سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں،

کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں، اس ضمن میں انچارج اینٹی تھیفٹ سیل سید اظہار ہاشمی آور انچارج آپریشن اینٹی تھیفٹ سیل عامر خان نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ٹینکر، پائپس اور دیگر آلات ضبط کرکے متعلقہ تھانے میں جمع کروائے جبکہ ملزمان ریاض علی اور زاہد گل کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں، انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کا کہنا تھا کہ ان ملزمان کے خلاف ماضی میں بھی مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر سی ای او واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر اینٹی تھیفٹ سیل پانی چوروں کے خلاف آپریشن کر رہا ہے۔
==========================

کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے اپنے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں انٹرنل آڈٹ آفیسر ٹو واٹر بورڈ عبدالرشید شیخ اور آڈٹ آفیسر کے ایم سی غلام فرید شیخ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات کو سوگوار خاندان کیلئے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے کہا کہ واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین دکھ کی اس گھڑی میں عبدالرشید شیخ اور غلام فرید شیخ سمیت مرحومہ کے دیگر اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اللہ تبارک تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، انکی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے اور مرحومہ کے تمام لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین
====================

کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے پانی چوروں کا گہرا تنگ کردیا، اس ضمن میں انچارج آپریشن اینٹی تھیفٹ سیل عامر خان نے گلشن اقبال عظیم گوٹھ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف کاروائی کرکے ایک ٹینکر اور سمر پمپ ضبط کرتے ہوئے ملوٹ ملزمان کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانہ میں 14A کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر سی ای او واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
=========================

کراچی:- ( ) صدر انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر بورڈ ندیم احمد کرمانی، فنانس سیکرٹری محمد ثاقب، انتخاب احمد راجپوت، عبدالجبار شیخ سمیت دیگر عہدیداران، افسران و ملازمین نے اپنے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں انٹرنل آڈٹ آفیسر ٹو واٹر بورڈ عبدالرشید شیخ اور آڈٹ آفیسر کے ایم سی غلام فرید شیخ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا فرمائی، انکا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں عبدالرشید شیخ اور غلام فرید شیخ سمیت مرحومہ کے دیگر اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
===========================