محکمہ صنعت و تجارت پنجاب کا ایک اور انقلابی اقدام دینی مدارس کے طلبہ کے لئے ووکیشنل ٹریننگ پروگرام

رپورٹ
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دینی مدارس کے طلبہ کو ہنر مند بنانے کے لیے محمد احسان بھٹہ سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صنعت و تجارت پنجاب نے ووکیشنل ٹریننگ کا ایک اہم پروگرام شروع کیا ھے تاکہ دینی مدارس کے ہونہار طلبہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی اور تکنیکی تربیت بھی حاصل کر سکیں اور اپنے و اپنے اہل خانے کے لئے مناسب و باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکیں


محمد احسان بھٹہ سیکرٹری صنعت و تجارت پنجاب نے بتایا کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام چلنے والے دینی مدارس کے طلبہ کے لئے جدید پیمانے پر ووکیشنل ٹریننگ دینے کا پروگرام ترتیب دیا گیا انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت و تجارت اور محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی باھمی مشاورت سے دینی مدارس کے طلبہ کو کمپیوٹر اپلیکشن گھریلو اشیاء کی مرمت اور انگریزی زبان کی بول چال کی


تربیت دی جائے گئی اس سلسلے میں دونوں محکموں کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ھوئے ھیں جس کے مطابق سب سے پہلے حضرت داتا گنج ہجویری مدرسہ لاھور کے 150 طلبہ کے ووکیشنل ٹریننگ و انگریزی زبان سکھانے کے لئے کلاسز شروع کی جارھی ھیں جہاں پر ٹیوٹا پنجاب کے انسڑکٹرز ان طلبہ کو ووکیشنل ٹریننگ دیں گئے فنی تربیت کا ضروری ساز و سامان ٹیوٹا فراہم کرے گا محمد احسان بھٹہ نے مذید بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت پنجاب دینی مدارس کے طلبہ کو جدید ووکیشنل علوم کی ٹریننگ دینے کا انقلابی پروگرام شروع کر رھی ھے جس کے بعد ھمارے دینی مدارس کے طلبہ بھی دینی امور کے ساتھ ساتھ اپنے لئے مناسب روزگار حاصل کر سکیں گئے


انہوں نے محکمہ صنعت و تجارت ٹیوٹا اور محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے سیکرٹری و ڈی جی اور متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دینی مدارس کے طلبہ کے لئے اپنی نوعیت کے پہلے فنی تربیت پروگرام شروع کرنے کے لئے بھر پور تعاون کیا
یاد رھے کہ محکمہ صنعت و تجارت پہلے ھی احسان بھٹہ سیکرٹری کی ہدایات پر محکمہ سکول پنجاب کے ھزاروں طلبہ و طالبات کو ووکیشنل ٹریننگ دینے کا پروگرام شروع کر چکا ھے تاکہ عام طلبہ بھی اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کوئی ہنر سیکھ سکیں اور ملک و قوم کے لئے کار آمد شہری بن سکیں اس پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں خصوصی ووکیشنل کلاسز جاری ھیں جہاں پر طلبہ کو ٹیوٹا پنجاب فری مختلف شعبوں کی فنی تربیت دے رھا ھے
=======================