بلوچستان کا خبرنامہ

کوٹئہ ۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوازن بجٹ پیش کرنے پر صوبائی حکومت  مبارکباد کی مستحق ہے،وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کی ٹیم کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں، صوبائی وزیر خزانہ نے دستیاب وسائل میں بہترین بجٹ پیش کیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں کم آمدنی والے طبقات کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود کے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ   میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہیگا۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہیں میں اضافے سے ملازمین کا دیرینہ اور اہم مسلہ حل ہو گیا ۔
===============

گورنر بلوچستان / 97ويں پولیس پاسنگ آوٹ پریڈ

👈 گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کا 97ویں پولیس پاسنگ آوٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ سمیت کمانڈنٹ ڈاکٹر فرحان زاہد اور ڈپٹی کمانڈنٹ اورنگزیب بھی انکے ہمراہ تھے

👈 گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد آپ کو مختلف مقامات پر مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور یہ تربیت آپ کو ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی.

👈 اچھی طرز حکمرانی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمیں اپنے تمام اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہوگا. گورنر بلوچستان

👈 صوبے میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے محکمہ پولیس کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں.. گورنر بلوچستان

👈 پولیس ٹریننگ کالج کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے سولر سسٹم کا انتظام بہت ضروری ہے. گورنر بلوچستان

👈 ہمیں اپنے پولیس کے سپاہیوں پر فخر ہیں اور ہم ان کی ہر قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. گورنر بلوچستان

👈 شہدائے پولیس کی قربانیوں کی بدولت ہم آج آمن اور آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں اور ہم شہداء پولیس کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے. گورنر بلوچستان

👈 اَمید ہے کہ آپ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور پائیدار امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی خدمات اسی جوش و جذبے کے ساتھ سرانجام دیتے رہیں گے. گورنر بلوچستان
=============================

21 جون 2023

بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر EST۔ فیمیل ٹیچرز کی تقرری کے احکامات جاری کر دئے گئے

محکمہ تعلیم نے عدالت عالیہ کے حکم پر 174فیمیل بی پی ایس 15 ٹیچرز کے تعیناتی کے آرڈر جاری کئے

محکمہ تعلیم دو سال سے کامیاب امیدواروں کے آڈرز جاری نہیں کر رہا تھا جس پر سائلین نے عدالت کا دروازے کھٹکھٹایا

عدالت عالیہ بلوچستان نے اپنا فیصلہ سائلین کے حق میں سنایا تاہم محکمہ کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا گیا

عدالت عالیہ نے سائلین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔

عدالت عالیہ بلوچستان کی سرزنش پر محکمہ تعلیم نے فیمیل اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے
=========================

گڈانی
سمندری طوفان بائیپر جوائے کے اثرات کم یوتے ہی ضلعی انتظامی نے بحالی کے کام تیز کردیے
گڈانی ۔
جی او سی گوادر میجر جنرل احسن وقاص کیانی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے عملدرآمد شروع کردیا

گڈانی.
بی ڈی اے کے انجینئرز نے دن رات ہیوی مشینری کے ذریعے کام کرکے شپ بریکنگ سے ملحقہ گوٹھوں کی رابطہ سڑکیں بحال کرادیں
ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان

حب۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیرنگرانی تمام اداروں نے پاک فوج کی کوآرڈینیشن سے ساحلی پٹی کے فشرمین کمیونٹی کی تحفظ کو یقینی بنایا
حب۔
ہنگاامی صورتحال میں جی او سی کے دورے سے امدادی سرگرمیوں میں شریک ریسکیو اہلکاروں کے حوصلے بلند یوئے
ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان

گڈانی ۔
سمندری طوفان بائیپر جوائے سے گڈانی کو محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات اورسول انتظامیہ کی معاونت پر ساحلی پٹی کے لوگ پاک فوج کے شکرگزار ہیں
چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی جان شیر حمید
==================================

