اکشےکمار فلموں کی ناکامی پر ہونیوالی تنقید سے کیسے نمٹتے ہیں؟

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار نے اعتراف کیا کہ وہ بھی ایک عام آدمی کی طرح ہی ناکامی اور تنقید سے متاثر ہوتے ہیں۔

اکشےکمار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ جب سب کچھ اچھا چل رہا ہوتا ہے تو لوگ تعریفیں کرتے ہیں لیکن جب کچھ غلط ہو تو بہت زیادہ تنقید ہوتی ہےاتنی کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

اُنہوں نے کہا کہ لیکن میں خراب صورتحال میں منفی تبصروں پر توجہ نہیں دیتا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’انسان کو صرف اپنا کام جاری رکھنا چاہیئے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے‘۔

اکشے کمار کو اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے اور وہ جانتے ہیں کہ وہ ایک محنتی اداکار ہیں اور بات سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے باکس آفس کی ناکامیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے باکس آفس پر ہونے والے بزنس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ فلم ہٹ ہے یا فلاپ اور ناظرین کا ردعمل فلم کے بزنس کو بڑھانے یا گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اکشے کمار آج کل اپنی نئی فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ پنکج ترپاٹھی کے ساتھ ان کی ایک نئی فلم ’او ایم جی 2‘ جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