اٹلی پہنچ کر اسائلم لینے والے مہینے کا کتنا کما لیتے ہیں ؟ اٹلی میں ایگری کلچرل جاب آسانی سے مل جاتی ہے ،شروع شروع میں کچھ عرصہ کیمپوں میں رہنا پڑتا ہے جہاں کھانا پینا اٹلی والے فراہم کرتے ہیں

اٹلی پہنچ کر اسائلم لینے والے مہینے کا کتنا کما لیتے ہیں ؟ اٹلی میں ایگری کلچرل جاب آسانی سے مل جاتی ہے ،شروع شروع میں کچھ عرصہ کیمپوں میں رہنا پڑتا ہے جہاں کھانا پینا اٹلی والے فراہم کرتے ہیں بعد میں جس پروجیکٹ کے نوکری ملتی ہے وہاں رہائش مل جاتی ہے اور آپ اپنے لئے خود اپنی مرضی کا کھانا پکا سکتے ہیں یوکرین کی جنگ نے کافی دنوں کو متاثر کیا تھا اب صورت حال میں بہتری آ رہی ہے یہاں نوجوانوں کو کافی مواقع مل جاتے ہیں محنت کرنے والا یہاں بھوکا نہیں رہتا ملازمت کے مواقع موجود ہیں زندگی ہمت اور محنت سے گزارنی ہوتی ہے اٹلی میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں نے گلو وی لاگ کی ویڈیو میں کیا کچھ کہا آپ خود ملاحظہ فرمائیں ۔

اٹلی میں نوکریاں کیسے تلاش کی جائیں۔ اٹلی میں زراعت کی نوکریاں | موسمی ویزا جاب | Gullu vlogs
How to search Jobs in Italy | Agriculture jobs in Italy | seasonal visa job | Gullu vlogs

اٹلی میں نوکریاں کیسے تلاش کی جائیں۔ اٹلی میں زراعت کی نوکریاں | موسمی ویزا جاب
=======================
پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد بیرون ملک جانا چاہتی ہے مختلف ممالک میں ملازمت کے مختلف نوعیت کے مواقع موجود ہیں بعض لوگ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور مشکلات کا شکار ہوتے ہیں بہتر یہی ہے کہ معلومات لے کر قانونی طریقے سے بیرون ملک کا سفر کریں قانونی طریقے سے ویزا حاصل کریں اور ویزا حاصل کر کے بیرون ملک جاکر ملازمت کی تلاش کریں یا پھر اگر آپ کے پاس تعلیم اور مطلوبہ ہنری تجربہ موجود ہے تو پھر آپ ملازمت حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک سفر کریں ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا یہی مشورہ ہے کہ قانونی طریقے سے باہر آنے کی کوشش کریں غیرقانونی طریقوں اور ایجنٹوں کے ہاتھوں پریشان مت ہوں اپنی اور اپنے گھر والوں کی زندگی اجیرن مت بنائیں بہتر مستقبل کی تلاش کے لیے کوشش کرنا سب کا حق ہے لیکن قانونی طریقے اپنائیں ۔
===================