خبرنامہ نمبر2161/2023
کوئٹہ 21جون :۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیائ اللہ لانگو نے صوبائی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوازن بجٹ پیش کرنے پر صوبائی حکومت  مبارکباد کی مستحق ہے،وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کی ٹیم کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں، صوبائی وزیر خزانہ نے دستیاب وسائل میں بہترین بجٹ پیش کیا۔ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں کم آمدنی والے طبقات کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود کے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ   میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہیگا۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہیں میں اضافے سے ملازمین کا دیرینہ اور اہم مسلہ حل ہو گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2162/2023
کوئٹہ 21جون :۔پولیس ٹریننگ کالج میں 97ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا شاندار انعقاد ہوا جس کے مہمان خاص گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ تھے تقریب کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہمارے معزز مہمان گورنر بلوچستان نے ہمیشہ سے بلوچستان پولیس کی ہر فورم پر مدد کی اور پولیس کے ایک اہم ایڈوکیٹ کی حیثیت سے ہر فورم پر ان کی مراعات اور بنیادی ضروریات کا کیس لڑا۔ آءجی پولیس نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا انصاف کی پہلی سیڑھی ہے۔ مجرموں کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کریں۔صوبے میں پائیدار امن کا قیام موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس سلسلے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت و دیگر معاملات کی بہتری کیلئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں دہشگردی اغوائ برائے تاوان اور دیگر جرائم کی روکھ تھام کیلئے پولیس نے بے شمار قربانیاں دیں۔بلوچستان پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردی کے چیلنجز سے مزید بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔ پولیس افسران عوامی خدمت کے جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور محکمہ کی عزت و وقار میں اضافہ کریں۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر ،ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی کاشف عالم، ڈی آئی جیز ، اے آئی جیز دیگر پولیس افسران، پاس آو¿ٹ ہونے والے پولیس افسران کے اہل خانہ، پولیس شہدائ کے ورثائ اور معززین کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج کی ایک بہت ہی اہم تاریخ ہے1963سے قبل صوبہ بلوچستان میں پولیس کا کوئی تربیتی ادارہ موجود نہیں تھا اس ادارہ میں اب تک تقریباً 56,000سے زاہد آفیسران و اہلکاران تربیت حاصل کر چکے ہیں اس سے پیشتر ے ریکروٹس سند ھ اور پنجاب وغیرہ ٹریننگ کیلئے جاتے تھے لیکن مجھے خوشی ہے کہ بلوچستان میں ایسے کالجوں کا قیام ایک حوصلہ افزا عمل ہے جس سے ایک معیاری تربیت ان کی دہلیز پر مہیاتاہم اس میں مزید بہتری لاءجا رہی ہے۔ بین الاقوامی امداد اور بلوچستان حکومت کی طرف سے خصوصی توجہ کے باعث آج اس کالج میں تعمیرات کا کام ہورہے ہیں اور مزید ہمارے ہاسٹلز و دیگر سہولیات مل رہی ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں لوگ شہید ہوئے تھے پولیس اپنے آپ کو کہیں بند نہیں کر سکتے کیونکہ وہ عوام کی فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہیں۔ آئی جی پولیس نے ریکروٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مہذ ایک زبانی حلف نہیں ہے بلکہ وعدہ ہے ایک بندھن ہے اور سب سے بڑ کر ملک سے وفاداری اور عوام کی خدمت کا ارادہ اور اعادہ ہے۔ یہ بات ذہن میں ہو کہ ہم نے اس ے اس صوبہ کی مستقبل کی امن و امان کی پوری کی پوری ذمہ داریاں لینی ہیں اور ہم نے اپنے ہم وطنوں کو مایوس نہیں کرنا ۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج کیلئے ایک ایمبولینس کا اعلان کیا اور کالج کے لئے نئے ہاسٹلز بنانے اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائ۔ کم وسائل اور مسائل ہونے کے باوجود اچھا انتظام کرنے پر کمانڈ نٹ پی ٹی سی کو شا باش دی۔آخر میں پولیس کمانڈر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چونکہ بلوچستان کے امن و امان کا تعلق بلوچستان پولیس سے جڑا ہوا ہے اور ہمیں بھی اپنے دل و جان سے تیا ر ہنا ہوگا اور چونکہ ہم ایک جذبے سے جڑ ے ہوئے ہیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے آپ بلوچستان پولیس کے ناموس کی علامت ہیں آپ سے بڑی امید یں وابستہ ہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے مضبوط حکمت عملی و عزم کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اور شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔ آئی جی پولیس بلوچستان گورنر بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گورنر نے ہمیشہ پولیس فورس کو سپورٹ کیا ہیں آخر میں تربیت کے دوران پوزیشن لینے والے آفیسران کو داد دیتا ہوں اور ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر میں آپ سب کو پھر مبارک باد پیش کر تا ہوں اور آنے والے وقتوں میں آپ ایک نئے جو ش و جذبے کے ساتھ اپنے محکمہ کےلئے ایک قیمتی ا ثا ثہ ثابت ہو ں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2163/2023
کوئٹہ 21جون۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطائ المنعم کی زیر صدارت شہر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں گداگروں بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی شہر کی مختلف چوکوں اور سٹرکوں پر کثیر تعداد میں گداگر عوام کے لیے پریشانی کا سبب بنا رہے ہیں اور شہر میں جرائم میں بھی گداگر ملوث ہوتے ہیں۔لہذا کارروائی میں پکڑے جانے والی گداگروں کو محکمہ شوشل ویلفیئر کے حوالے کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گداگری ایک لعنت ہے اور ہمارے مذہب اسلام میں گداگری کی شدید مذمت کی گئی ہے ، انھوں نے کہا کہ گداگری کی وبا ہمارے معاشرے میں اتنی زیادہ پھیل چکی ہے کہ اگر آپ کسی سگنل پر رکیں تو بھیک مانگنے والے ہجوم کی طرح نمودار ہو جاتے ہیں اور ایسے بھیک مانگتے ہیں جیسے اپنا حق مانگ رہے ہوں ہمیں چاہیے کہ ایسے بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ان کو بھیک نہ دیں۔ گداگری ایک جرم ہے بھیک دینے سے نہ صرف بھکاریوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ حق دار و سفید پوش لوگوں کی حق تلفی ہوتی ہے، ہمارے معاشرے میں ایک بہت بڑا بگاڑ اس گداگری کے ناسور کا ہے اور اس کے سدباب کے لئے فوری اور موثر قانون سازی ناگریز ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2164/2023
گڈانی21جون :۔سمندری طوفان بائیپر جوائے کے اثرات کم یوتے ہی ضلعی انتظامی نے امدادی سرگرمیوں کے بعد بحالی کے کام تیز کردیے ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں جی او سی گوادر میجر جنرل احسن وقاص کیانی اوربریگیڈکمانڈر 442 بریگیڈیئر فیصلکے دورہ گڈانی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کو جاری کئے گئے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نےفوری عملدرآمد شروع کردیاہے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ِزیربگرانی میونسپل کارپوریشن گڈانی اور بی ڈی اے کے انجینئرز نے دن رات ہیوی مشینری کے ذریعے کام کرکے شپ بریکنگ سے ملحقہ تمام گوٹھوں کی رابطہ سڑکیں بحال کرادی ہیں ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان کا کہنا ہیکہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیرنگرانی تمام اداروں نے دوران ڈیزاسٹر پیشگی حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج کی کوآرڈینیشن سے ساحلی پٹی کے فشرمین کمیونٹی کی تحفظ کو یقینی بنایا۔ڈی سی حب کا کہنا تھا بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی ہنگامی صورتحال میں جی او سی گوادرکے دورے سے امدادی سرگرمیوں میں شریک ساحلی پٹی کے ریسکیو اہلکاروں کے حوصلے بلند اورشہریوں کا اعتماد بحال ہوا۔آن کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان بائیپر جوائے سے گڈانی کو محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات اورسول انتظامیہ کی معاونت پر ساحلی پٹی کے لوگ پاک فوج کے شکرگزار ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2165/2023
