عامر خان اور فیصل خان والدہ کی سالگرہ پر گھل مل گئے

بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان پچھلے ہفتے اپنی والدہ کی سالگرہ پر اکٹھے ہوئے اور ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔

دونوں بھائیوں نے 2000 کی فلم ’میلہ‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔

وہ اپنی والدہ زینت حسین کی سالگرہ پر اکٹھے ہوئے، ان کے گلے لگ کر ملنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان کی بہن نگہت ہیگڑے نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں پوری فیملی شامل ہے۔
عامر اور فیصل کے تعلقات میں پچھلے برس کچھ تلخی آگئی تھی جب فیصل نے عامر کو ’موقع پرست‘ کہا تھا۔

عامر خان نے کئی برس پرانی اپنی ایک متنازع رائے پر میڈیا پر معافی مانگی تھی، جس پر فیصل نے کہا تھا کہ عامر کو فوراً ہی معذرت کرنا چاہیے تھی، اس وقت نہیں جب ان کی فلم ریلیز ہونے والی تھی، یہ بات موقع پرستی لگتی ہے۔