بہاولپور کا خبرنامہ – بہت سی اہم اور تازہ ترین خبریں

بہاولپور(محمدعمرفاروق خان) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان،گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 06ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ ناجائز،شراب اور چالو بھٹی برآمد۔جرائم پیشہ افرادکو ٹریس کرکے گرفتاریوں کا عمل جاری رکھا جائیگا۔ ڈی پی او سید محمد عباس تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے تھانہ کینٹ، تھانہ بغداد الجدید، تھانہ چنی گوٹھ، تھانہ ڈیراوراور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے ملزمان احمد خان، عثمان علی، محمد ناصر، محمد بوٹااور مختیار احمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے جبکہ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب غلام مرتضی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 110لیٹر دیسی شراب معہ چالوبھٹی برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔
=============================

بہاول پور(جمشید علی بھٹی)تھانہ بغداد الجدید پولیس نے زمینوں کے فراڈ میں ملوث متعدد مقدمات کے اشتہاری ملزم معروف بلڈر جام اسلم کو گرفتار کرلیا ، تفصیل کے مطابق تھانہ بغداد الجدید پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر زمینوں کے متعدد فراڈ میں ملوث اور متعدد مقدمات کے اشتہاری ملزم معروف بلڈر جام اسلم کو گرفتار کرلیا ہے ، جام اسلم پر تھانہ بغداد الجدید میں پلاٹوں کی مد میں فراڈ کے ذریعے بھاری رقوم ہتھیانے کے جرم میں تین مختلف مقدمات درج ہیں، اسکے علاوہ بھی شہر کے متعدد تھانوں میں بھی زمینوں کے جعلی سٹھوں کی مد میں درجنوں افراد سے رقوم ہڑپ کرنے کے مقدمات بھی درج ہیں ، ذرائع کے مطابق جام اسلم نے شہر میں پرائم سٹی کے نام سے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کیا اور زمین مالکان سے اونے پونے رقوم ادا کر کے سٹھے کرا رکھے تھے جبکہ باقی کی کروڑوں روپے کی رقم کی ادائیگی تاحال مالکان زمین کو نہیں کی گئی اسکے علاوہ غیر قانونی طور پر بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سینکڑوں لوگوں کو بوگس پلاٹس بیچنے کی مد میں بھی کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے روپوش ہوگیا تھا تاہم خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اور حق داروں تک انکا حق دلانے میں پوری کوشش کی جائے گی.
===========================