قلات21جون:۔ اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رودینجو کا دورہ۔ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائزہائی سکول حاجی خدابخش قمبرانی نے اسسٹنٹ کمشنر کو سکول کا تفصیلی دورہ کرایا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلوچ نے اساتزہ کرام کی حاضری رجسٹر طلباءکی حاضری کلاس رومز چیک کیا اور اساتزہ سے ملاقات کی دوران چیکنگ سکول کے تمام اساتزہ حاضر پائے گئے اسسٹنٹ کمشنر نے اظہار اطمینان ظاہر کرتے ہوے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں بھی اساتزہ کرام سکول میں حاضر ہوکر بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا بھرپور کردار اداکریں گے اساتزہ کرام اپنا تمام تر توجہ طلباءکی تعلیم پر مرکوز کریں تاکہ طلباءبہتر تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک وقوم کانام روشن کریں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں ضلعی انتظامیہ قلات اساتزہ کرام سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 21جون :۔ بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس عبد اللہ بلوچ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بینچ کے احکامات پر عملد رآمد کرتے ہوئے فیمیل EST BPS-15)) ٹیچرز کی خالی اسامیاں جن پر انہوں نے دوسال پہلے درخواستیں دی تھی ، جن کے ٹیسٹ اور انٹر ویو منعقد ہوئے تھے اور DRCsنے سفارش کی تھی مگر محکمہ تعلیم اُنکے آرڈرز جاری کرنے پر کسی طرح راضی نہ تھا جس کے نتیجے میں سائلین نے ہائی کورٹ آف بلوچستان سے رجوع کیا اور ہائی کورٹ آف بلوچستان نے اپنا فیصلہ سائلین کے حق میں CP NO.1065&1814 of 2022میں جاری کیا ۔ تاہم ان کے تعیناتی میں لیت و لعل سے کام لے رہا تھا ۔جس کے نتیجے میں سائلین نے توہین عدالت کی درخواست جمع کر ائی جس کی شنو ائی کے دوران محکمے کی حکام کی سر ز نش کی گئی اور نتیجتاً محکمہ تعلیم نے عدالت عالیہ کے احکا مات پر عملد رآمد کرتے ہوئے 174فیمیل EST-BPS-15ٹیچرز کے تعیناتی کے آرڈر ز جاری کردئیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
===========================
خبرنامہ نمبر23 /2166
کوہلو 21 جون:-صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ خان مری نے کوہلو سے تعلق رکھنے والے قومی باکسر شیرباز مری سمیت مختلف یونیورسٹیز کے طلباء اور موذی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو اسپیشل اسپورٹ پروگرام اور بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت امدادی چیک ڈی سی آفس کوہلو میں تقسیم کیے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ خان مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں عوام کے خدمت اور مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہے ہم نے تمام طبقوں کو یکساں ترجیح دی ہے حالیہ پی ایس ڈی پی سے صوبے میں ترقی کے نئے پروجیکٹس کا آغاز ہوگا اور عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گے وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں معذور،مستحق و موذی امراض میں مبتلا افراد کےلئے فنڈز جاری کئے گئیں ہیں جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کوہلو کی نشاندہی سے معاشی مسائل کے شکار اسپورٹس مین، طلباء، مستحق افراد اور مریضوں تک امدادی چیک کے تقسم کا عمل ممکن ہوا ہے ہماری ترجیح ہے کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو یکساں طور پر ریلیف فراہم کریں تاکہ کوئی احساس کمتری کا شکار نہ ہو صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں ہر فرد کے مسائل سن کر اسے حل کرنے کی کوشش کی ہے بالخصوص عوام کے اجتماعی مسائل کےلئے بروقت احکامات جاری کئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو میں ادویات کی بروقت فراہمی کیلئے سیکرٹری صحت کو احکامات جاری کیے ہیں جلد ادویات فراہم کیے جائیں گے موجودہ صوبائی حکومت لوگوں کو ان کے دہلیز پر سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے صوبائی بجٹ میں کوہلو کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی مفادات کے اسکیمات شامل کیے ہیں جس سے عام آدمی تک سڑک ،پانی، بجلی ،تعلیم اور صحت کے بنیادی ثمرات پہنچ جائیں گے اس موقع پر تمام ضلعی محکموں کے آفیسران سے کہتا ہوں کہ عوام کے مسائل کو بروقت حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں سائلین کے مسائل حل ہونے پر ان کا اعتماد بحال ہوگا فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ بہت سارے مسائل ضلعی سطح پر بروقت حل ہوسکتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز جعفر، میجر رسالدار شیرمحمد مری، تحصیلدار کوہلو جلال خان، اسپورٹس آفیسر جمعہ خان مری،میردوست علی مری، یاسربلوچ، بابو مزار و دیگر موجود تھے۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /2167
کوئٹہ 21 جون:-پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام پبلک سیکٹر میں ترقیاتی منصوبوں میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی کام کے لیے پرائس ایڈجسٹمنٹ فارمولے سے متعلق آگاہی کے لیے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار میں سیکرٹری آبپاشی عبدالفتح بھنگر نے خصوصی شرکت کی دیگر شرکاء میں چیف انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات انجینیئر ڈاکڑ سجاد بلوچ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کے ایڈوائزر انجینیر مختار کاکڑ سمیت بلوچستان کے انجینئرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمنار سے سیکرٹری آبپاشی عبدالفتح بھنگر نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی موجودہ کابینہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ای سی کی موجودہ قیادت جس انداز میں انجینیئررز کی عصری تقاضوں سے ہم آہنگ موضوعات پر انکی رہنمائی کر رہا ہے وہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہے انہون نے کہا کہ اس طرح کے آگاہی سیمینار سے انجینیئررز کی پیشہ ورانہ امور سمیت عملی تکنکی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ سمینار سے سابقہ نائب صدر و ہیڈ کنڑکٹ ڈویژن نیسپاک انجینیر ڈاکڑ محمود سلہری، جنرل منیجر نیسپاک انجینیئر کوکب حسین بھٹی، چیف انجینئر واپڈا انجینیرسمیع الدین خلجی اور دیگر ماہرین نے شرکاء کو لیکچررز دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر انکو آگاہ کیا جس میں قیمت کی ایڈجسٹمنٹ کا عمومی تصور، قیمت ایڈجسٹمنٹ کا طریقہ کار اور فارمولا کا مئی 2022 میں وضح کردہ فارمولا ، جاری منصوبوں کے لیے تعمیراتی معلومات میں قیمتوں میں قابل زکر اضافہ، ایندھن اور قیمت کی ایڈجسٹمنٹ کا تخمینہ شامل تھے۔ سمینار کے شرکاء نے مختلف سوالات بھی دریافت کیے اور ایسے نتیجہ خیز سیمینار کے انعقاد پر وائس چیئرمین پی ای سی بلوچستان انجینیر ناصر مجید اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /2168
نصیرآ باد21جون:-کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے ایڈیشنل کمشنر علی محمد ہانبھی کے ہمراہ گزشتہ دنوں مختلف ڈویژنل دفاترز کا سرپرائز دورہ کیا تھا اور غیر حاضر ملازمین و آفیسران کو سختی سے ہدائیت کی گئی تھی کہ اسی طرح سرپرائز وزٹ دوبارہ بھی جاری رہیں گے اور جو بھی اہلکار و آفیسر غیر حاضر پائے گئے ان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی_اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد علی محمد ہانبھی نے آج بروز بدھ مختلف ڈویژنل دفاترکا دورہ کیا جن میں۔ایس ای ایریگیشن لائیوسٹاک ڈیری فارم۔ایگریکلچر انجینئرنگ۔ محکمہ فشریز ڈائریکٹوریٹ نصیرآباد شامل ہیں. اور دورے کے دوران مختلف محکموں کے ملازمین غیر حاضر پائے گئے. جن کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کے لئے متعلقہ سیکریٹریز کو تحریر کیا جائے گا۔ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن علی محمد ہانبھی نے ملازمین کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں. انہوں نےکہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھیں اور ان کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے خلوص دل سے اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سرانجام دیں اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر نے تمام محکموں کے آفیسران پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاتر کے مین شاہراہ پر بورڈ آویزاں کریں تاکہ سرکاری دفاتر پر پہنچنے کے لئے آسانی ہو اور عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ان دفاتر تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
°°°
==========
خبرنامہ نمبر 2023/2178
کوئٹہ 21جون :۔ بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس عبد اللہ بلوچ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بینچ کے احکامات پر عملد رآمد کرتے ہوئے فیمیل EST BPS-15)) ٹیچرز کی خالی اسامیاں جن پر انہوں نے دوسال پہلے درخواستیں دی تھی ، جن کے ٹیسٹ اور انٹر ویو منعقد ہوئے تھے اور DRCsنے سفارش کی تھی مگر محکمہ تعلیم اُنکے آرڈرز جاری کرنے پر کسی طرح راضی نہ تھا جس کے نتیجے میں سائلین نے ہائی کورٹ آف بلوچستان سے رجوع کیا اور ہائی کورٹ آف بلوچستان نے اپنا فیصلہ سائلین کے حق میں CP NO.1065&1814 of 2022میں جاری کیا ۔ تاہم ان کے تعیناتی میں لیت و لعل سے کام لے رہا تھا ۔جس کے نتیجے میں سائلین نے توہین عدالت کی درخواست جمع کر ائی کہجس کی شنو ائی کے دوران محکمے کی حکام کی سر ز نش کی گئی اور نتیجتاً محکمہ تعلیم نے عدالت عالیہ کے احکا مات پر عملد رآمد کرتے ہوئے 174فیمیل EST-BPS-15ٹیچرز کے تعیناتی کے آرڈر ز جاری کردئیے۔
===================

