی اور ملکی دفاع کے ہر منصوبے کی دل و جان سے حمائت کرتی ہے. چیئرمین محمد زاہد اعوان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ مسلح افواج نے وطن عزیز کے دفاع کے ساتھ ساتھ معیشت کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے جمہوری حکومت کو مکمل تعاون کے لئے قدم بڑھایا ہے جو بلا شبہ دنیا کی عسکری و جمہوری تاریخ کا قابل فخر منصوبہ ثابت ہوگا.

(سیکر یٹری اطلاعات)
تحریک عوام پاکستان
==================