بہاولپور(محمدعمرفاروق خان) محکمہ اوقاف کے نائب قاصد شاہد ندیم نے کواڈینٹر بن کر شہری وقاص کو ایک لاکھ دس ہزار کا ٹیکہ لگا دیا،اینٹی کرپشن کا مجسٹریٹ درجہ اول کی نگرانی میں چھاپہ،ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق بہاولپور محکمہ اوقاف میں تعینات درجہ چہارم کا ملازم شاید ندیم محکمہ اوقاف کا کواڈینٹر بن کر وقاص نامی شخص سے محکمہ اوقاف کی ایک عدد دکان دلوانے کا جھانسہ دے کر 1 لاکھ روپے رشوت لے لی مگر دکان نہ دی بلکہ اور پیسوں کیلئے بلیک میل کرنا شروع کر دیا جس پر مدعی وقاص نامی شخص نے محکمہ اینٹی کرپشن کو تحریری درخواست دی اور مدعی وقاص ملزم شاید ندیم کو مزید 10 ہزار روپے رشوت دینے چلا گیا جس پر ACE کوثر شاہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شاید ندیم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
==========================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان) کراچی میں مئیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فسطائیت کھل کر سامنے آچکی ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم دبنے والے نہیں ہیں جماعت اسلامی کے اتحادی ممبران کو غائب کرکے جھوٹی اور من گھڑت پریس ریلیز جاری کی گئیں ہیں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن نے ون وے ٹریفک چلا کر پیپلز پارٹی کامئیر اناوئس کیا ہے کراچی کے عوام یہ نتائج مسترد کرتے ہیں دونوں بڑی پارٹیوں میں اقتدار کی جنگ جاری ہے پی ڈی ایم عوام کی نہیں بلکہ کرسی کی لڑائی لڑرہے ہے جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب بعذریہ ووٹ لائے گی۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیدوار حلقہ 254 پی پی بہاولپور سید ذیشان اختر نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کو ووٹ کی بجائے پیپلز پارٹی کے مئیر کی سپورٹ سے ان مذہبی جماعت کا دعوی کھل کر سامنے آگیا ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر اس ملک کا نظام اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کے مطابق چلائے گی اسلامی نظام ہی کی برکت تھی کہ ایک ایسا بھی دور گزرا ہے کہ خوشحالی کے باعث کوئی فرد زکو لینے والہ نہیں بچا تھا لیکن آج ہم قرآن وسنت سے دوری کے باعث دنیا میں ذلت ورسوائی کا شکار ہیں ملک کی 98 فیصد ابادی مسلمان ہے جبکہ سودی نظام دھڑلے سے جاری ہے ہمارا ملک وسائل سے مالا مال ہے لیکن اہل اقتدار نیپوری دنیا میں تماشا بنا دیا ہے بدقسمتی سے حکمرانوں کو ہمارے مسائل سے کوئی غرض نہیں ھے اپنے لیے دولت کے انبار لگا رہے ہیں حکومت اور نام نہاد اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کے باعث پوری دنیا میں عدلیہ اور مقدس اداروں کی جنگ ہنسائی ہورہی ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لوگ احساس اور درد دل رکھنے والے افراد ہیں ہر نازک موقع پر ملک و ملت کے لیے بے لوث خدمات انجام دی ہیں۔آج بھی سندھ میں سمندری طوفان کے موقع پر ہر طرف الخدمت فانڈیشن کے کارکن ریلیف کے کام کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں دین اسلام بھائی چارے اور غم خواری کا دین ہے بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خود غرضی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے جس کی بڑی وجہ سرمایہ دارانہ نظام اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ہے ہم انشا اللہ اقتدار میں آکر باطل کے تمام نظام ختم کریں گے اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کریں گے#
===========================================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان ) قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا ساتواں کانوکیشن آج16 جون2023 صبح 10 بجے مین آڈیٹوریم میں منعقدہوگا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب انجینئر میاں بلیغ الرحمن سیشن 2018-2019 کے طالبعلموں کو ڈگریاں دیں گے اور ذہین طالب علموں کو شیلڈز اور میڈلز دیئے جائیں گے۔
==============================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان )محکمہ ایکسائزبہاول پورنے اشرف شوگرملز سیل کردی تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمحکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکیشن بہاول پورجس میں ایوب بلوچ’ انسپکٹرمحمدقمرحیات ودیگر شامل تھے نے اشرف شوگرملزکو5829840/- روپے کی عدم ادائیگی ٹیکس پر سیل کردیا محکمہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اشرف شوگرملزکے ذکااشرف پراپرٹی نمبر294 کوتمام مطلوبہ نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں اوران کے زمہ واجب الاداٹیکس مبلغ 5829840/-روپے بنتاہے جس کی عدم ادائیگی کے باعث اشرف شوگرملزکوسیل کردیاگیا
============================

بہاولپور ( محمد عمر فاروق خان )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پرکراچی مئیر الیکشن کے اغوا ووٹوں کی خریداری دھونس دھاندلی کے خلاف کل 16 جون 2023ء بروز جمعۃ المبارک کو ملک گیر یوم سیاہ منایا جائے گا۔اس حوالے سے کل بوقت 2:00 بجے دوپہر مسجد الحق تا فرید گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر اورنصراللہ خان ناصر کریں گے
============================