خبرنامہ نمبر 2023/2177
کوئٹہ 21جون:۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے ضلع لسبیلہ کی تقسیم اور نئے ضلع” حب” کی تشکیل کے خلاف دائر آئینی درخواستیں خارج کر دی معزز عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ اگرچہ زیر اعتراض نوٹیفکیشن حکومت بلوچستان کا پالیسی فیصلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973 کے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت اس پر عدالتی نظر ثانی اور عدالت عالیہ کے سامنے سوال اٹھائے جانے کا حق محفوظ ہے لیکن ان فوری نوعیت کی درخواستوں میں درخواست گزار یہ ظاہر کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ضلع لسبیلہ کی تقسیم قانون کے خلاف ورزی ہے یا یہ غیر منصفانہ،غیرمعقول، بدنیتی اور من مانی پر مبنی ہے اور اس لئے آئین کے مذکورہ آرٹیکل 199 کے تحت اس عدالت کی جانب سے نظر ثانی کا متقاضی ہے معزز عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار آرٹیکل 199 کی رو سے متاثرہ افراد کی تعریف میں نہیں آتے کیونکہ ضلع لسبیلہ کی تقسیم اور نئے ضلع حب کی تشکیل کی وجہ سے ان کے ساتھ کوئی تعصب روانہیں رکھا گیا ہے درخواست گزاروں نے سی پی نمبر1477,1424 اور 2022/280 کے تحت ضلع لسبیلہ کی تقسیم اور نئے ضلع حب کی تشکیل کے حکومت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا معزز عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق صوبائی کابینہ نے مورخہ 6 جون2022 کو اپنے ایک اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور نئے ڈسٹرکٹ کے قیام کی منظوری دی جس کی تعمیل میں SMBR حکومت بلوچستان نے گورنر بلوچستان کے حکم سے زیر ا عتراض نوٹیفکیشن جاری کیا اب جبکہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری 2022 ،15 مئی 2023 کو مکمل ہو چکی ہے اور نئے اضلاع کے قیام پر کوئی BAN/پابندی نہیں ہے اور ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ یہ نوٹیفیکیشن مکمل طور پر لاگو کر دیا گیا اور حالیہ بلدیاتی انتخابات بھی نئے تشکیل شدہ ضلع حب میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں اور حکومت بلوچستان کو1967 کے ایکٹ کے سیکشن پانچ اورچھ کے تحت اضلاع, ڈویژنوں کی تعداد اور حدود کو تبدیل کرنے پر نئے
اضلاع /ڈویژنز بنانے کا اختیار حاصل ہے البتہ حکومت کا ایسا پالیسی فیصلہ مقامی آبادی کی مشکلات ، عوامی مفاد میں عملی انتظامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہئے معزز عدالت نے مذکورہ بالا وجوہات اور یکساں قانونی سوالات کی بنا پر آئینی درخواست 1477,1424اور2022/280 ایک ساتھ مٹاتے ہوئے خارج کردیں۔
======================

خبر نامہ نمبر2176/2023
گوادر21 جون:۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ کے تحت ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول، قبرستان، دیمی زر روڑ، استاد عبد المجید گوادری روڑ سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد نے منصوبوں پر جاری کام سے متعلق ڈائریکٹر جنرل کو بریف کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر کہا کہ اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ جی ڈی اے کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جس کے تحت گوادر کے پرانی اور ماہیگیر آبادی کے اندر فلاح وبہبود اور عوامی نوعیت کے بنیادی کام کیے جارہے ہیں جس میں شاہراہوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں، قبرستان، عید گاہ میں تعمیر مرمت و بحالی کے کام شامل ہے۔ جنکی تکمیل سے یہاں کے لوگوں کو فوائد حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کی ہماری پوری کوشش و خواہش ہے کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر ائیرپورٹ روڑ اور ملا فاضل چوک کے زیر التوا منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ اس مقصد کیلئے منصوبہ کا ٹینڈر جاری کردی ہے اور عید کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے نے حال ہی میں انسانی بنیادی ضروریات زندگی پانی کے عظیم منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ اور اس وقت شہر کے مختلف حصوں میں پانی سپلائی شروع ہوگئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں نیو کنیکشنگ کی جارہی ہے۔ پانی کا مسئلہ ہمیشہ گوادر کے بنیادی مسائل میں سے ایک رہا ہے جو کہ جی ڈی اے نے ہمیشہ کیلئے حل کردی ہے۔
=====================
خبر نامہ نمبر2169/2023
کوئٹہ 21 جون:۔ صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے صوبائی بجٹ 2023-24 کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے قلیل مالی وسائل میں رہتے ہوئے ایک ایسا متوازن بجٹ پیش کیا ہے کہ جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی اس بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے رکھے گئے ہیں کہ جو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عوام دوست ویژن کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں صوبائی حکومت نے صحت کارڈ کے لیے 5.5 ارب روپے اور نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کے لیے 2 ارب روپے رکھے ہیں ملازمین کی تنخواہوں میں بنیادی رننگ تنخواہ پر 30 اور 35 اضافہ کیا گیا ہے جس سے صوبے پر 42 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور پنشنرز کی پینشن کو بھی بڑھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں ترقیاتی بجٹ میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے جو عوامی نوعیت کے ہیں اور جن کے براہ راست ثمرات عوام کو ملینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت عوام کی فلاح و بہبود جیسے عظیم مشن پر درست سمت میں گامزن ہے اور اس بے مثال بجٹ کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں گے۔
خبر نامہ نمبر2170/2023
کوئٹہ ژوب21 جون:۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیم نے ناقص و مضر صحت سرکہ بنانے والے 2 سرکہ کارخانے سربمہر کردئیے۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے شیخ ماندہ میں واقع سیب و انگور کے سرکہ پروڈکشن یونٹس کے خلاف غیر معیاری سرکہ کی تیاری و فروخت پر کارروائی کی گئی۔ واضح رہے کہ مذکورہ دونوں کارخانوں سے سرکہ کے نمونے لیکر لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوائے گئے تھے، لیبارٹری رپورٹ کے مطابق کارخانوں میں تیار کردہ سرکہ کے سیمپلز غیر معیاری و انسانی صحت کیلئے غیر صحت بخش قرار دئیے گئے جس کی بناء پر ابتدائی مرحلے میں کارخانوں کو سربمہر کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ علاوہ ازیں زائد المعیاد و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم نے ژوب بازار میں 2 جنرل اسٹورز پر جرمانے عائد کیے جبکہ صفائی کے نامناسب انتظامات و معمولی نقائص پر 8 متفرق خوراک کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ دکانوں سے ایکسپائرڈ پیکٹ مصالحوں اور بسکٹ سمیت مختلف زائد المعیاد خوردنی مصنوعات برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کرکے موقع پر تلف کردیا گیا۔ بی ایف اے حکام نے اشیاء کے معیار و صفائی کے انتظامات کی چیکنگ کیلئے ژوب بازار میں قائم جنرل اسٹورز، اشیاء خوردونوش کے ہولسیل ٹریڈرز، بیکنگ یونٹس اور جوس کارنرز کی خصوصی طور پر چیکنگ کی۔
خبر نامہ نمبر2171/2023
کوہلو 21 جون۔ صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ خان مری نے کوہلو سے تعلق رکھنے والے قومی باکسر شیرباز مری سمیت مختلف یونیورسٹیز کے طلباء اور موذی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو اسپیشل اسپورٹ پروگرام اور بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت امدادی چیک ڈی سی آفس کوہلو میں تقسیم کیے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ خان مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں عوام کے خدمت اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ہم نے تمام طبقوں کو یکساں ترجیح دی ہے حالیہ پی ایس ڈی پی سے صوبے میں ترقی کے نئے پروجیکٹس کا آغاز ہوگا اور عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گے وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں معذور،مستحق و موذی امراض میں مبتلا افراد کیلئے فنڈز جاری کئے گئیں ہیں جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کوہلو کی نشاندہی سے معاشی مسائل کے شکار اسپورٹس مین، طلباء، مستحق افراد اور مریضوں تک امدادی چیک کے تقسم کا عمل ممکن ہوا ہے ہماری ترجیح ہے کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو یکساں طور پر ریلیف فراہم کریں تاکہ کوئی احساس کمتری کا شکار نہ ہو صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں ہر فرد کے مسائل سن کر اسے حل کرنے کی کوشش کی ہے بالخصوص عوام کے اجتماعی مسائل کیلئے بروقت احکامات جاری کئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو میں ادویات کی بروقت فراہمی کیلئے سیکرٹری صحت کو احکامات جاری کیے ہیں جلد ادویات فراہم کیے جائیں گے موجودہ صوبائی حکومت لوگوں کو ان کے دہلیز پر سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے صوبائی بجٹ میں کوہلو کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی مفادات کے اسکیمات شامل کیے ہیں جس سے عام آدمی تک سڑک،پانی، بجلی،تعلیم اور صحت کے بنیادی ثمرات پہنچ جائیں گے اس موقع پر تمام ضلعی محکموں کے آفیسران سے کہتا ہوں کہ عوام کے مسائل کو بروقت حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں سائلین کے مسائل حل ہونے پر ان کا اعتماد بحال ہوگا فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ بہت سارے مسائل ضلعی سطح پر بروقت حل ہوسکتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز جعفر، میجر رسالدار شیرمحمد مری، تحصیلدار کوہلو جلال خان، اسپورٹس آفیسر جمعہ خان مری،میردوست علی مری، یاسربلوچ، بابو مزار و دیگر موجود تھے۔احمد بنگلزئی نے ایڈیشنل کمشنر علی محمد ہانبھی کے ہمراہ گزشتہ دنوں مختلف ڈویژنل دفاترز کا سرپرائز دورہ کیا تھا اور غیر حاضر ملازمین و آفیسران کو سختی سے ہدائیت کی گئی تھی کہ اسی طرح سرپرائز وزٹ دوبارہ بھی جاری رہیں گے اور جو بھی اہلکار و آفیسر غیر حاضر پائے گئے ان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی. اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد علی محمد ہانبھی نے آج بروز بدھ مختلف ڈویژنل دفاترکا دورہ کیا جن میں۔ایس ای ایریگیشن۔لائیوسٹاک ڈیری فارم۔ایگریکلچر انجینئرنگ۔ محکمہ فشریز ڈائریکٹوریٹ نصیرآباد شامل ہیں اور دورے کے دوران مختلف محکموں کے ملازمین غیر حاضر پائے گئے. جن کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کے لئے متعلقہ سیکریٹریز کو تحریر کیا جائے گا.ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن علی محمد ہانبھی نے ملازمین کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں. انہوں نیکہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھیں اور ان کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے خلوص دل سے اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سرانجام دیں اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر نے تمام محکموں کے آفیسران پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاتر کے مین شاہراہ پر بورڈ آویزاں کریں تاکہ سرکاری دفاتر پر پہنچنے کے لئے آسانی ہو اور عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ان دفاتر تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
خبر نامہ نمبر2172/2023
کوئٹہ 21 جون: پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام پبلک سیکٹر میں ترقیاتی منصوبوں میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی کام کے لیے پرائس ایڈجسٹمنٹ فارمولے سے متعلق آگاہی کے لیے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار میں سیکرٹری آبپاشی عبدالفتح بھنگر نے خصوصی شرکت کی دیگر شرکاء میں چیف انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات انجینیئر ڈاکڑ سجاد بلوچ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کے ایڈوائزر انجینیر مختار کاکڑ سمیت بلوچستان کے انجینئرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمنار سے سیکرٹری آبپاشی عبدالفتح بھنگر نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی موجودہ کابینہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ای سی کی موجودہ قیادت جس انداز میں انجینیئررز کی عصری تقاضوں سے ہم آہنگ موضوعات پر انکی رہنمائی کر رہا ہے وہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہے انہون نے کہا کہ اس طرح کے آگاہی سیمینار سے انجینیئررز کی پیشہ ورانہ امور سمیت عملی تکنکی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ سمینار سے سابقہ نائب صدر و ہیڈ کنڑکٹ ڈویژن نیسپاک انجینیر ڈاکڑ محمود سلہری، جنرل منیجر نیسپاک انجینیئر کوکب حسین بھٹی، چیف انجینئر واپڈا انجینیرسمیع الدین خلجی اور دیگر ماہرین نے شرکاء کو لیکچررز دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر انکو آگاہ کیا جس میں قیمت کی ایڈجسٹمنٹ کا عمومی تصور، قیمت ایڈجسٹمنٹ کا طریقہ کار اور فارمولا کا مئی 2022 میں وضح کردہ فارمولا، جاری منصوبوں کے لیے تعمیراتی معلومات میں قیمتوں میں قابل زکر اضافہ، ایندھن اور قیمت کی ایڈجسٹمنٹ کا تخمینہ شامل تھے۔ سمینار کے شرکاء نے مختلف سوالات بھی دریافت کیے اور ایسے نتیجہ خیز سیمینار کے انعقاد پر وائس چیئرمین پی ای سی بلوچستان انجینیر ناصر مجید اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خبر نامہ نمبر2173/2023
خضدار21 جون:۔ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے وڈھ تنازعہ کے خطرات کو ٹالنے کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد گزشتہ روز سے وڈھ میں موجود اور فریقین سے رابطے میں ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ علمائے کرام جییوآئی کے رہنماء مولانا قمرالدین سینیٹر مولانا فیض محمد سردار نصراللہ خان ساسولی و دیگر بھی تنازعہ کے خطرات کو ٹالنے کے لئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ اور علمائے کرام کی وڈھ میں ایک نشست ہوئی انہوں نے وڈھ میں معاملے کو بہتری کی جانب لیجانے کے لئے مشاورت کی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فریقین کو ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی اور کسی بھی اقدام سے روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
خبر نامہ نمبر2174/2023
نصیر آباد 21جون:۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی ہدایت پر بی آئی ایس پی کی امدادی رقوم سے کٹوتی پر تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی کی کاروائی چار ڈیوائسز ضبط کرلی گئیں آئندہ اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گیHBL فوکل پرسن اور اے ڈی BISP کو تاکید کی گئی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب اور مستحق افراد میں حکومت کی جانب سے رقم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا کئی مستحق افراد کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہی فراہم کی گئی ھے کہ سرکار کی جانب سے ملنے والی رقوم سے کٹوتی کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے احکامات پر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے اچانک گورنمنٹ ہائی سکول ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیا وہاں پر موجود خواتین نے رقوم سے کٹوتی کے خلاف شکایات کی جس پر تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی نے چار ڈیوائسز ضبط کرکے کاروائی کا عمل شروع کردیا بعد میں HBL فوکل پرسن اور BISP کے اے ڈی کو تحصیلدار آفس میں مدعو کیا گیا تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی نے ان سے امدادی رقوم سے کٹوتی اور ان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے آگاہی حاصل کی انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق افراد میں امدادی رقوم کی فراہمی ایک خوش آئند اقدام ہے مگر مستحقین سے غیر قانونی طریقے سے کٹوتی کرنا انکے حقوق پہ ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ وہ ایسے مکروہ دھندے سے بعض آجائیں نصیرآباد ضلعی انتظامیہ غریب اور مستحق افراد کی امدادی رقوم سے کٹوتی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔
خبر نامہ نمبر2175/2023
حب21 جون:۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ حب طارق عزیز بگٹی کے جاری کردہ ہینڈآؤٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 22 جون کو ہوگی ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جارہی رہے گی۔
==========================

گورنر بلوچستان/آواز معذوران بلوچستان آرگنائزیشن

کوئٹہ 21 جون: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے تاکہ وہ کامیاب انسان کے طور پر زندگی گزار سکے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ معذوروں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹہ پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ اس سے ان کا بنیادی مسئلہ حل ہوگا اور ساتھ ساتھ دیگر مسائل کے حل کی راہ بھی ہموار ہوگی. یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں آواز معذوران بلوچستان آرگنائزیشن کے صدر عزت اللہ کاکڑ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفد نے گورنر بلوچستان کو صوبے بھر کے معذوروں کی جانب متعدد مطالبات پیش کیے جن پر گورنر بلوچستان نے اپنا ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
========================

کوئٹہ 21 جون: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے 97ویں پولیس پاسنگ آوٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد آپ کو مختلف مقامات پر مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور یہ تربیت آپ کو ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی. صوبے میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے محکمہ پولیس کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں. انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے سولر سسٹم کا انتظام بہت ضروری ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت کمانڈنٹ ڈاکٹر فرحان زاہد اور ڈپٹی کمانڈنٹ اورنگزیب بھی انکے ہمراہ تھے. 97ویں پولیس پاسنگ آوٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی طرز حکمرانی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمیں اپنے تمام اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہوگا. پولیس محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پولیس نظام میں بہتری لانے میں مذکورہ تربیت کلیدی کردار ادا کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پولیس کے سپاہیوں پر فخر ہیں اور ہم ان کی ہر قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. شہدائے پولیس کی قربانیوں کی بدولت ہم آج آمن اور آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں اور ہم شہداء پولیس کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے. گورنر بلوچستان اس اَمید کا اظہار کیا کہ آپ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور پائیدار امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی خدمات اسی جوش و جذبے کے ساتھ سرانجام دیتے رہیں گے. آخر میں گورنر بلوچستان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے.
============================

22-06-2023

کوٹئہ ۔وزیر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو وڈھ لیے روانہ

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی اور آئی بلوچستان عبدالخالق شیخ بھی ان کے ہمراہ ہیں
=========================
وڈھ ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو وڈھ پہنچ گئے

رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی اور آئی پولیس عبدالخالق شیخ بھی ان کے ہمراہ

وزیر داخلہ بلوچستان و دیگر اعلیٰ حکام کا پہنچے پر رکن صوبائی اسمبلی یونس عزیز زہری ،کمشنر خضدار ڈی پی او خضدار ، ڈپٹی کمشنر خضدار اور وینگ کمانڈر وڈھ ایف سی نے استقبال کیا

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت امن وامان اجلاس جاری

کمشنر خضدار کی جانب سے بریفنگ

حکومت کی کوشش ہے کہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فریقین کے درمیان افہام و تفہیم سے معاملات کو بہتر بنایا جائے۔ وزیر داخلہ

قبائلی تنازعات کا خاتمہ ھی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے۔وزیر داخلہ

قبائلی تنازعات کا بروقت خاتمہ کرکے رواداری کو فروغ دینا ہے وزیر داخلہ

امن و امان کے لئے لوگوں کے مابین درپیش تنازعات اور لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ضروری ہے۔وزیرداخلہ

قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

خبرنامہ نمبر2181/2023
کوئٹہ 22جون۔صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ اور کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور مرکزی شہر میں ٹریفک جام اور رش پر قابو پانے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن سعید احمد دمڑ، ڈی جی ٹریفک انجنئیرنگ بیورو ڈاکٹر محمد سجاد، ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جبابر بلوچ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ،ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ بہرام خان مندوخیل،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن منظور احمد،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ بابر خان،ایس پی ٹریفک سٹی ملک جاوید کے علاو¿ہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور عوام کی سہولت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں غیرقانونی رکشوں اور پرانی خستہ حال بسوں کے خلاف سخت کریک ڈوان کیا جائے گا۔شہر میں چلانے والی تمام رکشوں کو جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ اسٹیکر اور شفٹ سسٹم کے تحت دو رنگوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کا دباو¿ کم ہوسکے۔اس کے علاو¿ہ مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی تمام رکشوں کو جلد از جلد اسکریپ کیا جائے،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کا عملہ پرانی کینسل شدہ تمام بسوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرکے انہیں فوری طور بند کریں گے جبکہ آر ٹی اے کوئٹہ پرانی خستہ حال بسوں کی رپیلسمنٹ کے لیے لائحہ عمل تیار کریں۔جبکہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق بسوں کے لیے مجوزہ جگہوں پر اسٹاف اور شٹل سروس کے حوالے سے لوکل بس یونین کے ساتھ میٹنگ کرکے قابل عمل تجاویز پر غور کیاجائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون اور اشتراک سے ایسے لائحہ عمل طے کریں جس سے شہر میں ٹریفک کا نظام درست اور عوامی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔اس کے علاو¿ہ سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیاکہ چئیرمین کمیٹی کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کی زیر نگرانی پلازہ کی ٹینڈر اور بولی کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گااور پارکنگ پلازہ کو جلد از جلد فعال کرکے مرکزی شاہراہوں پر کھڑی گاڈیوں کو منتقل کیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بھی مرکزی شاہراہوں پر گاڈی پارک نہ کریں۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ رکشوں اور بسوں کے مسائل اور یونین کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے اجلاس طلب کریں اور اس حوالے سے ان کے تجاویز اور رائے لیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پریشانی اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان ڈاکٹر محمد اسلم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتر ی،غیر قانونی رکشوں اور پرانی بسوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاو¿ہ پرمٹوں کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلایزڈ کئے جائیں۔کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی بہتری کے شعبے میں جدید دور کے طرز پر تبدیلیاں ناگریز ہوچکی ہیں لہذا جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ٹریفک کو بہتر کیاجائے۔تاکہ عوام کے لیے آسانی اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت ہونے کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا شدید دباو¿ ہے لہذا مرکزی شہر میں ٹریفک کا دباو¿ کم کرنے کے لیے ایسے اقدامات ناگریز ہیں۔اجلاس میں غیر قانونی رکشوں،کینسل شدہ پرانی بسوں کے خلاف کارروائی،اسٹکرسسٹم ،شفٹ اور رنگوں کا طریقہ کار،شٹل سروس،پارکنگ پلازہ،عوامی سہولیات اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2182/2023
کوئٹہ 22جون :۔ واسا کے ایک پریس ریلیز میں صا رفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ بلنگ سسٹم میں جدت لانے کیلئے واسا کا عملہ صارفین سے ایک سروے فارم کے ذریعے کو ائف لے گا اُس نظام کے تحت صارفین کو WhatsApp/Email/SMSکے ذریعے اُ ن کے بل دئیے جائیں گے صارفین اس ذریعے سے واسا حکام کو اپنی شکایات سے آگاہ کر سکتے ہیں صارفین سے تعاﺅن کی اپیل کی جاتی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2183/2023
کوئٹہ 22جون :۔ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق 6دسمبر 2022ءکو جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن نمبر Judl-I)4 (1) C.P.441/2010/2398-2712)کے حوالے سے جو اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا اس کیلئے صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی اور دکن صوبائی اسمبلی اسداللہ بلوچ کو بھی ممبر نامز د کیاگیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2184/2023
کوئٹہ 22جون :۔ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے صوبائی حکومت نے پر محکمہ اسپکشن کے افیسران ایڈ یشنل پراسکیو ٹر جنرل BPS-19)) ،ڈسٹرکٹ پبلک پرا سیکیوٹر ز BPS-19)) ، ڈپٹی پر اسیکیوٹر جنرلز BPS-18)) ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پرا سیکیوٹر ز BPS-18)) ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پرا سیکیو ٹرز BPS-17)) کوIntial Basic Pay Scale 2022کے مطابق اسپیشل الا ﺅ نس دینے کی منظوری دی گئی ہے جس کی شرائط ودیگر قواعد وضو بط بھی وضع کیے گیے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2185/2023
کوئٹہ22جون :۔ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے پر اسیکیو ٹر جنرل آفس کے آفیسران واہلکاران کیلئے یوٹیلیٹی الاﺅ نس اور ہاﺅس ریکو زیشن الاﺅنس کی منظوری دی گئی ہے اس حوالے سے بنیادی پے سکیل کے مطابق یہ الاﺅ نس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ جس کی تفصیلات قواعد وضو ابط وضع کیے گئے ہیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 22جون :۔دفتر اکا ﺅ نٹنٹ جنرل بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق تمام ڈی ڈی اوز صاحبان کواطلاع دی جاتی ہے کہ بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 26-06-2023وقت 5بجے تک ہے ۔جس کے بعد کسی قسم کا بل /شکایت جمع نہیں ہوگا ۔لہذا بل جمع کرنے کیلئے ہفتہ واتوار مورخہ 24-25)) جون کو ائے جی آفس کھلا رہے گا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
=============